بلوغ المرام · 11-11- كِتَابُ الاِفْتِتَاحِ ‹ باب · حديث 1117
وعن ابي عبيدة بن الجراح رضي الله عنه قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «يجير على المسلمين بعضهم» اخرجه ابن ابي شيبة و احمد وفي إسناده ضعف. وللطيالسي من حديث عمرو بن العاص قال: «يجير على المسلمين ادناهم» . وفي الصحيحين عن علي قال:«ذمة المسلمين واحدة يسعى بها ادناهم» زاد ابن ماجه من وجه آخر: «ويجير عليهم اقصاهم» . وفي الصحيحين من حديث ام هانىء: «قد اجرنا من اجرت» .
سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ سے سنا ہے کہ ” مسلمانوں میں سے کوئی بھی پناہ دینے کا مجاز ہے۔“ اس روایت کو ابن شیبہ اور احمد نے نقل کیا ہے۔ اس کی سند ضعف ہے۔ اور طیالسی میں عمرو بن عاص سے مروی ہے ” مسلمانوں کا ادنی آدمی بھی پناہ و امان دے سکتا ہے۔“ اور طیالسی میں عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ” مسلمانوں کا ادنی آدمی بھی پناہ و امان دے سکتا ہے۔“ اور صحیحین کی حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت میں ہے کہ ” تمام مسلمانوں کی پناہ ایک ہی ہے جس کے لیے ان کا ادنی آدمی بھی سعی کر سکتا ہے۔“ ابن ماجہ نے ایک اور طریقے سے اتنا اضافہ نقل کیا ہے۔ ” ان کا بہت دور کا آدمی بھی پناہ دے سکتا ہے۔“ اور صحیحین میں ام ہانی رضی اللہ عنہا کی روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” ہم نے بھی امان دی جسے تو نے امان دی۔“
أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ
Bulugh Al Maram · The Book of Jihad › Chapter · Hadith 1117
