Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Saturday, Rabiʻ II 29, 1448 AH · Oct 10, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
بلوغ المرام

Bulugh Al Maram

by Ibn Hajar Asqalani

1,359 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

بلوغ المرام · 13-13-13- كِتَابُ السَّهْوِ. ‹ باب · حديث 1183

وعن ابن عباس رضي الله عنهما قال: استفتى سعد بن عبادة رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم في نذر كان على امه توفيت قبل ان تقضيه فقال: «‏‏‏‏اقضه عنها» ‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس نذر کے متعلق پوچھا جو ان کی والدہ پر تھی اور وہ اسے پوری کرنے سے پہلے ہی وفات پا گئی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” تو اس کی طرف سے پوری کر دے۔“ (بخاری و مسلم)

ابْنِ عَبَّاسٍ،

Hadith 1183

بلوغ المرام · 13-13-13- كِتَابُ السَّهْوِ. ‹ باب · حديث 1184

وعن ثابت بن الضحاك رضي الله عنه قال: نذر رجل على عهد رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ان ينحر إبلا ببوانة فاتى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم فساله فقال:«‏‏‏‏هل كان فيها وثن يعبد؟» ‏‏‏‏ قال: لا قال: «‏‏‏‏فهل كان فيها عيد من اعيادهم؟» ‏‏‏‏ فقال: لا فقال: «‏‏‏‏اوف بنذرك فإنه لا وفاء لنذر في معصية الله ولا في قطيعة رحم ولا فيما لا يملك ابن آدم» ‏‏‏‏ رواه ابو داود والطبراني واللفظ له وهو صحيح الإسناد وله شاهد من حديث كردم عند احمد.

سیدنا ثابت بن ضحاک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں ایک آدمی نے بوانہ کے مقام پر اونٹ ذبح کرنے کی نذر مانی۔ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس کے متعلق پوچھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا ” کیا اس جگہ بت تھا کہ جسے پوجا جاتا رہا ہو؟“ اس نے کہا نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا ” کیا ان کا کوئی میلہ تو نہیں لگتا تھا؟“ اس آدمی نے کہا نہیں تو پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اپنی نذر پوری کر۔ وہ نذر پوری نہیں کرنی چاہیئے جس میں اللہ کی نافرمانی ہو یا قطع رحمی ہو اور جس کا پورا کرنا آدم کے بیٹے کے بس میں نہ ہو۔“ (ابوداؤد، طبرانی) اور یہ الفاظ طبرانی کے ہیں اور اس کی سند صحیح ہے اور مسند احمد میں کردم کی حدیث اس کی شاہد ہے۔

ثَابِتِ بْنِ الضَّحَّاكِ،

Hadith 1184

بلوغ المرام · 13-13-13- كِتَابُ السَّهْوِ. ‹ باب · حديث 1185

وعن جابر رضي الله عنه ان رجلا قال يوم الفتح: يا رسول الله إني نذرت إن فتح الله عليك مكة ان اصلي في بيت المقدس؟ فقال: «‏‏‏‏صل ها هنا» ‏‏‏‏ فساله فقال: «صل ها هنا» ‏‏‏‏ فساله فقال: «‏‏‏‏فشانك إذن» .‏‏‏‏ رواه احمد وابو داود وصححه الحاكم.

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے فتح مکہ کے روز آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا، اے اللہ کے رسول! میں نے نذر مانی تھی کہ اگر اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں مکہ فتح کر دیا تو میں بیت المقدس میں نماز پڑھوں گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” یہیں پڑھ لو“ اس نے پھر پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” یہیں پڑھ لو“ اس نے پھر سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” تیری مرضی۔“ مسند احمد، ابوداؤد اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

يوم الفتح: ← وعن جابر ان رجلا

Hadith 1185

بلوغ المرام · 13-13-13- كِتَابُ السَّهْوِ. ‹ باب · حديث 1186

وعن ابي سعيد الخدري رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال:«‏‏‏‏لا تشد الرحال إلا إلى ثلاثة مساجد: مسجد الحرام ومسجد الاقصى ومسجدي هذا» ‏‏‏‏ متفق عليه واللفظ للبخاري.

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” تین مساجد کے سوا اور کسی کیلئے زیارت کی غرض سے سفر نہ کیا جائے مسجد الحرام، مسجد اقصی اور میری مسجد (مسجدنبوی)۔“ (بخاری و مسلم) یہ الفاظ بخاری کے ہیں۔

أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،

Hadith 1186

بلوغ المرام · 13-13-13- كِتَابُ السَّهْوِ. ‹ باب · حديث 1187

وعن عمر رضي الله عنه قال: قلت: يا رسول الله إني نذرت في الجاهلية ان اعتكف ليلة في المسجد الحرام؟ قال: «‏‏‏‏فاوف بنذرك» ‏‏‏‏ متفق عليه وزاد البخاري في رواية: «‏‏‏‏فاعتكف ليلة» .

سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! میں نے جاہلیت کے زمانہ میں نذر مانی تھی کہ میں مسجد الحرام میں ایک رات اعتکاف کروں گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” پھر اپنی نذر کو پورا کرو۔“ (بخاری ومسلم) اور بخاری نے اپنی روایت میں اتنا اضافہ کیا ہے۔ پھر انہوں نے ایک رات اعتکاف کیا۔

قُلْتُ ← وعن عمر

Hadith 1187

chevron_left Previous
12
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Purity
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The funeral book
    0. Chapter
4. The Book of Zakat
    0. Chapter
5. The Book of Fasting
    0. Chapter
6. Hajj book
    0. Chapter
7. Sales book
    0. Chapter
8. The Book of Marriage
    0. Chapter
9. Criminal Book
    0. Chapter
10. The Book of Frontiers
    0. Chapter
11. The Book of Jihad
    0. Chapter
12. Food Book
    0. Chapter