Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Saturday, Rabiʻ II 29, 1448 AH · Oct 10, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
بلوغ المرام

Bulugh Al Maram

by Ibn Hajar Asqalani

1,359 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

بلوغ المرام · 11-11- كِتَابُ الاِفْتِتَاحِ ‹ باب · حديث 1092

وعن الصعب بن جثامة رضي الله عنه قال: سئل رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم عن اهل الدار من المشركين يبيتون،‏‏‏‏ فيصيبون من نسائهم وذراريهم؟ فقال:«‏‏‏‏هم منهم» .‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدنا صعب بن جشامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مشرکین کے بچوں کے متعلق پوچھا گیا کہ ان کے گھر والوں پر شب خون مارا جاتا ہے تو ان کی عورتوں اور بچوں کو بھی مار دیتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ” وہ بھی ان میں سے ہیں۔“ (بخاری ومسلم)

سئل رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← الصَّعْبِ بْنِ جَثَّامَۃَ

Hadith 1092

بلوغ المرام · 11-11- كِتَابُ الاِفْتِتَاحِ ‹ باب · حديث 1093

وعن عائشة رضي الله عنها ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال لرجل تبعه يوم بدر: «ارجع فلن استعين بمشرك» ‏‏‏‏ رواه مسلم.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے فرمایا جو بدر کے دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شامل ہو گیا تھا ” واپس چلا جا میں مشرک سے مدد کا طالب نہیں ہوں۔“ (مسلم)

عَائِشَةَ

Hadith 1093

بلوغ المرام · 11-11- كِتَابُ الاِفْتِتَاحِ ‹ باب · حديث 1094

وعن ابن عمر رضي الله عنهما ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم راى امراة مقتولة في بعض مغازيه فانكر قتل النساء والصبيان. متفق عليه.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی غزوہ میں ایک عورت کو دیکھا کہ اسے قتل کیا گیا ہے تو اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں اور بچوں کے قتل سے منع فرما دیا۔ (بخاری و مسلم)

ابْنِ عُمَرَ

Hadith 1094

بلوغ المرام · 11-11- كِتَابُ الاِفْتِتَاحِ ‹ باب · حديث 1095

وعن سمرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏اقتلوا شيوخ المشركين واستبقوا شرخهم» ‏‏‏‏ رواه ابو داود وصححه الترمذي.

سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ” مشرکین کے تجربہ کار و ماہر عمر رسیدہ لوگوں کو قتل کر دو اور بلوغت کی عمر کو نہ پہنچنے والوں کو باقی رہنے دو۔ “ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے صحیح کہا ہے۔

سَمُرَةَ

Hadith 1095

بلوغ المرام · 11-11- كِتَابُ الاِفْتِتَاحِ ‹ باب · حديث 1096

وعن علي رضي الله عنه:انهم تبارزوا يوم بدر. رواه البخاري واخرجه ابو داود مطولا.

سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بدر کے روز ان (کافروں) کو دعوت مبارزت دی۔ (بخاری) اور ابوداؤد میں یہ حدیث طویل ہے۔

Hadith 1096

بلوغ المرام · 11-11- كِتَابُ الاِفْتِتَاحِ ‹ باب · حديث 1097

وعن ابي ايوب رضي الله عنه قال: إنما نزلت هذه الآية فينا معشر الانصار يعني قوله تعالى: «ولا تلقوا بايديكم إلى التهلكة» قاله ردا على من انكر على من حمل على صف الروم حتى دخل فيهم. رواه الثلاثة وصححه الترمذي وابن حبان والحاكم.

سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ یہ آیت «ولا تلقوا بأيديكم إلى التهلكة» ” اپنے ہاتھوں اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالو۔ “ ہمارے حق میں نازل ہوئی۔ یہ سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں سے بطور تردید فرمایا تھا جنہوں نے رومیوں کی صفوں پر حملہ کیا تھا اور ان کی صفوں میں جا گھسے تھے۔ اسے تینوں نے روایت کیا ہے۔ ترمذی، ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

أَبِي أَيُّوبَ،

Hadith 1097

بلوغ المرام · 11-11- كِتَابُ الاِفْتِتَاحِ ‹ باب · حديث 1098

وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: حرق رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم نخل بني النضير وقطع. متفق عليه.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو نصیر کے کھجوروں کے درخت نذر آتش کروا دیئے اور کٹوا دیئے۔ (بخاری و مسلم)

ابْنِ عُمَرَ

Hadith 1098

بلوغ المرام · 11-11- كِتَابُ الاِفْتِتَاحِ ‹ باب · حديث 1099

وعن عبادة بن الصامت رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا تغلوا فإن الغلول نار وعار على اصحابه في الدنيا والآخرة» .‏‏‏‏ رواه احمد والنسائي وصححه ابن حبان.

سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” خیانت (غنیمت کے مال میں) نہ کرو کیونکہ یہ (خیانت) دنیا میں بھی عار ہے اور آخرت میں بھی عار۔ “ اسے احمد اور نسائی نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے صحیح کہا ہے۔

عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ

Hadith 1099

بلوغ المرام · 11-11- كِتَابُ الاِفْتِتَاحِ ‹ باب · حديث 1100

وعن عوف بن مالك رضي الله عنه: ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم قضى بالسلب للقاتل. رواه ابو داود واصله عند مسلم.

سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فیصلہ فرمایا کہ ” ساز و سامان (غازی) قاتل کیلئے ہے۔ “ اس کو ابوداؤد نے روایت کیا ہے اور اس کی اصل مسلم میں ہے۔

عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ،

Hadith 1100

بلوغ المرام · 11-11- كِتَابُ الاِفْتِتَاحِ ‹ باب · حديث 1101

وعن عبد الرحمن بن عوف رضي الله عنه في قصة قتل ابي جهل قال: فابتدراه بسيفيهما حتى قتلاه ثم انصرفا إلى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم فاخبراه فقال: «‏‏‏‏ايكما قتله؟ هل مسحتما سيفيكما؟» ‏‏‏‏ قالا: لا قال: فنظر فيهما فقال: «كلاكما قتله» ‏‏‏‏ فقضى صلى الله عليه وآله وسلم بسلبه لمعاذ بن عمرو بن الجموح. متفق عليه.

سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ سے ابوجہل کے قتل کے قصہ میں مروی ہے کہ دونوں اپنی اپنی تلوار لے کر ابوجہل کی طرف ایک دوسرے سے آگے بڑھے اور انہوں نے اسے قتل کر دیا۔ اس کے بعد وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف پھرے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ابوجہل کے قتل کی خبر دی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا کہ ” تم دونوں میں سے کس نے اسے قتل کیا؟ “ نیز دریافت فرمایا کہ ” کیا تم نے تلواریں صاف کر لی ہیں؟ “ دونوں بولے نہیں۔ عبدالرحمٰن نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کی تلواروں کو ملاحظہ کیا اور فرمایا ” تم دونوں نے اسے قتل کیا ہے۔ “ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوجہل کا ساز و سامان معاذ بن عمرو بن جموح کو دینے کا فیصلہ فرمایا۔ (بخاری و مسلم)

عبد الرحمن بن عوف في قصة قتل ابي جهل

Hadith 1101

بلوغ المرام · 11-11- كِتَابُ الاِفْتِتَاحِ ‹ باب · حديث 1102

وعن مكحول رضي الله عنه ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم نصب المنجنيق على اهل الطائف. اخرجه ابو داود في المراسيل ورجاله ثقات ووصله العقيلي بإسناد ضعيف عن علي رضي الله عنه.

سیدنا مکحول رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل طائف پر منجنیق نصب کی۔ اسے ابوداؤد نے اپنی مراسیل میں تخریج کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں مگر عقیل نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے ضعیف سند کے ساتھ موصول قرار دیا ہے۔

مَكْحُولٌ

Hadith 1102

بلوغ المرام · 11-11- كِتَابُ الاِفْتِتَاحِ ‹ باب · حديث 1103

وعن انس رضي الله عنه ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم دخل مكة وعلى راسه المغفر فلما نزعه جاءه رجل فقال: ابن خطل متعلق باستار الكعبة فقال: «اقتلوه» ‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں داخل ہوئے تو اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر پر ” خود“ تھا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سر سے اتارا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک آدمی آیا، اس نے کہا کہ ابن خطل کعبہ کے پردوں کے ساتھ چمٹا ہوا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اسے قتل کر دو۔“ (بخاری و مسلم)

أَنَسٍ،

Hadith 1103

chevron_left Previous
12345
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Purity
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The funeral book
    0. Chapter
4. The Book of Zakat
    0. Chapter
5. The Book of Fasting
    0. Chapter
6. Hajj book
    0. Chapter
7. Sales book
    0. Chapter
8. The Book of Marriage
    0. Chapter
9. Criminal Book
    0. Chapter
10. The Book of Frontiers
    0. Chapter
11. The Book of Jihad
    0. Chapter
12. Food Book
    0. Chapter