بلوغ المرام · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 39
وعنه رضي الله عنه: انه راى النبي صلى الله عليه وآله وسلم ياخذ لاذنيه ماء غير الماء الذي اخذه لراسه.اخرجه البيهقي، وقال:إسناه صحيح، وصححه الترمذي ايضا. وهو عند مسلم من هذا الوجه بلفظ: ومسح براسه بماء غير فضل يديه. وهو المحفوظ.
سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم جو پانی سر کے مسح کے لئے لیتے تھے، کانوں کے مسح کے لئے اس سے الگ لیتے تھے۔ اسے بیہقی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کی سند صحیح ہے اور ترمذی نے بھی اسے صحیح قرار دیا ہے۔ اور مسلم کے ہاں اسی سند سے یہ روایت بایں الفاظ منقول ہے کہ ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر کا مسح کیا مگر وہ ہاتھوں سے بچا ہوا پانی نہیں تھا۔“ یعنی نیا پانی استعمال کیا اور یہی مسلم کی روایت محفوظ ہے۔
Bulugh Al Maram · The Book of Purity › Chapter · Hadith 39
