Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
بلوغ المرام

Bulugh Al Maram

by Ibn Hajar Asqalani

1,359 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

بلوغ المرام · كتاب الصيام ‹ باب · حديث 576

وعن معاوية بن ابي سفيان رضي الله عنهما عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال في ليلة القدر:«‏‏‏‏ليلة سبع وعشرين» .‏‏‏‏ رواه ابو داود،‏‏‏‏ والراجح وقفه. وقد اختلف في تعيينها على اربعين قولا اوردتها في فتح الباري.

سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے شب قدر کے بارے میں فرمایا ”دہ ستائیس کی رات ہے“ (ابوداؤد) اس حدیث کا موقوف ہونا زیادہ راجح ہے۔ حافظ ابن حجر فرماتے ہیں کہ شب قدر کی تعیین میں اختلاف کیا گیا ہے، اس بارے میں چالیس اقوال ہیں۔ جنہیں میں نے فتح الباری میں نقل کیا ہے۔

النبي صلى الله عليه وآله وسلم ← مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ

Bulugh Al Maram · The Book of Fasting › Chapter · Hadith 576

بلوغ المرام · كتاب الصيام ‹ باب · حديث 577

وعن عائشة رضي الله عنها قالت: قلت: يا رسول الله ارايت إن علمت اي ليلة ليلة القدر ما اقول فيها؟ قال: «‏‏‏‏قولي: اللهم إنك عفو تحب العفو فاعف عني» . رواه الخمسة غير ابي داود وصححه الترمذي والحاكم.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! مجھے بتلائیں کہ اگر میں جان لوں، شب قدر کون سی ہے تو اس میں کیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہہ «اللهم إنك عفو تحب العفو فاعف عني» ”اے اللہ! بیشک تو ہی درگزر کرنے والا ہے، تو درگزر کرنا پسند کرتا ہے، مجھ سے درگزر فرما۔“ اسے ابوداؤد کے علاوہ پانچوں نے روایت کیا ہے اور اسے ترمذی اور حاکم نے صحیح کہا ہے۔

قُلْتُ ← وعن عائشة

Bulugh Al Maram · The Book of Fasting › Chapter · Hadith 577

بلوغ المرام · كتاب الصيام ‹ باب · حديث 578

وعن ابي سعيد رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا تشد الرحال إلا إلى ثلاثة مساجد: المسجد الحرام ومسجدي هذا والمسجد الاقصى» . متفق عليه.

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”سوائے تین مسجدوں کے (کسی کے لئے) کجاوے نہ باندھو۔ (یعنی) مسجد الحرام، میری اس مسجد اور مسجد اقصی (کے علاوہ)۔“ (بخاری و مسلم)

اَبِیْ سَعِیْدٍ

Bulugh Al Maram · The Book of Fasting › Chapter · Hadith 578

بلوغ المرام · كتاب الحج ‹ باب · حديث 579

عن ابي هريرة رضي الله عنه ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏العمرة إلى العمرة كفارة لما بينهما والحج المبرور ليس له جزاء إلا الجنة» . متفق عليه.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”عمرہ دوسرے عمرے تک دونوں کے مابین گناہوں کا کفارہ ہے اور حج مبرور کا بدلہ جنت کے علاوہ اور کوئی نہیں“۔ (مسلم و بخاری)

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Bulugh Al Maram · Hajj book › Chapter · Hadith 579

بلوغ المرام · كتاب الحج ‹ باب · حديث 580

وعن عائشة رضي الله عنها قالت: قلت: يا رسول الله على النساء جهاد؟ قال: «‏‏‏‏نعم عليهن جهاد لا قتال فيه: الحج والعمرة» .‏‏‏‏ رواه احمد وابن ماجه واللفظ له وإسناده صحيحح واصله في الصحيح.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا، اے اللہ کے رسول! کیا عورتوں پر جہاد ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”ہاں! ان پر وہ جہاد ہے جس میں لڑائی نہیں (یعنی) حج اور عمرہ۔“ اسے احمد اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور یہ الفاظ ابن ماجہ کے ہیں۔ اس کی سند صحیح ہے اور اس کی اصل بخاری میں ہے۔

قُلْتُ ← وعن عائشة

Bulugh Al Maram · Hajj book › Chapter · Hadith 580

بلوغ المرام · كتاب الحج ‹ باب · حديث 581

وعن جابر بن عبد الله رضي الله عنهما قال: اتى النبي صلى الله عليه وآله وسلم اعرابي فقال: يا رسول الله اخبرني عن العمرة اواجبة هي؟ فقال: «‏‏‏‏لا،‏‏‏‏ وان تعتمر خير لك» .‏‏‏‏ رواه احمد والترمذي والراجح وقفه واخرجه ابن عدي من وجه آخر ضعيف عن جابر مرفوعا:«‏‏‏‏الحج والعمرة فريضتان» .

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک بدوی حاضر ہوا تو اس نے کہا، اے اللہ کے رسول! مجھے عمرہ کے بارے بتلائیے کہ کیا یہ واجب ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”نہیں اگر تو عمرہ کرے تو یہ تمہارے لئے بہتر ہے۔“ اسے احمد و ترمذی نے روایت کیا ہے اور اس کا موقوف ہونا راجح ہے اور امام ابن عدی نے ایک اور ضعیف سند سے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت کیا ہے کہ ”حج اور عمرہ دونوں فرض ہیں۔“

اتى النبي صلى الله عليه وآله وسلم اعرابي فقال: ← وعن جابر بن عبد الله

Bulugh Al Maram · Hajj book › Chapter · Hadith 581

بلوغ المرام · كتاب الحج ‹ باب · حديث 582

وعن انس رضي الله عنه قال: قيل: يا رسول الله ما السبيل؟ قال: «‏‏‏‏الزاد والراحلة» .‏‏‏‏ رواه الدارقطني،‏‏‏‏ وصححه الحاكم،‏‏‏‏ والراجح إرساله،‏‏‏‏ واخرجه الترمذي من حديث ابن عمر وفي إسناده ضعف.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عرض کیا گیا یا رسول اللہ! ”سبیل“ سے کیا مراد ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”راستے کا خرچ اور سواری۔“ اسے دارقطنی نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے مگر راجح اس کا مرسل ہونا ہے اور ترمذی نے اسے ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث سے روایت کیا ہے اور اس کی سند میں کمزوری ہے۔

قِيلَ ← وعن انس

Bulugh Al Maram · Hajj book › Chapter · Hadith 582

بلوغ المرام · كتاب الحج ‹ باب · حديث 583

وعن ابن عباس رضي الله عنهما ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم لقى ركبا بالروحاء فقال: «‏‏‏‏من القوم؟» ‏‏‏‏ قالوا: المسلمون فقالوا: من انت؟ قال: «‏‏‏‏رسول الله» ‏‏‏‏ فرفعت إليه امراة صبيا فقالت الهذا حج: قال: «‏‏‏‏نعم ولك اجر» .‏‏‏‏ رواه مسلم.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم روحاء مقام پر کچھ سواروں سے ملے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” تم کون ہو؟“ تو انہوں نے عرض کیا، ہم مسلمان ہیں۔ پھر انہوں نے پوچھا آپ کون ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اللہ کا رسول ہوں“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک عورت اپنے بچے کو اٹھا کر لائی اور پوچھا کیا اس کا حج ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”ہاں! اس کا ثواب تجھے ملے گا۔“ (مسلم)

ابْنِ عَبَّاسٍ،

Bulugh Al Maram · Hajj book › Chapter · Hadith 583

بلوغ المرام · كتاب الحج ‹ باب · حديث 584

وعنه رضي الله عنهما قال: كان الفضل بن عباس رديف رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم فجاءت امراة من خثعم فجعل الفضل ينظر إليها وتنظر إليه وجعل النبي صلى الله عليه وآله وسلم يصرف وجه الفضل إلى الشق الآخر فقالت: يا رسول الله إن فريضة الله على عباده في الحج ادركت ابي شيخا كبيرا لا يثبت على الراحلة افاحج عنه؟ قال: «‏‏‏‏نعم» ‏‏‏‏ وذلك في حجة الوداع. متفق عليه واللفظ للبخاري.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ہی روایت ہے کہ فضل بن عباس رضی اللہ عنہما رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سوار تھے کہ قبیلہ خشعم کی ایک عورت آئی تو فضل رضی اللہ عنہ اس کی طرف دیکھنے لگے اور وہ ان کی طرف دیکھنے لگی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ، فضل رضی اللہ عنہ کا منہ دوسری جانب پھیرتے تھے۔ پس اس عورت نے کہا، اے اللہ کے رسول! بیشک حج، اللہ کا فرض ہے اس کے بندوں پر۔ میرا باپ بڑی عمر والا بوڑھا ہے۔ وہ سواری پر بیٹھ نہیں سکتا کیا میں اس کی طرف سے حج کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”ہاں! اور یہ حجۃ الوداع کا واقعہ ہے۔“ (بخاری و مسلم) اور یہ الفاظ بخاری کے ہیں۔

كان الفضل بن عباس رديف رسول الله صلى الله عليه ← وعنه

Bulugh Al Maram · Hajj book › Chapter · Hadith 584

بلوغ المرام · كتاب الحج ‹ باب · حديث 585

وعنه رضي الله عنهما ان امراة من جهينة جاءت إلى النبي صلى الله عليه وآله وسلم فقالت: إن امي نذرت ان تحج ولم تحج حتى ماتت افاحج عنها؟ قال: «‏‏‏‏نعم حجي عنها ارايت لو كان على امك دين اكنت قاضيته؟ اقضوا الله فالله احق بالوفاء» .‏‏‏‏ رواه البخاري.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ہی مروی ہے کہ قبیلہ جھینہ کی ایک عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور عرض کیا، بیشک میری ماں نے حج کرنے کی منت مانی تھی لیکن وہ حج نہیں کر سکی، اور فوت ہو گئی ہے کیا میں اس کی طرف سے حج کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” ہاں! اس کی طرف سے حج کر، اگر تیری ماں کے ذمہ ادھار ہوتا تو کیا تم وہ قرض نہ اتارتی؟ اللہ کا حق پورا کرو کیونکہ اللہ زیادہ حقدار ہے کہ اس کا حق پورا کیا جائے۔ “ (بخاری)

Bulugh Al Maram · Hajj book › Chapter · Hadith 585

بلوغ المرام · كتاب الحج ‹ باب · حديث 586

وعنه رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «ايما صبي حج ثم بلغ الحنث فعليه ان يحج حجة اخرى وايما عبد حج ثم اعتق فعليه ان يحج حجة اخرى» .‏‏‏‏ رواه ابن ابي شيبة والبيهقي ورجاله ثقات إلا انه اختلف في رفعه والمحفوظ انه موقوف.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جو بچہ حج کرے پھر وہ بلوغت کو پہنچ جائے تو اس پر ضروری ہے کہ دوسرا حج کرے اور جو غلام حج کرے پھر آزاد کر دیا جائے تو اس پر لازم ہے کہ دوسرا حج کرے۔“ اسے ابن ابی شیبہ اور بیہقی نے روایت کیا ہے اس کے راوی ثقہ ہیں مگر اس کے مرفوع ہونے میں اختلاف کیا گیا ہے اور محفوظ یہ ہے کہ یہ حدیث موقوف ہے۔

وعنه

Bulugh Al Maram · Hajj book › Chapter · Hadith 586

بلوغ المرام · كتاب الحج ‹ باب · حديث 587

وعنه رضي الله عنه قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يخطب يقول: «‏‏‏‏لا يخلون رجل بامراة إلا ومعها ذو محرم ولا تسافر المراة إلا مع ذي محرم» ‏‏‏‏ فقام رجل فقال: يا رسول الله إن امراتي خرجت حاجة وإني اكتتبت في غزوة كذا وكذا فقال: «‏‏‏‏انطلق فحج مع امراتك» . متفق عليه واللفظ لمسلم.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خطبہ میں یہ ارشاد فرماتے سنا کہ ” کوئی مرد کسی عورت کے ساتھ ہرگز اکیلا نہ ہو مگر اس کے ساتھ محرم ہو اور کوئی عورت محرم کے بغیر سفر نہ کرے۔ “ پس ایک آدمی کھڑا ہوا تو اس نے کہا اے اللہ کے رسول! بیشک میری عورت حج کے لئے روانہ ہوئی اور میرا نام فلاں فلاں غزوہ میں شامل ہونے کیلئے لکھا گیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جاؤ اپنی بیوی کے ہمراہ حج کرو۔ “ (بخاری و مسلم) اور یہ الفاظ مسلم کے ہیں۔

رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يخطب ← وعنه

Bulugh Al Maram · Hajj book › Chapter · Hadith 587

chevron_left Previous
1…222324…114
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Purity
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The funeral book
    0. Chapter
4. The Book of Zakat
    0. Chapter
5. The Book of Fasting
    0. Chapter
6. Hajj book
    0. Chapter
7. Sales book
    0. Chapter
8. The Book of Marriage
    0. Chapter
9. Criminal Book
    0. Chapter
10. The Book of Frontiers
    0. Chapter
11. The Book of Jihad
    0. Chapter
12. Food Book
    0. Chapter