عروہ بن زبیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابو لبابہ بشیر بن عبدالمنذر اور حارث بن حاطب دونوں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی بارگاہ کی حاضری نصیب ہوئی ہے ، جنگ بدر میں شرکت کے لئے بھی آئے تھے ، لیکن حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ان کو واپس بھیج دیا تھا اور حضرت ابولبابہ رضی اللہ عنہ کو مدینہ منورہ کی ذمہ داری تھی ۔ ان دونوں صحابیوں کے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے جنگ بدر کے مال غنیمت میں سے حصہ بھی رکھا تھا۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Abu Lababa ibn Abd al-Mundhir, may God be pleased with him · Hadith 6657
حضرت سائب بن ابو لبابہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابو لبابہ کے تائب ہونے کا واقعہ کچھ یوں ہے ، جب اللہ تعالیٰ نے ان کو توبہ کی توفیق دی، حضرت ابو لبابلہ رضی اللہ عنہ خود اپنی زبانی بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی بارگاہ میں حاضر ہوا ، اور عرض کی : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم میں اپنی قوم کا وہ گھر چھوڑ دیا ہے جس میں رہ کر میں گناہوں میں مبتلا ہوا، اور میں اپنا سارا مال اللہ اور اس کے رسول کی رضا کے لئے صدقہ کرنا چاہتا ہوں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : اے ابو لبابہ ! تیسرا حصہ کافی ہے ۔ آپ فرماتے ہیں ؛ میں نے اپنے مال کا تیسرا حصہ اللہ اور اس کے رسول کی رضا کے لئے صدقہ کر دیا۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Abu Lababa ibn Abd al-Mundhir, may God be pleased with him · Hadith 6658
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Abu Habbah Al-Badri, may God be pleased with him · Hadith 6659
حضرت عبداللہ بن عمرو بن عثمان نے سنا کہ حضرت ابو حبہ رضی اللہ عنہ لوگوں کو فتویٰ دے رہے تھے کہ کسی بھی قسم کے کنکر کے ذریعے جمرات کی رمی کنے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ حضرت عبداللہ بن عمرو بن عثمان فرماتے ہیں : میں نے بعد میں اس بات کا ذکر حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کے سامنے کیا ؛ انہوں نے فرمایا : ابو حبہ نے سچ کہا ہے ، حضرت ابو حبہ رضی اللہ عنہ بدری صحابی ہیں ۔
محمد بن يوسف مولى عثمان ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ ← مُسَدَّدٌ ← يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى ← أبو عبد الله محمد بن يعقوب الشيباني الحافظ
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Abu Habbah Al-Badri, may God be pleased with him · Hadith 6660
ابن حزم کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ اور حضرت ابو حبہ انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : مجھے اتنا بلند کیا گیا کہ میں اس مقام سے گزرا میں نے قلم چلنے کی آواز سنی ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Abu Habbah Al-Badri, may God be pleased with him · Hadith 6661
مصعب بن عبداللہ نے ان کا نسب یوں بیان کیا ہے " مطلب بن ابی وداعہ بن صبرہ بن سعید بن سعد سہم بن عمرو بن ہصیص بن کعب بن لؤی بن غالب بن فہر بن مال " ۔ آپ فتح مکہ کے موقع پر اسلام لائے ۔
مصعب بن عبد الله ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ ← أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بَالَوَيْهِ
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Muttalib Ibn Abi, the gentleness of the Sehmi, may God be pleased with him · Hadith 6662
حضرت مطلب بن ابی وداعہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو سورہ نجم میں سجدہ کرتے دیکھا ، آپ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ باقی لوگوں نے بھی سجدہ کیا۔ مطلب فرماتے ہیں : اس دن میں نے لوگوں کے ہمراہ سجدہ نہیں کیا ، کیونکہ اس دن تک آپ اسلام نہیں لائے تھے ۔ حضرت مطلب فرماتے ہیں : جب سے میں اسلام لایا ہوں تب سے میں نے سورہ نجم کا سجدہ کبھی نہیں چھوڑا۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Muttalib Ibn Abi, the gentleness of the Sehmi, may God be pleased with him · Hadith 6663
مصعب بن عبداللہ زبیری نے ان کا نسب یوں بیان کیا ہے " عبداللہ بن حارث بن جزء بن معدی کرب بن عمرو بن عصیم بن عمرو بن عویج بن عمرو بن زبید " ۔ 86 ہجری کو آپ کا وصال مبارک ہوا۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Abdullah ibn al-Harith ibn Juzu 'al-Zubaidi, may God be pleased with him · Hadith 6664
6665 - أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الْبَغْدَادِيُّ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ، ثَنَا حَسَّانُ بْنُ غَالِبٍ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَمْرِو بْنِ جَابِرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ جُزْءٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: «سَيَكُونُ بَعْدِي سَلَاطِينُ الْفِتَنِ عَلَى أَبْوَابِهِمْ كَمَبَارِكِ الْإِبِلِ لَا يُعْطُونَ أَحَدًا شَيْئًا إِلَّا أَخَذُوا مِنْ دِينِهِ مِثْلَهُ»
[التعليق - من تلخيص الذهبي]
6665 - سكت عنه الذهبي في التلخيص وقال الذهبي في الميزان قال الحاكم له عن مالك أحاديث موضوعة
حضت عبداللہ بن حارث بن جزء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میرے بعد ایسے بادشاہ ہوں گے ان کے دروازوں پر ایسے فتنے ہوں گے جیسے اونٹ باندھنے کی جگہیں ہوتی ہیں ، وہ کسی کو کچھ نہیں دیں گے البتہ لوگوں کے دین کو برباد کر دیں گے ۔
عبد الله بن الحارث بن جزء ← أَبِي زُرْعَةَ عَمْرِو بْنِ جَابِرٍ، ← ابْنُ لَهِيعَةَ ← حَسَّانُ بْنُ غَالِبٍ، ← يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ، ← أَبُو جَعْفَرٍ الْبَغْدَادِيُّ
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Abdullah ibn al-Harith ibn Juzu 'al-Zubaidi, may God be pleased with him · Hadith 6665
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Amr Ibn Umm Maktoum, the muezzin, may God be pleased with him, and it is said Abdullah · Hadith 6666
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حج کے موقع پر اپنی جدعاء نامی اونٹنی پر طواف کیا ، اس موقع پر حضرت عبداللہ ان ام مکتوم رضی اللہ عنہ اس کی لگا پکڑے ہوئے رجز پڑھ رہے تھے ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Amr Ibn Umm Maktoum, the muezzin, may God be pleased with him, and it is said Abdullah · Hadith 6667
مصعب بن عبداللہ زبیری فرماتے ہیں : عبداللہ ابن ام مکتوم ، ان کی والدہ " ام مکتوم " ہیں ۔ ان کا نام " عاتکہ بنت عبداللہ بن عنکثہ بن مخزوم " ہے ۔ اور ان کا نسب یوں ہے " عمرو بن قیس بن زائدہ بن اصم بن ہرم بن رواحہ بن عبد معیص بن عمار بن لؤی " ہے ۔ امام حاکم کہتے ہیں : معتبر روایت مصعب کی ہے ، تاہم میں نے ان کے دونوں نام بیان کر دیئے ہیں ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Amr Ibn Umm Maktoum, the muezzin, may God be pleased with him, and it is said Abdullah · Hadith 6668