Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Friday, Jumada I 6, 1448 AH · Oct 16, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
بلوغ المرام

Bulugh Al Maram

by Ibn Hajar Asqalani

1,359 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

بلوغ المرام · كتاب القضاء ‹ باب · حديث 1207

وعن ابن عباس رضي الله عنهما ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال لرجل: «‏‏‏‏ترى الشمس؟» ‏‏‏‏ قال: نعم قال: «‏‏‏‏على مثلها فشاهد او دع» ‏‏‏‏ اخرجه ابن عدي بإسناد ضعيف وصححه الحاكم فاخطا.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی سے فرمایا ” تو سورج کو دیکھتا ہے؟“ اس نے عرض کیا جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اس طرح کی روشن شہادت ہو تو گواہی دے ورنہ چھوڑ دے۔“ اسے ابن عدی نے ضعیف سند سے نکالا ہے اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے مگر غلطی کی ہے۔

ابْنِ عَبَّاسٍ،

Bulugh Al Maram · Judgment Book › Chapter · Hadith 1207

بلوغ المرام · كتاب القضاء ‹ باب · حديث 1208

وعن ابن عباس رضي الله عنهما ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قضى بيمين وشاهد. اخرجه مسلم وابو داود والنسائي وقال: إسناده جيد.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما ہی اس کے راوی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک قسم اور ایک گواہ کی بنیاد پر فیصلہ فرمایا۔ اسے مسلم، ابوداؤد اور نسائی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کی سند عمدہ ہے۔

ابْنِ عَبَّاسٍ،

Bulugh Al Maram · Judgment Book › Chapter · Hadith 1208

بلوغ المرام · كتاب القضاء ‹ باب · حديث 1209

وعن ابي هريرة رضي الله عنه مثله. اخرجه ابو داود والترمذي وصححه ابن حبان.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح کی ایک روایت ہے۔ اس کی تخریج ابوداؤد اور ترمذی نے کی ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے۔

الترمذي وصححه ابن حبان. ← ابي هريرة مثله. اخرجه ابو داود

Bulugh Al Maram · Judgment Book › Chapter · Hadith 1209

بلوغ المرام · كتاب القضاء ‹ باب · حديث 1210

عن ابن عباس رضي الله عنهما ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏لو يعطى الناس بدعواهم لادعى ناس دماء رجال واموالهم ولكن اليمين على المدعى عليه» ‏‏‏‏ متفق عليه وللبيهقي بإسناد صحيح: «‏‏‏‏البينة على المدعي واليمين على من انكر» .‏‏‏‏

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اگر لوگوں کو محض ان کے دعوے کرنے سے حق دے دیا جائے تو لوگ دوسرے لوگوں کے خون اور ان کے اموال کا دعویٰ کریں گے لیکن مدعا علیہ کے ذمہ قسم لازم ہے۔“ (بخاری و مسلم) اور بیہقی نے صحیح سند سے روایت کیا ہے کہ گواہی (یا دلیل) مدعی کے ذمہ اور قسم اس کے ذمہ جو اس کا انکار کرے۔

ابْنِ عَبَّاسٍ،

Bulugh Al Maram · Judgment Book › Chapter · Hadith 1210

بلوغ المرام · كتاب القضاء ‹ باب · حديث 1211

وعن ابي هريرة رضي الله عنه ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم عرض على قوم اليمين فاسرعوا فامر ان يسهم بينهم في اليمين ايهم يحلف. رواه البخاري.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک قوم پر قسم پیش کی تو وہ قسم کھانے پر فوراً تیار ہو گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم فرمایا کہ ” ان لوگوں میں قرعہ اندازی کی جائے کہ کون ان میں سے قسم کھائے گا۔“ (بخاری)

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Bulugh Al Maram · Judgment Book › Chapter · Hadith 1211

بلوغ المرام · كتاب القضاء ‹ باب · حديث 1212

وعن ابي امامة الحارثي رضي الله عنه ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏من اقتطع حق امرىء مسلم بيمينه فقد اوجب الله له النار وحرم عليه الجنة» ‏‏‏‏ فقال له رجل: وإن كان شيئا يسيرا يا رسول الله؟ قال: «‏‏‏‏وإن كان قضيبا من اراك» .‏‏‏‏ رواه مسلم.

سیدنا ابوامامہ حارثی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جس کسی نے اپنے مسلمان بھائی کا حق اپنی قسم کے ذریعے مارا۔ اس کے لیے اللہ نے دوزخ واجب کر دی اور اس پر جنت حرام قرار دے دی ہے۔ ایک شخص نے عرض کیا، اے اللہ کے رسول! اگرچہ کوئی حقیر و معمولی چیز ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ” اگرچہ درخت پیلو کی ایک شاخ ہو۔“ (مسلم)

أَبِي أُمَامَةَ الْحَارِثِيِّ،

Bulugh Al Maram · Judgment Book › Chapter · Hadith 1212

بلوغ المرام · كتاب القضاء ‹ باب · حديث 1213

وعن الاشعث بن قيس رضي الله عنه ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏من حلف على يمين يقتطع بها مال امرىء مسلم هو فيها فاجر لقي الله وهو عليه غضبان» ‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدنا اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جو شخص قسم کھا کر کسی دوسرے کا مال اڑا لے اور وہ اس میں جھوٹا ہو تو اللہ تعالیٰ سے ایسی حالت میں ملاقات کرے گا کہ وہ اس پر سخت ناراض ہو گا۔“ (بخاری و مسلم)

الْأَشْعَثِ بْنِ قَيْسٍ،

Bulugh Al Maram · Judgment Book › Chapter · Hadith 1213

بلوغ المرام · كتاب القضاء ‹ باب · حديث 1214

وعن ابي موسى الاشعري رضي الله عنه ان رجلين اختصما إلى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم في دابة ليس لواحد منهما بينة فقضى بها بينهما نصفين. رواه احمد وابو داود والنسائي وهذا لفظه وقال: إسناده جيد.

سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روايت ہے كہ دو آدمیوں کا ایک جانور کے بارے میں جھگڑا ہوا۔ ان میں سے کسی کے پاس کوئی دلیل نہیں تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس جانور کو ان دونوں کے درمیان آدھا آدھا دینے کا فیصلہ فرمایا۔ اسے احمد، ابوداؤد اور نسائی نے روایت کیا ہے؟ یہ الفاظ نسائی کے ہیں۔ اس کی سند عمدہ ہے۔

إسناده جيد. ← النسائي وهذا لفظه ← أَبُو دَاوُدَ،

Bulugh Al Maram · Judgment Book › Chapter · Hadith 1214

بلوغ المرام · كتاب القضاء ‹ باب · حديث 1215

وعن جابر رضي الله عنه ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏من حلف على منبري هذا بيمين آثمة تبوا مقعده من النار» ‏‏‏‏ رواه احمد وابو داود والنسائي وصححه ابن حبان.

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جس کسی نے میرے منبر پر کھڑے ہو کر جھوٹی قسم کھائی تو اس نے اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لیا۔“ احمد، ابوداؤد اور نسائی نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

جَابِرٍ

Bulugh Al Maram · Judgment Book › Chapter · Hadith 1215

بلوغ المرام · كتاب القضاء ‹ باب · حديث 1216

وعن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏ثلاث لا يكلمهم الله يوم القيامة ولا ينظر إليهم ولا يزكيهم ولهم عذاب اليم: رجل على فضل ماء بالفلاة يمنعه من ابن السبيل ورجل بايع رجلا بسلعة بعد العصر فحلف بالله لاخذها بكذا وكذا فصدقه وهو على غير ذلك ورجل بايع إماما لا يبايعه إلا للدنيا فإن اعطاه منها وفى وإن لم يعطه منها لم يف» ‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” تین آدمی ایسے ہیں کہ قیامت کے روز اللہ تعالیٰ ان سے کلام نہیں کرے گا اور نہ ان کی جانب نظر (رحمت) کرے گا اور نہ ان کو گناہوں سے پاک کرے گا بلکہ ان کیلئے دردناک عذاب ہو گا پہلا وہ آدمی جو ایک مسافر کو جنگل میں بچے ہوئے پانی سے روکتا ہے اور دوسرا وہ آدمی جو عصر کے بعد کسی چیز کا دوسرے سے سودا کرتا ہے اور اللہ کی قسم کھاتا ہے کہ اس نے اس چیز کو اتنے اتنے میں خریدا ہے حالانکہ حقیقت ایسے نہ تھی اور وہ خریدار اس کو سچ مان گیا اور تیسرا وہ شخص جس نے دنیاوی غرض کے لئے کسی بادشاہ کی بیعت کی اگر بادشاہ اس کو کچھ دیتا ہے تو وہ وفا کرتا ہے اور اگر وہ اس کو کچھ نہیں دیتا (یعنی دنیا کا مال) تو وہ وفا نہیں کرتا۔“ (بخاری و مسلم)

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Bulugh Al Maram · Judgment Book › Chapter · Hadith 1216

بلوغ المرام · كتاب القضاء ‹ باب · حديث 1217

وعن جابر رضي الله عنه: ان رجلين اختصما في ناقة فقال كل منهما: نتجت عندي واقاما بينة فقضى بها رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم لمن هي في يده.

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دو آدمی ایک اونٹنی کا مقدمہ عدالت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں لائے۔ ان میں سے ہر ایک کا یہ دعویٰ تھا کہ اونٹنی نے بچہ میرے ہاں جنا ہے اور دونوں نے اپنے اپنے گواہ بھی پیش کئے۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کے حق میں فیصلہ صادر فرمایا جس کے قبضہ میں اونٹنی تھی۔

جابر أن رجلين اختصما في ناقة

Bulugh Al Maram · Judgment Book › Chapter · Hadith 1217

بلوغ المرام · كتاب القضاء ‹ باب · حديث 1218

وعن ابن عمر رضي الله عنهماان النبي صلى الله عليه وآله وسلم رد اليمين على طالب الحق. رواهما الدارقطني في إسنادهما ضعف.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدعی پر قسم ڈال دی۔ ان دونوں احادیث کو دارقطنی نے روایت کیا ہے اور دونوں کی سند میں ضعف ہے۔

Bulugh Al Maram · Judgment Book › Chapter · Hadith 1218

chevron_left Previous
1…363738…114
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Purity
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The funeral book
    0. Chapter
4. The Book of Zakat
    0. Chapter
5. The Book of Fasting
    0. Chapter
6. Hajj book
    0. Chapter
7. Sales book
    0. Chapter
8. The Book of Marriage
    0. Chapter
9. Criminal Book
    0. Chapter
10. The Book of Frontiers
    0. Chapter
11. The Book of Jihad
    0. Chapter
12. Food Book
    0. Chapter