بلوغ المرام · 13-13-13- كِتَابُ السَّهْوِ. ‹ باب · حديث 1171
عن ابن عمر رضي الله عنهما عن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم انه ادرك عمر بن الخطاب في ركب وعمر يحلف بابيه فناداهم رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «الا إن الله ينهاكم ان تحلفوا بآبائكم فمن كان حالفا فليحلف بالله او ليصمت» متفق عليه. وفي رواية لابي داود والنسائي عن ابي هريرة مرفوعا:«لا تحلفوا بآبائكم ولا بامهاتكم ولا بالانداد ولا تحلفوا إلا بالله ولا تحلفوا بالله إلا وانتم صادقون» .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو ایک کارواں میں اپنے باپ کی قسم اٹھاتے سنا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بلا کر فرمایا ” اللہ نے تمہیں تمہارے آباء و اجداد کی قسم کھانے سے منع فرمایا ہے۔ پس اب جو قسم کھانا چاہے تو اسے اللہ کے نام کی قسم کھانی چاہیئے ورنہ خاموش رہے۔“ (بخاری و مسلم) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ابوداؤد اور نسائی کی ایک مرفوع روایت میں ہے ” اپنے باپ دادوں، اپنی ماؤں اور اللہ کے شریکوں کی قسم نہ کھاؤ۔ اللہ کی قسم بھی صرف اس حالت میں کھاؤ کہ جب تم سچے ہو۔“
ابْنِ عُمَرَ
Bulugh Al Maram · The book of faith and vows › Chapter · Hadith 1171
