Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Saturday, Rabiʻ II 29, 1448 AH · Oct 10, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
بلوغ المرام

Bulugh Al Maram

by Ibn Hajar Asqalani

1,359 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

بلوغ المرام · كتاب الجنايات ‹ باب · حديث 1029

وعن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قال ابو القاسم صلى الله عليه وآله وسلم:«‏‏‏‏لو ان امرا اطلع عليك بغير إذن فحذفته بحصاة ففقات عينه لم يكن عليك جناح» . متفق عليه وفي لفظ لاحمد والنسائي وصححه ابن حبان: «‏‏‏‏فلا دية له ولا قصاص» .‏‏‏‏

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اگر کوئی مرد تیرے گھر بغیر اجازت کے جھانکے (نظر ڈالے) اور تو کنکری مار کر اس کی آنکھ پھوڑ دے تو تم پر کوئی گناہ نہیں۔“ (بخاری و مسلم) احمد اور نسائی کے الفاظ ہیں جسے ابن حبان نے صحیح کہا ہے کہ ” نہ اس کی دیت ہے اور نہ قصاص۔“

ابو القاسم صلى الله عليه ← أَبِي هُرَيْرَةَ،

Hadith 1029

بلوغ المرام · كتاب الجنايات ‹ باب · حديث 1030

وعن البراء بن عازب رضي الله عنه قال: قضى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ان حفظ الحوائط بالنهار على اهلها وان حفظ الماشية بالليل على اهلها وان على اهل الماشية ما اصابت ماشيتهم بالليل. رواه احمد والاربعة إلا الترمذي وصححه ابن حبان وفي إسناده اختلاف.

سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فیصلہ فرمایا کہ ” دن کے اوقات میں باغوں کی حفاظت و نگرانی مالکان باغ کریں اور رات کے اوقات میں مویشیوں کی حفاظت مالکان مویشی کریں۔ رات کے اوقات میں جس قدر مویشی کسی کا نقصان کریں گے اس کا تاوان مویشیوں کے مالکان پر ہو گا۔“ اس حدیث کو احمد اور چاروں نے روایت کیا ہے سوائے ترمذی کے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے تاہم اس کی سند میں اختلاف ہے۔

الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ

Hadith 1030

بلوغ المرام · كتاب الجنايات ‹ باب · حديث 1031

وعن معاذ بن جبل رضي الله عنه في رجل اسلم ثم تهود:" لا اجلس حتى يقتل قضاء الله ورسوله" فامر به فقتل. متفق عليه وفي رواية لابي داود:" وكان قد استتيب قبل ذلك".

سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے ایسے شخص کے متعلق جو پہلے اسلام لایا پھر یہودی ہو گیا تھا مروی ہے کہ میں اس وقت تک نہیں بیٹھوں گا تاوقتیکہ اس کو قتل کر دیا جائے۔ یہ اللہ اور اس کے رسول کا فیصلہ ہے۔ چنانچہ اس کے قتل کا حکم دیا گیا اور اسے قتل کر دیا گیا۔ (بخاری ومسلم) ابوداؤد کی روایت میں ہے کہ اسے قتل سے پہلے توبہ کرنے کے لئے کہا گیا۔

Hadith 1031

بلوغ المرام · كتاب الجنايات ‹ باب · حديث 1032

وعن ابن عباس رضي الله تعالى عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏من بدل دينه فاقتلوه» .‏‏‏‏ رواه البخاري.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جو شخص اپنا دین بدل لے اسے قتل کر دو۔“ (بخاری)

ابن عباس رضي الله تعالى عنهما

Hadith 1032

بلوغ المرام · كتاب الجنايات ‹ باب · حديث 1033

وعنه رضي الله تعالى عنه ان اعمى كانت له ام ولد تشتم النبي صلى الله عليه وآله وسلم وتقع فيه فينهاها فلا تنتهي فلما كان ليلة اخذ المعول فجعله في بطنها واتكا عليها فقتلها فبلغ ذلك النبي صلى الله عليه وآله وسلم فقال: «‏‏‏‏الا اشهدوا فإن دمها هدر» .‏‏‏‏ رواه ابو داود ورواته ثقات.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما ہی سے مروی ہے کہ ایک نابینا شخص تھا، اس کی ایک ام ولد لونڈی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گالی دیتی اور برا بھلا کہتی تھی۔ وہ نابینا صحابی رضی اللہ عنہ اسے منع کرتے مگر وہ باز نہ آتی۔ ایک رات انہوں نے کدال لے کر اس کے پیٹ پر رکھ کر اس پر اپنا بوجھ ڈال کر دبایا اور اسے قتل کر دیا۔ یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” تم گواہ رہو اس کا خون رائیگاں اور بیکار گیا۔“ (ابوداؤد) اس کے راوی ثقہ ہیں۔

«‏‏‏‏الا اشهدوا فإن دمها هدر» رواه ابو داود ورواته ثقات.

Hadith 1033

chevron_left Previous
1234
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Purity
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The funeral book
    0. Chapter
4. The Book of Zakat
    0. Chapter
5. The Book of Fasting
    0. Chapter
6. Hajj book
    0. Chapter
7. Sales book
    0. Chapter
8. The Book of Marriage
    0. Chapter
9. Criminal Book
    0. Chapter
10. The Book of Frontiers
    0. Chapter
11. The Book of Jihad
    0. Chapter
12. Food Book
    0. Chapter