المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ ‹ فَضْلُ كَافَّةِ الْعَرَبِ · حديث 7089
7089 - أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى، ثَنَا مُسَدَّدٌ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ صُبْحٍ، حَدَّثَنِي الْمُثَنَّى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْخُزَاعِيُّ، وَصَحِبْتُهُ إِلَى وَاسِطٍ فَكَانَ يُسَمِّي فِي أَوَّلِ طَعَامِهِ وَآخِرِهِ فَسَأَلْتُهُ: رَأَيْتُ قَوْلَكَ فِي آخِرِ لُقْمَةٍ بِسْمِ اللَّهِ فِي أَوَّلِهِ وَآخِرِهِ قَالَ: أُخْبِرُكَ عَنْ ذَاكَ أَنَّ جَدِّي أُمَيَّةَ بْنَ مَخْشِيٍّ، وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعْتُهُ يَقُولُ: إِنَّ رَجُلًا كَانَ يَأْكُلُ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْظُرُ فَلَمْ يُسَمِّ اللَّهَ حَتَّى كَانَ فِي آخِرِ طَعَامِهِ فَقَالَ: بِسْمِ اللَّهِ أَوَّلِهِ وَآخِرِهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا زَالَ الشَّيْطَانُ يَأْكُلُ مَعَهُ حَتَّى سَمَّى فَمَا بَقِيَ فِي بَطْنِهِ شَيْءٌ إِلَّا قَاءَهُ» هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحُ الْإِسْنَادِ وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ " [التعليق - من تلخيص الذهبي] 7089 - صحيح
جابر بن صبح فرماتے ہیں :مثنیٰ بن عبدالرحمٰن خزاعی نے مجھے حدیث بیان کی ہے، میں واسط میں ان کی صحبت میں تھا، وہ کھانے کے شروع میں بھی بسم الله پڑھتے تھے اور آخر میں بھی پڑھتے تھے، میں نے ان سے پوچھا کہ میں نے آپ کو آخری لقمہ کے ساتھ ’’بسم الله في اولى وآخر ‘‘ پڑھتے دیکھا ہے، اس کی وجہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا: میں تمہیں اس کی وجہ بتاتا ہوں ،( بات یہ ہے کہ ) میرا دادا"امیہ بن مخشی"رضی اللہ عنہ صحابی رسولصلی اللہ علیہ و الہ و سلم ہیں، آپ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ایک آدمی کھانا کھا رہا تھا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم اس کو دیکھ رہے تھے، اس نے شروع میں بسم اللہ نہ پڑھی، اور کھانے کے آخر میں" بسم اللہ اولہ و آ خر"پڑھ لیا، نبی اکرمصلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے فرمایا: جب تک اس نے بسم اللہ نہیں پڑھی تھی ، شیطان مسلسل اس کے ہمراہ کھانا کھاتا رہا، اس نے تمام کھانے کی قےکردی۔
جَابِرِ بْنِ صُبْحٍ ← يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ ← مُسَدَّدٌ ← يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Food Book › The merits of all Arabs · Hadith 7089
