Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Saturday, Rabiʻ II 29, 1448 AH · Oct 10, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
بلوغ المرام

Bulugh Al Maram

by Ibn Hajar Asqalani

1,359 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

بلوغ المرام · 11-11- كِتَابُ الاِفْتِتَاحِ ‹ باب · حديث 1116

وعن رويفع بن ثابت رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏من كان يؤمن بالله واليوم الآخر فلا يركب دابة من فيء المسلمين حتى إذا اعجفها ردها فيه ولا يلبس ثوبا من فيء المسلمين حتى إذا اخلقه رده فيه» ‏‏‏‏ اخرجه ابو داود والدارمي ورجاله لا باس بهم.

سیدنا رویفع بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جو کوئی اللہ پر ایمان اور یوم آخرت پر یقین رکھتا ہے تو وہ مسلمانوں کے مال غنیمت کے گھوڑے پر سوار نہ ہو حتیٰ کہ جب وہ کمزور ہو جائے تو اسے واپس کر دے اور مسلمانوں کے مال غنیمت سے کوئی کپڑا نہ پہنے حتیٰ کہ جب وہ بوسیدہ و پرانا ہو جائے تو اسے واپس بیت المال میں جمع کرا دے۔“ اسے ابوداؤد اور دارمی نے روایت کیا ہے اور اس کے سب راوی ایسے ہیں جن میں کوئی حرج نہیں۔

رُوَيْفِعَ بْنَ ثَابِتٍ

Hadith 1116

بلوغ المرام · 11-11- كِتَابُ الاِفْتِتَاحِ ‹ باب · حديث 1117

وعن ابي عبيدة بن الجراح رضي الله عنه قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «‏‏‏‏يجير على المسلمين بعضهم» ‏‏‏‏ اخرجه ابن ابي شيبة و احمد وفي إسناده ضعف. وللطيالسي من حديث عمرو بن العاص قال: «‏‏‏‏يجير على المسلمين ادناهم» . وفي الصحيحين عن علي قال:«‏‏‏‏ذمة المسلمين واحدة يسعى بها ادناهم» ‏‏‏‏ زاد ابن ماجه من وجه آخر: «‏‏‏‏ويجير عليهم اقصاهم» . وفي الصحيحين من حديث ام هانىء: «‏‏‏‏قد اجرنا من اجرت» .

سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ سے سنا ہے کہ ” مسلمانوں میں سے کوئی بھی پناہ دینے کا مجاز ہے۔“ اس روایت کو ابن شیبہ اور احمد نے نقل کیا ہے۔ اس کی سند ضعف ہے۔ اور طیالسی میں عمرو بن عاص سے مروی ہے ” مسلمانوں کا ادنی آدمی بھی پناہ و امان دے سکتا ہے۔“ اور طیالسی میں عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ” مسلمانوں کا ادنی آدمی بھی پناہ و امان دے سکتا ہے۔“ اور صحیحین کی حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت میں ہے کہ ” تمام مسلمانوں کی پناہ ایک ہی ہے جس کے لیے ان کا ادنی آدمی بھی سعی کر سکتا ہے۔“ ابن ماجہ نے ایک اور طریقے سے اتنا اضافہ نقل کیا ہے۔ ” ان کا بہت دور کا آدمی بھی پناہ دے سکتا ہے۔“ اور صحیحین میں ام ہانی رضی اللہ عنہا کی روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” ہم نے بھی امان دی جسے تو نے امان دی۔“

أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ

Hadith 1117

بلوغ المرام · 11-11- كِتَابُ الاِفْتِتَاحِ ‹ باب · حديث 1118

وعن عمر رضي الله عنه انه سمع رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «‏‏‏‏لاخرجن اليهود والنصارى من جزيرة العرب حتى لا ادع إلا مسلما» .‏‏‏‏ رواه مسلم.

سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے سنا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے کہ ” میں یہود و نصاریٰ کو جزیرۃ العرب سے باہر نکال کر دم لوں گا۔ یہاں تک کہ عرب میں مسلمانوں کے علاوہ کسی ایک کو بھی نہیں چھوڑوں گا۔“ (مسلم)

رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← عُمَرَ أَنَّهُ

Hadith 1118

بلوغ المرام · 11-11- كِتَابُ الاِفْتِتَاحِ ‹ باب · حديث 1119

وعنه رضي الله عنه قال: كانت اموال بني النضير مما افاء الله على رسوله مما لم يوجف عليه المسلمون بخيل ولا ركاب فكانت للنبي صلى الله عليه وآله وسلم خاصة فكان ينفق على اهله نفقة سنة وما بقي يجعله في الكراع والسلاح عدة في سبيل الله عز وجل. متفق عليه.

سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے کہ بنو نضیر کے اموال، ان اموال میں سے ہیں جو اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کی طرف پلٹا دئیے ہیں۔ جن پر مسلمانوں نے نہ گھوڑے دوڑائے اور نہ اونٹ۔ یہ اموال خالص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان اموال میں سے اپنی بیویوں پر سال بھر خرچ کرتے تھے اور جو باقی بچ رہتا اس سے گھوڑے اور اسلحہ جہاد فی سبیل اللہ کی تیاری کے لیے خرید فرماتے۔ (بخاری و مسلم)

وعنه

Hadith 1119

بلوغ المرام · 11-11- كِتَابُ الاِفْتِتَاحِ ‹ باب · حديث 1120

وعن معاذ بن جبل رضي الله عنه قال: غزونا مع رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم خيبر فاصبنا فيها غنما فقسم فينا رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم طائفة وجعل بقيتها في المغنم. رواه ابو داود ورجاله لا باس بهم.

سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ غزوہ خیبر لڑا۔ اس میں ہمارے ہاتھ کچھ بکریاں غنیمت میں آئیں۔ ان میں سے کچھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم میں تقسیم کر دیں اور باقی کو غنیمت کے اموال میں شامل فرما دیا۔ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ایسے ہیں جن میں کوئی حرج نہیں۔

مُّعَاذِ بْنِ جَبَلِ

Hadith 1120

بلوغ المرام · 11-11- كِتَابُ الاِفْتِتَاحِ ‹ باب · حديث 1121

وعن ابي رافع رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إني لا اخيس بالعهد ولا احبس الرسل» ‏‏‏‏ رواه ابو داود والنسائي وصححه ابن حبان.

سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” بیشک میں نہ تو عہد شکنی کرتا اور نہ قاصدوں و سفیروں کو قید کرتا ہوں۔“ اسے ابوداؤد اور نسائی نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

أَبِي رَافِعٍ

Hadith 1121

بلوغ المرام · 11-11- كِتَابُ الاِفْتِتَاحِ ‹ باب · حديث 1122

وعن ابي هريرة رضي الله عنه ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏ايما قرية اتيتموها فاقمتم فيها فسهمكم فيها وايما قرية عصت الله ورسوله فإن خمسها لله ورسوله ثم هي لكم» ‏‏‏‏ رواه مسلم.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ” تم جس بستی میں بھی آؤ اور اس میں قیام رکھو تو اس میں تمہارا حصہ ہے اور جو بستی اللہ اور اس کے رسول کی نافرمان ہو تو اس کا خمس اللہ اور اس کے رسول کا ہے پھر وہ بھی تمہیں میں تقسیم ہو گا۔“ (مسلم)

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Hadith 1122

بلوغ المرام · 11-11- كِتَابُ الاِفْتِتَاحِ ‹ باب · حديث 1123

عن عبد الرحمن بن عوف رضي الله عنه ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم اخذها يعني الجزية من مجوس هجر. رواه البخاري وله طريق في الموطا فيها انقطاع.

سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حجر کے مجوسیوں سے جزیہ لیا تھا۔ اسے بخاری نے روایت کیا ہے اور موطا میں اس حدیث کی ایک اور سند ہے جس میں انقطاع ہے۔

عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ

Hadith 1123

بلوغ المرام · 11-11- كِتَابُ الاِفْتِتَاحِ ‹ باب · حديث 1124

وعن عاصم بن عمر عن انس وعثمان بن ابي سليمان رضي الله عنهم ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم بعث خالد بن الوليد إلى اكيدر دومة فاخذوه فاتوا به فحقن له دمه وصالحه على الجزية. رواه ابو داود.

عاصم بن عمر رحمہ اللہ، سیدنا انس رضی اللہ عنہ اور سیدنا عثمان بن ابی سلیمان رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو دومہ الجندل کے حکمران اکیدر کے پاس بھیجا۔ خالد رضی اللہ عنہ نے اسے گرفتار کر لیا اور اسے لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا خون نہ بہایا اور اس سے جزیہ پر مصالحت کر لی۔ (ابوداؤد)

انس وعثمان بن ابي سليمان ← وعن عاصم بن عمر

Hadith 1124

بلوغ المرام · 11-11- كِتَابُ الاِفْتِتَاحِ ‹ باب · حديث 1125

وعن معاذ بن جبل رضي الله عنه قال: بعثني النبي صلى الله عليه وآله وسلم إلى اليمن فامرني ان آخذ من كل حالم دينارا او عدله معافريا. اخرجه الثلاثة وصححه ابن حبان والحاكم.

سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یمن کی طرف بھیجا اور فرمایا کہ ” میں ہر بالغ سے ایک دینار بطور جزیہ وصول کروں یا پھر اس کے برابر معافری کپڑا لوں۔“ اس کی تخریج تینوں نے کی ہے، ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

بعثني النبي صلى الله عليه ← مُّعَاذِ بْنِ جَبَلِ

Hadith 1125

بلوغ المرام · 11-11- كِتَابُ الاِفْتِتَاحِ ‹ باب · حديث 1126

وعن عائذ بن عمرو المزني رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏الإسلام يعلو ولا يعلى» ‏‏‏‏ اخرجه الدارقطني.

سیدنا عائذ بن عمرو المذنی رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اسلام غالب رہتا ہے مغلوب نہیں ہوتا۔“ (سنن دارقطنی)

«‏‏‏‏الإسلام يعلو ولا يعلى» اخرجه الدارقطني. ← النبي صلى الله عليه وآله وسلم ← وعن عائذ بن عمرو المزني

Hadith 1126

بلوغ المرام · 11-11- كِتَابُ الاِفْتِتَاحِ ‹ باب · حديث 1127

وعن ابي هريرة رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏لا تبدءوا اليهود والنصارى بالسلام وإذا لقيتم احدهم في طريق فاضطروه إلى اضيقه» ‏‏‏‏ رواه مسلم.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” یہود و نصاریٰ کو سلام پہلے نہ کیا کرو اور جب تمہارا ان میں سے کسی سے آمنا سامنا ہو جائے تو اسے راستہ کی تنگ جانب سے جانے پر مجبور کرو۔“ (مسلم)

النبي صلى الله عليه وآله وسلم ← أَبِي هُرَيْرَةَ،

Hadith 1127

chevron_left Previous
12345
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Purity
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The funeral book
    0. Chapter
4. The Book of Zakat
    0. Chapter
5. The Book of Fasting
    0. Chapter
6. Hajj book
    0. Chapter
7. Sales book
    0. Chapter
8. The Book of Marriage
    0. Chapter
9. Criminal Book
    0. Chapter
10. The Book of Frontiers
    0. Chapter
11. The Book of Jihad
    0. Chapter
12. Food Book
    0. Chapter