Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Friday, Jumada I 6, 1448 AH · Oct 16, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
بلوغ المرام

Bulugh Al Maram

by Ibn Hajar Asqalani

1,359 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

بلوغ المرام · كتاب العتق ‹ باب · حديث 1231

وعن ام سلمة رضي الله عنها قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إذا كان لإحداكن مكاتب وكان عنده ما يؤدي،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ فلتحتجب منه» ‏‏‏‏ رواه احمد والاربعة وصححه الترمذي.

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جب تم میں سے کسی کے پاس مکاتب ہو اور اس کے پاس اتنا مال ہو کہ ادا کر کے آزاد ہو سکتا ہے تو پھر (عورت کو) اس سے پردہ کرنا چاہیئے۔ “ اسے احمد اور چاروں نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

أُمِّ سَلَمَةَ

Bulugh Al Maram · Manumission Book › Chapter · Hadith 1231

بلوغ المرام · كتاب العتق ‹ باب · حديث 1232

وعن ابن عباس رضي الله عنهما ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏يودى المكاتب بقدر ما عتق منه دية الحر وبقدر ما رق منه دية العبد» ‏‏‏‏ رواه احمد وابو داود والنسائي.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ” مکاتب جتنا آزاد ہے اس قدر آزاد کی دیت ادا کرے گا اور جتنا غلام ہے اس قدر غلام کی۔ “ اسے احمد، نسائی اور ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔

ابْنِ عَبَّاسٍ،

Bulugh Al Maram · Manumission Book › Chapter · Hadith 1232

بلوغ المرام · كتاب العتق ‹ باب · حديث 1233

وعن عمرو بن الحارث اخي جويرية ام المؤمنين رضي الله عنه قال: ما ترك رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم عند موته درهما ولا دينارا ولا عبدا ولا امة ولا شيئا إلا بغلته البيضاء وسلاحه وارضا جعلها صدقة" رواه البخاري.

سیدنا عمرو بن حارث رضی اللہ عنہ، ام المؤمنین سیدہ جویریہ رضی اللہ عنہا کے بھائی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی وفات کے وقت نہ کوئی درہم میراث میں چھوڑا اور نہ دینار اور نہ کوئی غلام اور نہ لونڈی اور نہ کوئی اور چیز بس ایک سفید خچر، اپنا اسلحہ جنگ اور کچھ تھوڑی سی زمین جسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ کر دیا تھا۔ (بخاری)

عمرو بن الحارث اخي جويرية ام المؤمنين

Bulugh Al Maram · Manumission Book › Chapter · Hadith 1233

بلوغ المرام · كتاب العتق ‹ باب · حديث 1234

وعن ابن عباس رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏ايما امة ولدت من سيدها فهي حرة بعد موته» .‏‏‏‏ اخرجه ابن ماجه والحاكم بإسناد ضعيف ورجح جماعة وقفه على عمر رضي الله عنه.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جس لونڈی نے اپنے آقا و مالک کے نطفہ سے بچہ جنا تو وہ مالک کی وفات کے بعد آزاد ہے۔ “ اس کی روایت ابن ماجہ اور حاکم نے ضعیف سند سے کی ہے اور ایک جماعت نے اس کے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ پر موقوف ہونے کو ترجیح دی ہے۔

ابْنِ عَبَّاسٍ،

Bulugh Al Maram · Manumission Book › Chapter · Hadith 1234

بلوغ المرام · كتاب العتق ‹ باب · حديث 1235

وعن سهل بن حنيف رضي الله عنه ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏من اعان مجاهدا في سبيل الله او غارما في عسرته او مكاتبا في رقبته اظله الله يوم لا ظل إلا ظله» .‏‏‏‏ رواه احمد وصححه الحاكم.

سیدنا سھل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جس شخص نے مجاہد فی سبیل اللہ کی اعانت و مدد کی یا تنگ حالات میں کسی مقروض سے تعاون کیا یا کسی مکاتب کا اس کے زر کتابت کی ادائیگی میں ہاتھ بٹایا کہ وہ آزاد ہو جائے تو ایسے شخص کو اللہ تعالیٰ اس روز سایہ عطا فرمائے گا جس روز اس کے سایہ کے ماسوا کوئی سایہ نہیں ہو گا۔“ اسے احمد نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔

سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ

Bulugh Al Maram · Manumission Book › Chapter · Hadith 1235

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1236

عن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏حق المسلم على المسلم ست: إذا لقيته فسلم عليه وإذا دعاك فاجبه وإذا استنصحك فانصحه وإذا عطس فحمد الله فشمته وإذا مرض فعده وإذا مات فاتبعه» ‏‏‏‏ رواه مسلم.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر چھ حقوق ہیں۔ جب ملاقات ہو تو، تو اسے سلام کہ اور جب وہ تجھے دعوت پر مدعو کرے تو دعوت قبول کر اور جب جب وہ تجھ سے نصیحت طلب کرے تو اسے نصیحت کر اور جب وہ چھینک مار کر «الحمد الله» کہے تو اس کے جواب میں تو «يرحمك الله» کہ اور جب وہ بیمار ہو جائے تو اس کی عیادت کر اور جب وہ وفات پا جائے تو اس کے جنازہ میں شرکت کر۔“ (مسلم)

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Bulugh Al Maram · The Whole Book › Chapter · Hadith 1236

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1237

وعن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏انظروا إلى من هو اسفل منكم ولا تنظروا إلى من هو فوقكم فهو اجدر ان لا تزدروا نعمة الله عليكم» ‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” ہمیشہ اپنے سے (غریب) کو دیکھو اور اپنے سے (امیر) کی طرف نہ دیکھو اور یہ اس کیلئے زیادہ مناسب ہے (اس لیے) کہ تم اللہ کی کسی نعمت کو حقیر نہ سمجھو گے۔“ (بخاری و مسلم)

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Bulugh Al Maram · The Whole Book › Chapter · Hadith 1237

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1238

وعن النواس بن سمعان رضي الله عنه قال: سالت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم عن البر والإثم فقال: «‏‏‏‏البر حسن الخلق والإثم ما حاك في صدرك وكرهت ان يطلع عليه الناس» ‏‏‏‏ اخرجه مسلم.

سیدنا نواس بن سمعان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نیکی اور گناہ کے متعلق سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ” نیکی اچھے اخلاق کا نام ہے اور گناہ وہ ہے جو تیرے سینے میں کھٹکے اور تو ناپسند سمجھے کہ لوگ اس پر مطلع ہو جائیں۔“ (مسلم)

الْبِرِّ وَالْإِثْمِ ← سالت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← النَّوَّاسِ بْنِ سَمْعَانَ،

Bulugh Al Maram · The Whole Book › Chapter · Hadith 1238

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1239

وعن ابن مسعود رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إذا كنتم ثلاثة فلا يتناجى اثنان دون الآخر حتى تختلطوا بالناس من اجل ان ذلك يحزنه» .‏‏‏‏ متفق عليه واللفظ لمسلم.

سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ” جب تم تین (آدمی) ہو تو دو آدمی تیسرے کو الگ کر کے سرگوشی نہ کریں تاوقتیکہ وہ لوگوں کے ساتھ مل جل نہ جائیں کیونکہ اس طرح یہ چیز اسے غمگین اور رنجیدہ خاطر کرتی ہے۔“ (بخاری و مسلم) اور یہ الفاظ مسلم کے ہیں۔

ابْنِ مَسْعُودٍ،

Bulugh Al Maram · The Whole Book › Chapter · Hadith 1239

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1240

وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا يقيم الرجل الرجل من مجلسه ثم يجلس فيه ولكن تفسحوا وتوسعوا» . متفق عليه.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” کوئی آدمی کسی کو اس کی جگہ سے اٹھا کر خود اس کی جگہ نہ بیٹھے۔ (اگر جگہ کی کمی ہو تو) کھل جاؤ اور کشادہ ہو جاؤ۔“ (بخاری و مسلم)

ابْنِ عُمَرَ

Bulugh Al Maram · The Whole Book › Chapter · Hadith 1240

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1241

وعن ابن عباس رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إذا اكل احدكم طعاما فلا يمسح يده حتى يلعقها او يلعقها» ‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو اپنا ہاتھ چاٹنے یا چٹوانے سے پہلے (رومال وغیرہ سے) صاف نہ کرے۔“ (بخاری و مسلم)

ابْنِ عَبَّاسٍ،

Bulugh Al Maram · The Whole Book › Chapter · Hadith 1241

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1242

وعن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏ليسلم الصغير على الكبير والمار على القاعد والقليل على الكثير» ‏‏‏‏ متفق عليه وفي رواية لمسلم: «‏‏‏‏والراكب على الماشي» .‏‏‏‏

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” چھوٹا بڑے کو، راہ چلتا بیٹھے کو اور تھوڑے زیادہ تعداد والوں کو سلام کہا کریں۔“ (بخاری و مسلم) اور مسلم کی ایک روایت میں ہے کہ سوار پیدل کو سلام کرے۔“

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Bulugh Al Maram · The Whole Book › Chapter · Hadith 1242

chevron_left Previous
1…383940…114
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Purity
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The funeral book
    0. Chapter
4. The Book of Zakat
    0. Chapter
5. The Book of Fasting
    0. Chapter
6. Hajj book
    0. Chapter
7. Sales book
    0. Chapter
8. The Book of Marriage
    0. Chapter
9. Criminal Book
    0. Chapter
10. The Book of Frontiers
    0. Chapter
11. The Book of Jihad
    0. Chapter
12. Food Book
    0. Chapter