Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
بلوغ المرام

Bulugh Al Maram

by Ibn Hajar Asqalani

1,359 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

بلوغ المرام · كتاب النكاح ‹ باب · حديث 968

وعنها رضي الله عنها قالت:" كان فيما انزل من القرآن: عشر رضعات معلومات يحرمن ثم نسخن بخمس معلومات فتوفي رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم وهن فيما يقرا من القرآن" رواه مسلم

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ قرآن میں یہ حکم نازل کیا گیا تھا کہ دس بار دودھ پینا جبکہ اس کے پینے کا یقین ہو جائے نکاح کو حرام کرتا ہے۔ پھر یہ حکم منسوخ کر دیا گیا۔ پانچ بار (یعنی دودھ پینے کے حکم) سے پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی، اس وقت پانچ کی تعداد قرآن میں پڑھی جاتی تھی۔ (مسلم)

وعنها

Hadith 968

بلوغ المرام · كتاب النكاح ‹ باب · حديث 969

وعن ابن عباس رضي الله عنهما ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم اريد على ابنة حمزة فقال: «‏‏‏‏إنها لا تحل لي إنها ابنة اخي من الرضاعة ويحرم من الرضاعة ما يحرم من النسب» ‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو آمادہ کیا گیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے چچا حمزہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی سے نکاح کر لیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”وہ میرے لئے حلال نہیں اس لئے کہ وہ میرے رضائی بھائی کی بیٹی ہے۔ جو عورت رشتہ و نسب سے حرام ہے وہی رضاعت سے بھی حرام ہے۔“ (بخاری و مسلم)

ابْنِ عَبَّاسٍ،

Hadith 969

بلوغ المرام · كتاب النكاح ‹ باب · حديث 970

وعن ام سلمة رضي الله عنها قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا يحرم من الرضاع إلا ما فتق الامعاء وكان قبل الفطام» .‏‏‏‏ رواه الترمذي وصححه هو والحاكم.

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”دودھ پینے کو کوئی قسم حرام نہیں کرتی مگر وہ قسم جو انتڑیوں کو کھول دے اور دودھ چھڑانے کی مدت سے پہلے ہو۔“ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔

أُمِّ سَلَمَةَ

Hadith 970

بلوغ المرام · كتاب النكاح ‹ باب · حديث 971

وعن ابن عباس رضي الله عنهما قال:" لا رضاع إلا في الحولين" رواه الدارقطني وابن عدي مرفوعا وموقوفا ورجحا الموقوف.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ کوئی رضاعت معتبر نہیں سوائے اس رضاعت کے جو دو سال کے دوران میں ہو۔ اسے دارقطنی اور ابن عدی نے مرفوع اور موقوف روایت کیا ہے مگر ترجیح دونوں نے موقوف کو دی ہے۔

ابن عدي مرفوعا وموقوفا ورجحا الموقوف. ← لا رضاع إلا في الحولين" رواه الدارقطني ← ابْنِ عَبَّاسٍ،

Hadith 971

بلوغ المرام · كتاب النكاح ‹ باب · حديث 972

وعن ابن مسعود رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا رضاع إلا ما انشز العظم وانبت اللحم» ‏‏‏‏ اخرجه ابو داود.

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”رضاعت وہی معتبر ہے جو ہڈیوں کی نشوونما کرے اور گوشت پیدا کرے۔“ (ابوداؤد)

ابْنِ مَسْعُودٍ،

Hadith 972

بلوغ المرام · كتاب النكاح ‹ باب · حديث 973

وعن عقبة بن الحارث انه تزوج ام يحيي بنت ابي إهاب فجاءت امراة فقالت: قد ارضعتكما فسال النبي صلى الله عليه وآله وسلم فقال: «‏‏‏‏كيف وقد قيل؟» ‏‏‏‏ ففارقها عقبة فنكحت زوجا غيره. اخرجه البخاري.

سیدنا عقبہ بن حارث رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے ام یحییٰ بنت ابی اھاب رضی اللہ عنہا سے نکاح کر لیا تو ایک عورت آئی اور کہنے لگی کہ میں نے تم دونوں کو دودھ پلایا ہے۔ عقبہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اب تم اسے کس طرح اپنے نکاح میں رکھ سکتے ہو جبکہ رضاعت کی اطلاع دے دی گئی ہے۔“ چنانچہ عقبہ نے اس عورت کو جدا کر دیا اور اس خاتون نے دوسرے آدمی سے نکاح کر لیا۔ (بخاری)

قد ارضعتكما فسال النبي صلى الله عليه وآله وسلم ← عقبة بن الحارث انه تزوج ام يحيي بنت ابي إهاب فجاءت امراة

Hadith 973

بلوغ المرام · كتاب النكاح ‹ باب · حديث 974

وعن زياد السهمي قال:" نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم ان تسترضع الحمقى" اخرجه ابو داود وهو مرسل وليست لزياد صحبة.

سیدنا زیاد سہمی رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے احمق و کم عقل عورتوں کا دودھ پلانے سے منع فرمایا ہے۔ اسے ابوداؤد نے نکالا ہے اور یہ مرسل ہے کیونکہ زیاد کو صحابی ہونے کا شرف حاصل نہیں۔

زِيَادٍ السَّهْمِيِّ،

Hadith 974

بلوغ المرام · كتاب النكاح ‹ باب · حديث 975

عن عائشة رضي الله عنها قالت: دخلت هند بنت عتبة امراة ابي سفيان على رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم فقالت: يا رسول الله إن ابا سفيان رجل شحيح لا يعطيني من النفقة ما يكفيني ويكفي بني إلا ما اخذت من ماله بغير علمه فهل علي في ذلك من جناح؟ فقال: «‏‏‏‏خذي من ماله بالمعروف ما يكفيك ويكفي بنيك» ‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ ہند بنت عتبہ، ابوسفیان کی بیوی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا، اے اللہ کے رسول! ابوسفیان ایک کنجوس آدمی ہے۔ مجھے وہ اتنا خرچ نہیں دیتا جو میرے اور میرے بچوں کیلئے کافی ہو مگر یہ کہ میں پوشیدہ طور پر کچھ لے لوں تو ایسا کرنے میں مجھ پر کوئی گناہ ہو گا؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”بھلے طریقے سے تم اتنا مال لے سکتی ہو جو تمہارے اور تمہارے بچوں کیلئے کافی ہو۔“ (بخاری و مسلم)

عَائِشَةَ

Hadith 975

بلوغ المرام · كتاب النكاح ‹ باب · حديث 976

وعن طارق المحاربي رضي الله عنه قال: قدمنا المدينة فإذا رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قائم على المنبر يخطب الناس ويقول:" يد المعطي العليا وابدا بمن تعول: امك واباك واختك واخاك ثم ادناك فادناك" رواه النسائي وصححه ابن حبان والدارقطني.

سیدنا طارق محاربی رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ ہم مدینہ میں آئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر کھڑے لوگوں سے خطاب فرما رہے تھے۔ فرماتے تھے ”دینے والا ہاتھ بالا و بلند ہوتا ہے۔ اور ان سے شروع کر جو تمہاری کفالت میں ہیں۔ ان میں تیری ماں، تیرا باپ، تیری بہن اور تیرا بھائی شامل ہیں پھر درجہ بدرجہ اپنے سب سے زیادہ قریبی کو دے۔“ اسے نسائی نے روایت کیا ہے اور ابن حبان اور دارقطنی نے صحیح قرار دیا ہے۔

طارق المحاربى

Hadith 976

بلوغ المرام · كتاب النكاح ‹ باب · حديث 977

وعن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم:«‏‏‏‏للمملوك طعامه وكسوته ولا يكلف من العمل إلا ما يطيق» ‏‏‏‏ رواه مسلم.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”غلام کا کھانا پینا اور لباس مہیا کرنا مالک پر واجب ہے اور طاقت سے بڑھ کر کام کی تکلیف نہ دی جائے۔“ (مسلم)

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Hadith 977

بلوغ المرام · كتاب النكاح ‹ باب · حديث 978

وعن حكيم بن معاوية القشيري عن ابيه قال: قلت: يا رسول الله ما حق زوجة احدنا عليه؟ قال: «‏‏‏‏ان تطعمها إذا طعمت وتكسوها إذا اكتسيت» ‏‏‏‏ الحديث وتقدم في عشرة النساء.

سیدنا حکیم بن معاویہ قشیری رحمہ اللہ کی اپنے باپ سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! ہم میں سے ہر ایک پر اس کی اہلیہ کا کیا حق ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جب خود کھاؤ تو اس کو بھی کھلاؤ۔ جب خود پہنو تو اس کو بھی پہناؤ اور اس کے منہ پر نہ مارو اور اسے قبیح نہ کہو۔“ لمبی حدیث ہے جو «عشرة النساء» کے باب میں پہلے گزر چکی ہے۔

قُلْتُ ← أَبِيهِ ← وعن حكيم بن معاوية القشيري

Hadith 978

بلوغ المرام · كتاب النكاح ‹ باب · حديث 979

وعن جابر رضي الله تعالى عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم في حديث الحج بطوله قال في ذكر النساء: «‏‏‏‏ولهن عليكم رزقهن وكسوتهن بالمعروف» . اخرجه مسلم.

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے حج کے بارے میں لمبی حدیث میں بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کے بارے میں فرمایا ”تم پر تمہاری بیویوں کا یہ حق ہے کہ ان کو کھانا پینا اور لباس بھلے طریقہ سے دیا کرو۔“ (مسلم)

النساء: «‏‏‏‏ولهن عليكم رزقهن وكسوتهن بالمعروف» اخرجه مسلم. ← في ← النبي صلى الله عليه وآله وسلم في حديث الحج بطوله ← وعن جابر رضي الله تعالى عنه

Hadith 979

chevron_left Previous
1…12131415
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Purity
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The funeral book
    0. Chapter
4. The Book of Zakat
    0. Chapter
5. The Book of Fasting
    0. Chapter
6. Hajj book
    0. Chapter
7. Sales book
    0. Chapter
8. The Book of Marriage
    0. Chapter
9. Criminal Book
    0. Chapter
10. The Book of Frontiers
    0. Chapter
11. The Book of Jihad
    0. Chapter
12. Food Book
    0. Chapter