حضرت آمنہ بنت ابی قیس غفاریہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : میں ان خواتین میں سے ہوں جنہوں نے حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے لئے تیار کیا تھا، میں نے ان کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ " جس رات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے حجلہ عروسی میں گئی اس وقت تک میری عمر ابھی 17 سال پوری نہیں ہوئی تھی ۔ راسی کہتے ہیں : ام المومنین حضرت صفیہ کا انتقال حضرت معاویہ کے زمانے میں سن 52 ہجری کو ہوا، اور جنت البقیع میں ان کی تدفین ہوئی ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of the mother of the believers Sifiyat, a living daughter, may God be pleased with her · Hadith 6789
ام المومنین حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : رسول اللۃ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم میرے پاس تشریف لائے ، اس وقت میں رو رہی تھی ، حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے مجھ سے رونے کا سبب پوچھا ، میں نے کہا : مجھے پتا چلا ہے کہ حفصہ اور عائشہ میری وجہ سے پریشان ہیں اور کہتی ہیں کہہ ہم اس سے بہتر ہیں ، ہم رسول اللۃ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی چچا زاد بھی ہیں اور ان کی بیویوں بھی ہیں ، حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : تم نے یہ کیوں نہیں کہا کہ تم مجھ سے بہتر کیسے ہو سکتی ہو ؟ میرا باپ ہارون علیہ السلام ہیں، میرا چچا حضرت موسیٰ علیہ السلام اور میرے شوہر محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ہیں ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of the mother of the believers Sifiyat, a living daughter, may God be pleased with her · Hadith 6790
حضرت شعبہ کہتے ہیں : مسعر بن کدام نے مجھے بتایا کہ زوجہ رسول ام المومنین حضرت میمونہ بنت حارث بن حزن بن بجیر بن ہرم بن رویبہ بن عبداللہ بن ہلال بن عامر بن صعصعہ " نے روایت بیان کی ہے ۔ ان کی والدہ " ہند بن عوف بن زہیر بن حارث بن حماط بن حارث بن حمیر " ہیں ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of the mother of the believers, the daughter of al-Harith, may God be pleased with her. · Hadith 6791
محمد بن عمر کہتے ہیں : حضرت میمونہ بنت حارث بن حماط بن حارث " یہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کی خالہ ہیں ، اور حضرت ام الفضل بن حارث رضی اللہ عنہا " کی بہن ہیں ۔ انہوں نے زمانہ جاہلیت میں مسعود بن عمیر ثقفی کے ساتھ شادی کی تھی، پھر انہوں نے ان کو طلاق دے دی ، پھر ابورہم بن عبدالعزی بن ابی قیس ( جن کا تعلق بنی مالک بن حسل بن عامر بن لؤی کے ساتھ تھا ) نے ان سے شادی کی ، ابورہم کی موت کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ان سے نکاح کیا تھا، حضرت عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ اس شادی کے محرک تھے ، اور وہی ام المومنین حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کی جانب سے تمام أمور کے ذمہ دار تھے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے مقام " سرف " ( جو کہ مکہ سے دس میل کی مسافت پر ہے ) پر ان کے ساتھ میاں بیوی والے تعلقات قائم فرمائے ، جن خواتین کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے نکاح کیا، یہ ان میں سے آخری خاتون ہیں ، یہ واقعہ عمرہ قضیہ 7 ہجری کا ہے ۔ محمد بن عمر کہتے ہیں : ام المومنین حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کا انتقال 61 ہجری میں ہوا، اور امہات المومنین میں سب سے آخر میں ان کا انتقال ہوا۔ وفات کے وقت ان کی عمر 80 یا 81 برس تھی ۔ بڑھاپے کے باوجود آپ بہت صابرہ و شاکرہ تھیں ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of the mother of the believers, the daughter of al-Harith, may God be pleased with her. · Hadith 6792
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of the mother of the believers, the daughter of al-Harith, may God be pleased with her. · Hadith 6793
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کا اصل نام " برہ " تھا ، رسول اللۃ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے بدل کر ان کا نام " میمونہ " رکھ دیا۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of the mother of the believers, the daughter of al-Harith, may God be pleased with her. · Hadith 6794
ابن شہاب کہتے ہیں : رسول اللۃ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اگلے سال سن 7 ہجری میں ذی قعدہ کے مہینے میں عمرہ کی نیت سے روانہ ہوئے ، یہ وہی مہینہ تھا جس میں مشرکین نے حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو مسجد حرام میں داخلے سے روک دیا تھا، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم مقام " یاجج " میں پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے حضرت جعفر ابن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے ہاتھ حضرت میمونہ بنت حارث بن حزن عامر یہ " کے لئے پیغام نکاح بھیجا ، انہوں نے اپنا معاملہ اپنے ( بہنوئی ) حضرت عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے سپرد کر دیا۔ ان کی بہن ام الفضل حضرت عباس رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھیں ۔ حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کا نکاح رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ساتھ کر دیا، اس کے بعد کچھ دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے مقام " سرف " میں ٹھہرے ، حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا وہیں پر ا گئیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے وہیں مقام " سرف " میں ان کے ساتھ شب زفاف گزاری ، اللہ تعالیٰ نے حضرت میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا کی وفات ان کی شب عروسی کے فوراً بعد لکھی تھی ، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے سات پہلی رات کے بعد ان کا انتقال ہو گیا۔
ابْنِ شِهَابٍ، ← مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، ← مُحَمَّدُ بْنُ فُلَيْحٍ، ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ، ← جَدِّي، ← إسماعيل بن محمد بن الفضل بن محمد الشعراني،
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of the mother of the believers, the daughter of al-Harith, may God be pleased with her. · Hadith 6795
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ام المومنین حضرت میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کی ، اور تین دن مکہ میں قیام فرمایا ، تیسرے دن حویطب بن عبدالعزی قریش کے ایک گروہ کے ہمراہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے پاس ایا ، ان لوگوں نے حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے کہا: تمہاری میعاد پوری ہو چکی ہے لہذا آپ مکہ سے نکل جائیے ، حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : اگر تم مجھے کچھ مہلت دے دو، میرے نئے نکاح کے کچھ معاملات ابھی باقی ہیں ، میں وہ ادا کرلوں ، میں تمہارے لئے کھانا تیار کرواتا ہوں ، کیا تم آؤ گے ؟ انہوں نے کہا: ہمیں تمہارے کھانے کی کوئی حاجت نہیں ہے ، بس تم یہاں سے نکل جاؤ، چنانچہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم حضرت میمونہ کو ہمراہ لے کر مکہ سے روانہ ہو گئے اور راستے میں مقام " سرف " میں حضرت میمونہ کے ساتھ شب عروسی گزاری۔ یہ حدیث امام رحمتہ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمتہ اللہ علیہما نے اسے نقل نہیں کیا۔ اللہ تعالیٰ کی تقدیر کا حیران کن فیصلہ یہ تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے مقام " سرف " میں حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شب عروسی گزاری ، پھر جب آپ عمرۃ القجاء سے واپس لوتے تو حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کو مدینہ منورہ بھیج دیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم فتح مکہ تک حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ساتھ رہیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم فتح طائف کے لئے ان کو بھی ساتھ لے گئے تھے ، پھر وہاں سے لوٹ کر مدینہ شریف کی طرف آ رہے تھے کہ مقام " سرف " جہاں پر حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ان کے ساتھ شب عروسی گزاری تھی ، عین اسی مقام پر ان کا انتقال ہو۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of the mother of the believers, the daughter of al-Harith, may God be pleased with her. · Hadith 6796
ام المومنین حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ان سے غیر محرم حالت میں نکاح کیا اور غیر محرم حالت میں ہی شب عروسی گزاری ، مقام " سرف " میں ان کے ساتھ شب عروسی گزاری اور مقام " سرف " میں جس مقام پر شب عروسی گزاری تھی ، اسی مقام پر ان کا انتقال ہوا۔ آپ رشتے میں میری خالہ لگتی ہیں ، ان کو لحد میں ، میں نے اور عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے اتارا تھا، جب ہم ان کو لحد میں رکھنے لگے تو ان کا سر جھک گیا ، میں نے اپنی چادر اکٹھی کر کے ان کے سر کے نیچے رکھ دی ، عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے وہ دچادر پکڑ کر باہر پھینک دی اور ان کے سر کے نیچے کچی اینٹ رکھ دی ۔ راوی کہتے ہیں : حج کے دوران انہوں نے حلق کروایا تھا اور ان کے سر کے بال بہت گھنے تھے ۔ مکہ اور " سرف " کے درمیان بارہ میل کی مسافت ہے ۔ یہ حدیث امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہ ہے لیکن شیخین رحمتہ اللہ علیہما نے اس کو نقل نہیں کیا۔ البتہ ( ایک دوسری ) سند صحیح کے ہمراہ بیان کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے غیر احرام حالت میں ان سے شادی کی تھی ، جبکہ عکرمہ نے ابن عباس رضی اللہ عنہ ؛ سے جو روایات بیان کی ہیں ان سے ثابت ہوتا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ حالت احرام میں شادی کی ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of the mother of the believers, the daughter of al-Harith, may God be pleased with her. · Hadith 6797
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے حالت احرام میں نکاح کیا۔ عمرو کہتے ہیں : میں نے اس روایت کا ذکر زہری سے کیا تو ، انہوں نے کہا : اے عمرو ! تمہارا کیا خیال ہے ، حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے وہ نکاح کس سے کیا تھا؟ میں نے کہا : لوگ تو یہی کہتے ہیں کہ حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ کیا تھا۔ ابن شہاب نے کہا: مجھے یزید بن اصم نے یہ بات بتائی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ جب نکاح کیا ، اس وقت آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم حالت احرام میں نہیں تھے ۔ عمرو نے شہاب سے کہا: تم اپنی ایڑھیوں پر پیشاب کرنے ولاے بدو کو عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کے برابر قرار دے رہے ہو؟ ابن شہاب نے کہا: وہ ان کی خالہ ہیں ، حضرت عمرو نے کہا: وہ عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کی بھی خالہ ہیں ۔ یہ حدیث امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمتہ اللہ علیہما نے اس کو نقل نہیں کیا۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of the mother of the believers, the daughter of al-Harith, may God be pleased with her. · Hadith 6798
حضرت میمونہ رضی اللہ عنہ ا کے بھتیجے ، حضرت زید بن اصم فرماتے ہیں : ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا مکہ سے واپس آ رہی تھیں ، راستے میں ان کے ساتھ میری اور طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ ( جو کہ ان کے بھانجے ہیں ) کی ملاقات ہو گئی ، ہم لوگ مدینہ کے ایک باغ میں ٹھہرے ہوئے تھے ، ہم نے اس باغ سے کچھ پھل وغیرہ بھی کھائے ، ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو اس بات کی اطلاع مل گئی ، آپ اپنے بھانجھے سے متوجہ ہوئیں اور ان کو بہت ملامت کی اور بہت سخت سست کہا اور پھر میری طرف متوجہ ہوئیں اور مجھے بہت بلیغ و عظ و نصیحت کی ، پھر فرمایا : کیا تم نہیں جانتے ہو کہ اللہ تعالیٰ نے تجھے اپنے نبی کے گھر والوں میں شامل کیا ہے ، اللہ کی قسم ! میمونہ چلی گئی اور تجھے خود مختار بنا دیا گیا ، کیا وہ ہم میں سب سے زیادہ متقی اور پرہیز گار نہیں تھیں ؟ اور ہم سب سے زیادہ صلہ رحمی کرنے والی نہیں تھیں ؟ یہ حدیث امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمتہ اللہ علیہما نے اس کو نقل نہیں کیا۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of the mother of the believers, the daughter of al-Harith, may God be pleased with her. · Hadith 6799
ام المومنین حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : ایک دفعہ رات کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم میرے پاس سے نکلے ، آپ تشریف لے گئے تو میں نے دروازہ بند کر لیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم جب واپس آئے تو دروازہ بجایا ، میں نے دروازہ کھولنے سے انکار کر دیا ، حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : کیا تم نے دروازہ نہ کھولنے کی قسم کھا لی ہے ؟ میں نے کہا: آپ میری باری کی رات میں دیگر ازواج کے پاس کیوں تشریف لے گئے ؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : میں نے تو ایسا کچھ نہیں کیا ، میں تو پیشاب کی وجہ سے حقنہ ( دوائی ) استعمال کرنے گیا تھا۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of the mother of the believers, the daughter of al-Harith, may God be pleased with her. · Hadith 6800