Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
بلوغ المرام

Bulugh Al Maram

by Ibn Hajar Asqalani

1,359 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

بلوغ المرام · 11-11- كِتَابُ الاِفْتِتَاحِ ‹ باب · حديث 1129

وعن عبد الله بن عمر رضي الله عنهما عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «‏‏‏‏من قتل معاهدا لم يرح رائحة الجنة وإن ريحها ليوجد من مسيرة اربعين عاما» ‏‏‏‏ اخرجه البخاري.

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے کہ ”جس کسی نے عہدی کو قتل کیا وہ جنت کی خوشبو نہیں پائے گا اور جنت کی خوشبو چالیس برس کی مسافت سے پائی جاتی ہے۔“ (بخاری)

النَّبِيِّ ← عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ

Bulugh Al Maram · The Book of Jihad › Chapter · Hadith 1129

بلوغ المرام · 11-11- كِتَابُ الاِفْتِتَاحِ ‹ باب · حديث 1130

عن ابن عمر رضي الله عنهما قال: سابق النبي صلى الله عليه وآله وسلم بالخيل التي قد ضمرت من الحفياء وكان امدها ثنية الوداع وسابق بين الخيل التي لم تضمر من الثنية إلى مسجد بني زريق وكان ابن عمر فيمن سابق. متفق عليه وزاد البخاري قال سفيان: من الحفياء إلى ثنية الوداع خمسة اميال او ستة ومن الثنية إلى مسجد بني زريق ميل.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تیار شدہ گھوڑوں کی حفیاء سے ثنیہ الوداع تک دوڑ کرائی اور جو گھوڑے تیار نہیں تھے ان کو ثنیۃ سے لے کر بنی زریق کی مسجد تک دوڑایا اور ابن عمر رضی اللہ عنہما بھی مسابقت میں شریک تھے۔ (بخاری و مسلم) اور بخاری میں اتنا اضافہ ہے کہ سفیان رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ حفیاء سے ثنیۃ الوداع کا فاصلہ پانچ یا چھ میل ہے اور ثنیۃ سے مسجد بنی زریق تک کا فاصلہ ایک میل ہے۔

ابْنِ عُمَرَ

Bulugh Al Maram · The Book of Jihad › Chapter · Hadith 1130

بلوغ المرام · 11-11- كِتَابُ الاِفْتِتَاحِ ‹ باب · حديث 1131

وعنه رضي الله عنه: ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم سبق بين الخيل وفضل القرح في الغاية. رواه احمد وابو داود وصححه ابن حبان.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھوڑوں کے درمیان مسابقت کرائی اور نوجوان گھوڑوں کی حد میں فرق ملحوظ رکھا۔ اسے احمد اور ابوداؤد نے روایت کیا اور ابن حبان سے صحیح کہا ہے۔

Bulugh Al Maram · The Book of Jihad › Chapter · Hadith 1131

بلوغ المرام · 11-11- كِتَابُ الاِفْتِتَاحِ ‹ باب · حديث 1132

وعن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا سبق إلا في خف او نصل او حافر» ‏‏‏‏رواه احمد والثلاثة وصححه ابن حبان.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اونٹوں، گھوڑوں اور تیر اندازی کے سوا اور کسی چیز میں مسابقت نہیں۔“ اسے احمد اور تینوں نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے۔

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Bulugh Al Maram · The Book of Jihad › Chapter · Hadith 1132

بلوغ المرام · 11-11- كِتَابُ الاِفْتِتَاحِ ‹ باب · حديث 1133

وعنه رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏من ادخل فرسا بين فرسين وهو لا يامن ان يسبق فلا باس به وإن امن فهو قمار» ‏‏‏‏ رواه احمد و ابو داود،‏‏‏‏ وإسناده ضعيف.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جس شخص نے دو گھوڑوں کے درمیان تیسرا گھوڑا داخل کیا لیکن اس شخص کو یہ یقین نہ تھا کہ یہ گھوڑا آگے بڑھ جائے گا۔ اس میں کوئی حرج نہیں لیکن اگر اس شخص کو یہ یقین تھا کہ یہ تیسرا گھوڑا بڑھ جائے گا تو یہ جوا ہو جائے گا۔“ اسے احمد اور ابوداؤد نے روایت کیا ہے اور اس کی سند ضعیف ہے۔

النبي صلى الله عليه وآله وسلم ← وعنه

Bulugh Al Maram · The Book of Jihad › Chapter · Hadith 1133

بلوغ المرام · 11-11- كِتَابُ الاِفْتِتَاحِ ‹ باب · حديث 1134

وعن عقبة بن عامر رضي الله عنه قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم وهو على المنبر يقرا:«واعدوا لهم ما استطعتم من قوة» ‏‏‏‏: الا إن القوة الرمي الا إن القوة الرمي الا إن القوة الرمي» ‏‏‏‏ رواه مسلم.

سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا اور وہ منبر پر کھڑے یہ (آیت) پڑھ رہے تھے «وأعدوا لهم ما استطعتم من قوة» ‏‏‏‏ تم جو کچھ اپنی قوت سے کافروں کے (مقابلہ) کے لئے تیار کر سکتے ہو تیار کرو اور گھوڑوں کے باندھنے سے۔ اور (فرماتے تھے) خبردار! قوت تیر اندازی میں ہے۔ خبردار! قوت تیر اندازی ہے۔ خبردار! قوت تیر اندازی ہے۔ (مسلم)

عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ

Bulugh Al Maram · The Book of Jihad › Chapter · Hadith 1134

بلوغ المرام · كتاب الأطعمة ‹ باب · حديث 1135

عن ابي هريرة رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏كل ذي ناب من السباع فاكله حرام» .‏‏‏‏ رواه مسلم. واخرجه من حديث ابن عباس رضي الله عنهما بلفظ:" نهى". وزاد: «‏‏‏‏وكل ذي مخلب من الطير» .

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” درندوں میں سے ہر کچلی والے کا کھانا حرام ہے۔ “ (مسلم) ابن عباس رضی اللہ عنہما کی روایت میں جسے مسلم نے روایت کیا ہے یہ الفاظ ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے اور اتنا اضافہ ہے کہ ” پرندوں میں ہر اس پرندے کا کھانا حرام ہے جو پنجوں میں گرفت کر کے کھائے۔ “

النبي صلى الله عليه وآله وسلم ← أَبِي هُرَيْرَةَ،

Bulugh Al Maram · Food Book › Chapter · Hadith 1135

بلوغ المرام · كتاب الأطعمة ‹ باب · حديث 1136

وعن جابر رضي الله عنه قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يوم خيبر عن لحوم الحمر الاهلية واذن في لحوم الخيل. متفق عليه،‏‏‏‏ وفي لفظ للبخاري:" ورخص".

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کے روز گھریلو گدھوں کا گوشت کھانے سے منع فرمایا تھا اور گھوڑوں کے گوشت کی اجازت کی تھی۔ (بخاری و مسلم) اور بخاری کی روایت میں ہے «أذن» کے بجائے «رخص» کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رخصت دی۔

«نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ خَيْبَرَ ← جَابِرٍ

Bulugh Al Maram · Food Book › Chapter · Hadith 1136

بلوغ المرام · كتاب الأطعمة ‹ باب · حديث 1137

وعن ابن ابي اوفى رضي الله عنهما قال: غزونا مع رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم سبع غزوات ناكل الجراد. متفق عليه.

سیدنا ابن ابی اوفی رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ سات غزوات لڑے ہیں۔ ہم ٹڈی دل کھاتے رہے ہیں۔ (بخاری و مسلم)

ابن اَبِیْ اَوْفٰی

Bulugh Al Maram · Food Book › Chapter · Hadith 1137

بلوغ المرام · كتاب الأطعمة ‹ باب · حديث 1138

وعن انس رضي الله عنه في قصة الارنب قال: فذبحها فبعث بوركها إلى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم فقبله. متفق عليه.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے خرگوش کے قصہ کے متعلق روایت ہے کہ (ابوطلحہ) نے اسے ذبح کیا اور اس کی ران رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کی۔ جسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبول فرما لیا۔ (بخاری و مسلم)

انس في قصة الارنب

Bulugh Al Maram · Food Book › Chapter · Hadith 1138

بلوغ المرام · كتاب الأطعمة ‹ باب · حديث 1139

وعن ابن عباس رضي الله عنهما قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم عن قتل اربع من الدواب: النملة والنحلة والهدهد والصرد. رواه احمد وابو داود وصححه ابن حبان.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جانوروں میں سے چار کو مارنے سے منع فرمایا ہے۔ چیونٹی، شہد کی مکھی، ہدہد اور ممولا۔ اسے احمد اور ابوداؤد نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے۔

نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← ابْنِ عَبَّاسٍ،

Bulugh Al Maram · Food Book › Chapter · Hadith 1139

بلوغ المرام · كتاب الأطعمة ‹ باب · حديث 1140

وعن ابن ابي عمار رضي الله عنه قال: قلت لجابر: الضبع صيد هو؟ قال: نعم. قلت: قاله رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم؟ قال: نعم. رواه احمد والاربعة وصححه البخاري وابن حبان.

سیدنا ابن ابی عمار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے جابر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ کیا بجو (چرگ) بھی شکار ہے؟ انہوں نے کہا ہاں! میں نے پھر پوچھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے؟ انہوں نے کہا ہاں!۔ اسے احمد اور چاروں نے روایت کیا ہے اور بخاری اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

نعم. رواه احمد والاربعة وصححه البخاري وابن حبان. ← نعم. قلت: قاله رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم؟ ← قلت لجابر: الضبع صيد هو؟ ← وعن ابن ابي عمار

Bulugh Al Maram · Food Book › Chapter · Hadith 1140

chevron_left Previous
1…108109110…114
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Purity
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The funeral book
    0. Chapter
4. The Book of Zakat
    0. Chapter
5. The Book of Fasting
    0. Chapter
6. Hajj book
    0. Chapter
7. Sales book
    0. Chapter
8. The Book of Marriage
    0. Chapter
9. Criminal Book
    0. Chapter
10. The Book of Frontiers
    0. Chapter
11. The Book of Jihad
    0. Chapter
12. Food Book
    0. Chapter