Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
بلوغ المرام

Bulugh Al Maram

by Ibn Hajar Asqalani

1,359 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

بلوغ المرام · كتاب الحج ‹ باب · حديث 588

وعنه رضي الله عنه ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم سمع رجلا يقول: لبيك عن شبرمة قال: «‏‏‏‏من شبرمة؟» قال: اخ لي او قريب لي فقال: «‏‏‏‏حججت عن نفسك؟» قال: لا. قال: «‏‏‏‏حج عن نفسك،‏‏‏‏ ثم حج عن شبرمة» . رواه ابو داود وابن ماجه وصححه ابن حبان والراجح عند احمد وقفه.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو کہتے سنا ”شبرمہ کی طرف سے لبیک“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”شبرمہ کون ہے؟“ اس کہا کہ وہ میرا بھائی ہے یا قریبی ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”تو نے اپنی طرف سے حج کیا ہے؟“ اس نے کہا ”نہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”پہلے اپنی طرف سے کر پھر شبرمہ کی طرف سے کر لینا۔“ اسے ابوداؤد اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے اور امام احمد کے نزدیک اس کا موقوف ہونا راجح ہے۔

Bulugh Al Maram · Hajj book › Chapter · Hadith 588

بلوغ المرام · كتاب الحج ‹ باب · حديث 589

وعنه رضي الله عنه قال: خطبنا رسول صلى الله عليه وآله وسلم فقال: «‏‏‏‏إن الله كتب عليكم الحج» ‏‏‏‏ فقام الاقرع بن حابس فقال: افي كل عام يا رسول الله؟ قال: «‏‏‏‏لو قلتها لوجبت الحج مرة فما زاد فهو تطوع» .‏‏‏‏ رواه الخمسة غير الترمذي واصله في مسلم من حديث ابي هريرة.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما ہی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”بیشک اللہ تعالیٰ نے تم پر حج فرض کیا ہے۔“ اس پر اقرع بن حابس کھڑے ہوئے اور انہوں نے عرض کیا ”کیا ہر سال، اے اللہ کے رسول!؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اگر میں ہاں کہ دیتا تو یہ (ہر سال کے لیے) فرض ہو جاتا۔ حج ایک بار ہے اور اس سے جو زائد ہے وہ نفل ہے۔“ اسے ترمذی کے علاوہ پانچوں نے روایت کیا ہے اور اس کی اصل مسلم میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت ہے۔

عليكم الحج» فقام الاقرع بن حابس فقال: افي كل عام ← خطبنا رسول صلى الله عليه وآله وسلم فقال: «‏‏‏‏إن الله ← وعنه

Bulugh Al Maram · Hajj book › Chapter · Hadith 589

بلوغ المرام · كتاب الحج ‹ باب · حديث 590

عن ابن عباس رضي الله عنهما ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم وقت لاهل المدينة ذا الحليفة ولاهل الشام الجحفة ولاهل نجد قرن المنازل ولاهل اليمن يلملم هن لهم ولمن اتى عليهن من غيرهن ممن اراد الحج والعمرة ومن كان دون ذلك فمن حيث انشا حتى اهل مكة من مكة. متفق عليه

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ والوں کے لیے ذوالحلیفہ، شام والوں کے لیے جحفہ، نجد والوں کے لیے قرن منازل اور یمن والوں کے لیے یلملم کو احرام باندھ کر نیت کرنے کی جگہیں مقرر کیا ہے اور یہ میقاتیں ان کے لیے ہیں (جن کا ذکر ہوا) اور ان لوگوں کے لیے بھی، جو دوسرے شہروں سے ان کے پاس سے حج یا عمرہ کے ارادہ سے گزریں اور جو کوئی ان میقاتوں کے ورے (اندر) ہو وہ جہاں سے چلے وہیں سے (احرام باندھے) یہاں تک کہ مکہ والے مکہ سے احرام باندھیں۔ (بخاری ومسلم)

ابْنِ عَبَّاسٍ،

Bulugh Al Maram · Hajj book › Chapter · Hadith 590

بلوغ المرام · كتاب الحج ‹ باب · حديث 591

وعن عائشة رضي الله عنها ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم وقت لاهل العراق ذات عرق. رواه ابو داود والنسائي واصله عند مسلم من حديث جابر،‏‏‏‏ إلا ان راويه شك في رفعه. وفي صحيح البخاري: ان عمر هو الذي وقت ذات عرق. وعند احمد وابي داود والترمذي عن ابن عباس: ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم وقت لاهل المشرق العقيق.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل عراق کے لیے ذات عرق کو میقات مقرر کیا۔ اسے ابوداؤد اور نسائی نے روایت کیا ہے اور اس کی اصل مسلم میں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی روایت سے ہے، مگر اس کے راوی نے اس کے مرفوع ہونے میں شک کیا ہے۔ اور صحیح بخاری میں ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ذات عرق کو میقات کیا تھا۔ احمد، ابوداؤد اور ترمذی میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے (مروی) ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مشرق والوں کے لیے عقیق کو میقات مقرر فرمایا تھا۔

عَائِشَةَ

Bulugh Al Maram · Hajj book › Chapter · Hadith 591

بلوغ المرام · كتاب الحج ‹ باب · حديث 592

عن عائشة رضي الله عنها قالت: خرجنا مع رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم عام حجة الوداع فمنا من اهل بعمرة ومنا من اهل بحج وعمرة ومنا من اهل بحج واهل رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم بالحج فاما من اهل بعمرة فحل عند قدومه واما من اهل بحج او جمع الحج والعمرة فلم يحلوا حتى كان يوم النحر. متفق عليه.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حجۃ الوداع کے سال نکلے۔ ہم میں سے بعض وہ تھے جنہوں نے عمرہ کے لیے تلبیہ کہا اور ہم میں سے کچھ وہ تھے جنہوں نے حج اور عمرہ کے لیے تلبیہ کہا اور ہم میں سے بعض وہ تھے جنہوں حج کے لیے لبیک پکارا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف حج کے لیے تلبیہ پکارا۔ پھر جنہوں عمرہ کے لیے لبیک کہا تھا وہ حلال ہو گئے اور جنہوں نے حج کے لیے لبیک کہا تھا یا حج اور عمرہ کو جمع کیا تھا وہ حلال نہ ہوئے یہاں تک کہ قربانی کا دن آیا۔ (بخاری و مسلم)

عَائِشَةَ

Bulugh Al Maram · Hajj book › Chapter · Hadith 592

بلوغ المرام · كتاب الحج ‹ باب · حديث 593

عن ابن عمر رضي الله عنهما قال: ما اهل رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم إلا من عند المسجد. متفق عليه.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف مسجد کے پاس لبیک پکارا۔ (بخاری و مسلم)

ابْنِ عُمَرَ

Bulugh Al Maram · Hajj book › Chapter · Hadith 593

بلوغ المرام · كتاب الحج ‹ باب · حديث 594

وعن خلاد بن السائب عن ابيه رضي الله عنهما ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «اتاني جبريل فامرني ان آمر اصحابي ان يرفعوا اصواتهم بالإهلال» .‏‏‏‏ رواه الخمسة وصححه الترمذي وابن حبان.

خلاد بن سائب اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ” جبرائیل امین میرے پاس آئے اور مجھے حکم دیا کہ میں اپنے صحابہ کو حکم دوں کہ لبیک کہتے ہوئے اپنی آوازوں کو بلند کریں۔ “ اسے پانچوں نے روایت کیا۔ امام ترمذی اور امام ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے۔

أَبِيهِ ← وعن خلاد بن السائب

Bulugh Al Maram · Hajj book › Chapter · Hadith 594

بلوغ المرام · كتاب الحج ‹ باب · حديث 595

وعن زيد بن ثابت رضي الله عنه ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم تجرد لإهلاله واغتسل. رواه الترمذي وحسنه.

سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے احرام باندھنے کے وقت کپڑے اتارے اور غسل کیا۔ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور اسے حسن کہا ہے۔

زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ،

Bulugh Al Maram · Hajj book › Chapter · Hadith 595

بلوغ المرام · كتاب الحج ‹ باب · حديث 596

وعن ابن عمر رضي الله عنهما ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم سئل ما يلبس المحرم من الثياب؟ فقال: «‏‏‏‏لا يلبس القميص ولا العمائم ولا السراويلات ولا البرانس ولا الخفاف إلا احد لا يجد النعلين فليلبس الخفين وليقطعهما اسفل من الكعبين ولا تلبسوا من الثياب شيئا مسه الزعفران ولا الورس» . متفق عليه واللفظ لمسلم.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا احرام باندھنے والا کیا لباس پہنے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”وہ قمیص، پگڑی، شلوار و پاجامہ، کٹ ٹوپ اور موزے نہ پہنے۔ لیکن اگر کسی شخص کے پاس جوتے نہیں تو وہ موزے پہن لے اور اسے چاہیئے کہ دونوں کو ٹخنوں کے نیچے سے کاٹ لے اور ایسا کوئی کپڑا نہ پہنے جسے زعفران اور کیسو (ایک زرد رنگ کی خوشبودار بوٹی) لگا ہوا ہو۔“ (بخاری و مسلم) اور یہ الفاظ مسلم کے ہیں۔

ابْنِ عُمَرَ

Bulugh Al Maram · Hajj book › Chapter · Hadith 596

بلوغ المرام · كتاب الحج ‹ باب · حديث 597

وعن عائشة رضي الله عنها قالت: كنت اطيب رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم لإحرامه قبل ان يحرم ولحله قبل ان يطوف بالبيت. متفق عليه.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ احرام باندھنے سے پہلے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو احرام کے وقت اور احرام کھولنے کے وقت خوشبو لگاتی تھی۔ اس سے پہلے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیت اللہ کا طواف کریں۔ (بخاری و مسلم)

عَائِشَةَ

Bulugh Al Maram · Hajj book › Chapter · Hadith 597

بلوغ المرام · كتاب الحج ‹ باب · حديث 598

وعن عثمان بن عفان رضي الله عنه ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏لا ينكح المحرم ولا ينكح ولا يخطب» .‏‏‏‏ رواه مسلم.

سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”احرام والا نکاح نہ کرے اور نہ نکاح کرائے اور نہ منگنی کرے۔“ (مسلم)

عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ،

Bulugh Al Maram · Hajj book › Chapter · Hadith 598

بلوغ المرام · كتاب الحج ‹ باب · حديث 599

وعن ابي قتادة الانصاري رضي الله عنه في قصة صيده الحمار الوحشي وهو غير محرم قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم لاصحابه وكانوا محرمين: «‏‏‏‏هل منكم احد امره او اشار إليه بشيء؟» ‏‏‏‏ قالوا: لا قال: «‏‏‏‏فكلوا ما بقي من لحمه» .‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدنا ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ سے ان کے جنگلی گدھے کو شکار کرنے کے قصے میں جبکہ انہوں نے احرام نہیں باندھا تھا، مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ رضی اللہ عنہم سے فرمایا اور وہ احرام والے تھے ”کیا تم میں سے کسی نے اسے حکم دیا تھا یا اس کی طرف کسی چیز سے اشارہ کیا تھا؟“ انہوں نے کہا نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”پس کھاؤ اس کے گوشت سے جو بچ گیا ہے۔“ (بخاری و مسلم)

ابي قتادة الانصاري في قصة صيده الحمار الوحشي وهو غير محرم

Bulugh Al Maram · Hajj book › Chapter · Hadith 599

chevron_left Previous
1…232425…114
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Purity
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The funeral book
    0. Chapter
4. The Book of Zakat
    0. Chapter
5. The Book of Fasting
    0. Chapter
6. Hajj book
    0. Chapter
7. Sales book
    0. Chapter
8. The Book of Marriage
    0. Chapter
9. Criminal Book
    0. Chapter
10. The Book of Frontiers
    0. Chapter
11. The Book of Jihad
    0. Chapter
12. Food Book
    0. Chapter