بلوغ المرام · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 109
عن جابربن عبد الله رضي الله عنهما: ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال:«اعطيت خمسا لم يعطهن احد قبلي: نصرت بالرعب مسيرة شهر وجعلت لي الارض مسجدا وطهورا فايما رجل ادركته الصلاة فليصل» . وذكر الحديث وفي حديث حذيفة رضي الله عنه عند مسلم:«وجعلت تربتها لنا طهورا إذا لم نجد الماء» وعن علي عند احمد: «وجعل التراب لي طهورا»
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”مجھے پانچ ایسی چیزیں عطا فرمائی گئی ہیں جو مجھ سے پہلے کسی (نبی و رسول) کو بھی نہیں دی گئیں۔ میری ایک مہینہ کی مسافت سے (دشمن پر) رعب و دبدبے سے مدد دی گئی ہے۔ ساری زمین میرے لئے سجدہ گاہ اور طہارت و پاکیزگی کا ذریعہ بنائی گئی ہے، اب جس آدمی کو (جہاں بھی) نماز کا وقت آ جائے اسے نماز پڑھ لینی چاہیئے۔“ اور آگے پوری حدیث ذکر کی۔ مسلم میں سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ”جب ہمیں پانی دستیاب نہ ہو تو زمین کی مٹی ہمارے لئے حصول طہارت و پاکیزگی کیلئے پاک بنا دی گئی ہے۔“ مسند احمد میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ ”مٹی میرے لئے حصول طہارت کا ذریعہ بنا دی گئی ہے۔“
جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ:
Bulugh Al Maram · The Book of Purity › Chapter · Hadith 109
