شباب عصفری ان کا نسب یوں بیان کرتے ہیں : اسامہ بن عمیر بن عاصم بن عبیداللہ بن حنیف بن یسار بن ناجیہ بن عمرو بن حارث بن طابخہ بن لحیان بن ہذیل " ۔ یہ حضرت ابوالملیح رضی اللہ عنہ کے والد ہیں ، بصرہ میں قیام پذیر رہے ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Usama bin Umar al-Hudhali and the father of Abu al-Malih, may God be pleased with them · Hadith 6609
حضرت اسامہ بن عمیر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ نماز فجر ادا کی ، آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بہت قریب کھڑے تھے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دو مختصر رکعتیں پڑھائیں پھر یوں دعا ماگنی " اے اللہ ! اے جبرائیل ، میکائییل ، اسرافیل اور محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے رب ، میں آگ سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ یہ دعا حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تین مرتبہ مانگی ۔
أَبِيهِ ← مَيْسَرَةُ بْنُ أَبِي الْمَلِيحِ بْنِ أُسَامَةَ، ← يحيى بن أبي زكريا الغساني ← عبد الوهاب بن عيسى الواسطي ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُسْتَمِرِّ الْعُرُوقِيُّ ← إِسْحَاقُ بْنُ دَاوُدَ الصَّوَّافُ، بِتُسْتَرَ، ← الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَزْهَرِيُّ،
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Usama bin Umar al-Hudhali and the father of Abu al-Malih, may God be pleased with them · Hadith 6610
ابو عبیدہ معمر بن مثنی فرماتے ہیں " آبی اللحم کا نام عبداللہ بن عبدالملک بن عبداللہ بن عفان " ہے ۔ آپ شریف تھے شاعر تھے ، جنگ حنین میں شریک ہوئے تھے ، اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کا آزاد کردہ غلام " عمیر " بھی تھا۔ ابو عبیدہ کہتے ہیں : ان کو آبی اللحم اس لئے کہا جاتا تھا کہ یہ گوشت کھانے سے انکار کرتے تھے ، ( اور آبی کا معنی ہے " انکار کرنے والا " )۔
أَبُو عُبَيْدَةَ مَعْمَرُ بْنُ الْمُثَنَّى، ← مُحَمَّدُ بْنُ سَلَّامٍ الْجُمَحِيُّ، ← أبو خليفة القاضي ← أَبُو مُحَمَّدٍ الْمُزَنِيُّ،
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Abdullah ibn Abd al-Malik the father of meat and his followers who converted to Islam with him, may God be pleased with them · Hadith 6611
شباب نے بھی ان کا مذکورہ بالا نسب بیان کیا ہے ، اور پھر فرمایا : محمد بن عمر گوشت کھانے سے انکار کر دیا کرتے تھے ، آپ مقام " صفراء " میں ٹھہرے تھے ، یہ مقام مدینہ منورہ سے تین میل کی مسافت پر واقع ہے ، اور ان کا آزا دکردہ غلام " عمیر " بھی ان کے ہمراہ مقام صفراء میں ٹھہرا تھا۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Abdullah ibn Abd al-Malik the father of meat and his followers who converted to Islam with him, may God be pleased with them · Hadith 6612
آبی اللحم رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام " عمیر " کہتے ہیں : میرے آقا نے مجھے حکم دیا کہ میں ان کے لئے گوشت بھونوں ، میں گوشت بھون رہا تھا کہ ایک مسکین آ گیا ، میں نے وہ گوشت مسکین کو کھلا دیا، اس پر میرے آقا نے مجھے بہت مارا، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بارگاہ میں آیا اور اس کی شکایت کر دی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کوبلوایا ، اور ان سے ان کو مارنے کی وجہ پوچھی ، انہوں نے کہا: اس نے میری اجازت کے بغیر میرا کھانا کسی اور کو کھلا دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : اس پر جو ثواب ملے گا وہ تم دونوں کو ملے گا۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Abdullah ibn Abd al-Malik the father of meat and his followers who converted to Islam with him, may God be pleased with them · Hadith 6613
آبی اللحم رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام حضرت عمیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو احجار زیت کے مقام پر دونوں ہتھیلیاں اٹھا کر بارش کے نزول کی دعا مانگتے ہوئے دیکھا۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Abdullah ibn Abd al-Malik the father of meat and his followers who converted to Islam with him, may God be pleased with them · Hadith 6614
مصعب بن عبداللہ زبیری ان کا نسب یوں بیان کرتے ہیں " عمر و بن امیہ بن خویلد بن عبداللہ بن ایاس بن عبید بن ناشرہ بن کعب بن جدی بن ضمرہ بن بکر بن عبد مناۃ بن کنانہ " ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Amr ibn Umayya is the conscience and the kinani, may God be pleased with him · Hadith 6615
حضرت عمرو بن امیہ الضمری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں اپنی سواری کو کھلا چھوڑ کر اللہ تعالیٰ پر توکل کرتا ہوں ( کیا یہ ٹھیک ہے ؟ ) حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ( نہیں ) بلکہ ( توکل کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ ) سواری کو باندھ دے اور اللہ تعالیٰ کی ذات پر توکل کر۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Amr ibn Umayya is the conscience and the kinani, may God be pleased with him · Hadith 6616
خلیفہ بن خیاط نے ان کا نسب یوں بیان کیا ہے " عمیر بن سلمہ بن منتاب بن طلحہ بن جدی بن ضمرہ " ۔
«عُمَيْرُ بْنُ سَلَمَةَ بْنِ مُنْتَابِ بْنِ طَلْحَةَ بْنِ جَدِّي بْنِ ضَمْرَةَ» ← خَلِیفَۃُ بْنُ خَیَّاطٍ ← مُوسَى بْنُ زَكَرِيَّا ← أحمد بن يعقوب الثقفي
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Umair bin Salamah Al Dhamari, may God be pleased with him · Hadith 6617
حضرت عمیر بن سلمہ ضمری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ مقام روحاء کے کسی نواحی علاقےمیں سفر میں تھے ، حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس وقت احرام میں تھے۔ ہم نے ایک گدھا دیکھا جس کی کونچیں کٹی ہوئی تھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : اس کو چھوڑ دو۔ اس کے بعد اس گدھے کا وہ مالک جس نے اس کی کونچیں کاٹی تھیں وہ بہز قبیلے سے تعلق رکھنے والا شخص تھا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بارگاہ میں آیا اور کہنے لگا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم یہ گدھا آپ کے لئے ہی تو تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ اس کو اپنے ساتھیوں میں تقسیم کر دو۔آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پھر آگے چل دئیے ، جب مقام اثابہ میں پہنچے تو ہم نے ایک درخت کے سائے میں ایک ہرن کو پایا، اس کو تیر لگا ہوا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک آدمی کو کہا کہ اعلان کر دو کہ کوئی شخص اس کا گوشت نہ کھائے ، چنانچہ تمام لوگ اس کو اسی طرح چھوڑ کر آگے گزر گئے ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Umair bin Salamah Al Dhamari, may God be pleased with him · Hadith 6618
مصعب بن عبداللہ فرماتے ہیں : ابو الجعد الضمری ( کا نام و نسب ) عمرو بن بکر بن جنادہ بن مراد بن کعب بن ضمرہ " ہے ۔
مصعب بن عبد الله ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَرْبِيُّ ← أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بَالَوَيْهِ
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of the father of conscience, may God be pleased with him · Hadith 6619
حضرت ابوالجعد ضمری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس نے تین جمعے سستی کی بناء پر چھوڑ دئیے ، اللہ تعالیٰ اس کے دل پر مہر لگا دیتا ہے ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of the father of conscience, may God be pleased with him · Hadith 6620