Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Saturday, Rabiʻ II 29, 1448 AH · Oct 10, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
بلوغ المرام

Bulugh Al Maram

by Ibn Hajar Asqalani

1,359 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

بلوغ المرام · كتاب الحدود ‹ باب · حديث 1070

وعن ابن عمر رضي الله عنهما ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏كل مسكر خمر وكل مسكر حرام» ‏‏‏‏ اخرجه مسلم.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت بیان کی ہے کہ ” ہر نشہ آور چیز خمر ہے اور ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔ “ (مسلم)

ابْنِ عُمَرَ

Hadith 1070

بلوغ المرام · كتاب الحدود ‹ باب · حديث 1071

وعن جابر رضي الله عنه ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «ما اسكر كثيره فقليله حرام» ‏‏‏‏اخرجه احمد والاربعة وصححه ابن حبان.

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جس چیز کی کثیر مقدار نشہ آور ہو اس کی قلیل مقدار بھی حرام ہے۔“ اس کی تخریج احمد اور چاروں نے کی ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے۔

جَابِرٍ

Hadith 1071

بلوغ المرام · كتاب الحدود ‹ باب · حديث 1072

وعن ابن عباس رضي الله عنهما قال: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ينبذ له الزبيب في السقاء فيشربه يومه والغد وبعد الغد،‏‏‏‏ فإذا كان مساء الثالثة شربه وسقاه فإن فضل شيء اهراقه. اخرجه مسلم.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے منقی کو مشکیزے میں ڈال کر نبیذ تیار کیا جاتا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو اس روز بھی اور دوسرے اور تیسرے روز بھی نوش فرماتے تھے۔ جب تیسرے روز کی شام ہوتی تو اسے نوش فرماتے اور دوسرے کو پلا دیتے اور باقی ماندہ کو گرا دیتے۔ (مسلم)

ابْنِ عَبَّاسٍ،

Hadith 1072

بلوغ المرام · كتاب الحدود ‹ باب · حديث 1073

وعن ام سلمة رضي الله عنها عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «إن الله لم يجعل شفاءكم فيما حرم عليكم» اخرجه البيهقي وصححه ابن حبان.

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت بیان کی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اللہ عزوجل نے جو چیز تمہارے لئے حرام قرار دے دی ہے اس میں تمہارے لئے شفاء نہیں رکھی۔“ اسے بیہقی نے تخریج کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

النبي صلى الله عليه وآله وسلم ← أُمِّ سَلَمَةَ

Hadith 1073

بلوغ المرام · كتاب الحدود ‹ باب · حديث 1074

وعن وائل الحضرمي ان طارق بن سويد رضي الله عنه سال النبي صلى الله عليه وآله وسلم عن الخمر يصنعها للدواء فقال: «‏‏‏‏إنها ليست بدواء ولكنها داء» .‏‏‏‏ اخرجه مسلم وابو داود وغيرهما.

سیدنا وائل بن حضرمی سے روایت ہے کہ طارق بن سوید رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے شراب کے بارے میں پوچھا کہ وہ اسے دوا کیلئے بناتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” یہ دوا بالکل نہیں بلکہ یہ بیماری ہے۔ “ اسے مسلم اور ابوداؤد وغیرہما نے تخریج کیا ہے۔

الخمر يصنعها للدواءِ

Hadith 1074

بلوغ المرام · كتاب الحدود ‹ باب · حديث 1075

عن ابي بردة الانصاري رضي الله عنه انه سمع رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «‏‏‏‏لا يجلد فوق عشرة اسواط إلا في حد من حدود الله» .‏‏‏‏متفق عليه.

سیدنا ابوبردہ انصاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد فرماتے سنا ” حدود اللہ میں سے کسی حد کے سوا دس کوڑوں سے زیادہ سزا نہ دی جائے۔“ (بخاری ومسلم)

رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← ابي بردة الانصاري انه

Hadith 1075

بلوغ المرام · كتاب الحدود ‹ باب · حديث 1076

وعن عائشة رضي الله عنها ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «اقيلوا ذوي الهيئات عثراتهم إلا الحدود» .‏‏‏‏ رواه احمد وابو داود والنسائي والبيهقي.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” صاحب عز و شرف لوگوں سے بجز حدود الٰہی، ان کی لغزشیں درگزر کر دیا کرو۔“ اسے احمد، ابوداؤد، نسائی اور بیہقی نے روایت کیا ہے۔

عَائِشَةَ

Hadith 1076

بلوغ المرام · كتاب الحدود ‹ باب · حديث 1077

وعن علي رضي الله عنه قال:" ما كنت لاقيم على احد حدا فيموت فاجد في نفسي إلا شارب الخمر فإنه لو مات وديته" اخرجه البخاري.

سیدنا على رضی اللہ عنہ سے روايت ہے كہ میں کسی پر ایسی حد نافذ نہیں کروں گا کہ وہ اس سے مر جائے اور میں اس کا غم اپنے دل میں محسوس کروں سوائے شرابی کے اگر وہ سزا میں جاں بحق ہو جائے تو میں اس کی دیت ادا کروں گا۔ (بخاری)

عَلِيٍّ،

Hadith 1077

بلوغ المرام · كتاب الحدود ‹ باب · حديث 1078

وعن سعيد بن زيد رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏من قتل دون ماله فهو شهيد» ‏‏‏‏ رواه الاربعة وصححه الترمذي.

سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جو شخص اپنے مال و متاع کی حفاظت کرتا ہوا مارا جائے، وہ شہید ہے۔“ اسے چاروں نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ

Hadith 1078

بلوغ المرام · كتاب الحدود ‹ باب · حديث 1079

وعن عبد الله بن خباب قال سمعت ابي يقول: سمعت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول:«‏‏‏‏تكون فتن فكن فيها عبد الله المقتول ولا تكن القاتل» .‏‏‏‏ اخرجه ابن ابي خيثمة والدارقطني واخرج احمد نحوه عن خالد بن عرفطة.

سیدنا عبداللہ بن خباب سے روایت ہے کہ میں نے اپنے والد کو بیان کرتے سنا وہ کہتے تھے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد فرماتے سنا ہے کہ ” میرے بعد فتنے رونما ہوں گے۔ اے اللہ کے بندے! تو ان میں مقتول بن جانا، قاتل نہ بننا۔“ اس کو ابن ابی خیشمہ اور دارقطنی نے نکالا ہے اور احمد نے اسی طرح خالد بن عرفطہٰ سے روایت کیا ہے۔

خَالِدِ بْنِ عُرْفُطَةَ ← الدارقطني واخرج احمد نحوه ← أَبِي ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَبَّابٍ،

Hadith 1079

chevron_left Previous
1234
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Purity
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The funeral book
    0. Chapter
4. The Book of Zakat
    0. Chapter
5. The Book of Fasting
    0. Chapter
6. Hajj book
    0. Chapter
7. Sales book
    0. Chapter
8. The Book of Marriage
    0. Chapter
9. Criminal Book
    0. Chapter
10. The Book of Frontiers
    0. Chapter
11. The Book of Jihad
    0. Chapter
12. Food Book
    0. Chapter