بلوغ المرام · كتاب النكاح ‹ باب · حديث 944
وعن ابي هريرة ان رجلا قال: يا رسول الله إن امراتي ولدت غلاما اسود؟ قال: «هل لك من إبل؟» قال: نعم قال: «فما الوانها؟» قال: حمر قال: «هل فيها من اورق؟» قال: نعم قال: «فانى ذلك؟» قال: لعله نزعه عرق. قال: «فلعل ابنك هذا نزعه عرق» . متفق عليه، وفي رواية لمسلم: وهو يعرض بان ينفيه وقال في آخره: ولم يرخص له في الانتفاء منه.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا، اے اللہ کے رسول! میری بیوی نے کالے رنگ کا بچہ جنا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا ”کیا تمہارے پاس کچھ اونٹ ہیں؟“ تو اس نے کہا ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا ”ان کے رنگ کیا ہیں؟“ اس نے کہا سرخ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا ”ان میں کوئی خاکستری رنگ کا بھی ہے؟“ اس نے کہا ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا ”وہ کہاں سے آ گیا؟“ وہ بولا کوئی رگ اسے کھینچ لائی ہو گی۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”پھر تیرے اس بیٹے کو بھی کوئی رگ کھینچ لائی ہو گی۔“ (بخاری و مسلم) اور مسلم کی ایک روایت میں ہے۔ وہ اس بچے کی نفی کی طرف اشارہ کر رہا تھا اور اس روایت کے آخر میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نفی کی رخصت و اجازت نہ دی۔
أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَجُلًا
Hadith 944
