Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
بلوغ المرام

Bulugh Al Maram

by Ibn Hajar Asqalani

1,359 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

بلوغ المرام · كتاب الأطعمة ‹ باب · حديث 1147

عن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏من اتخذ كلبا إلا كلب ماشية او صيد او زرع انتقص من اجره كل يوم قيراط» . متفق عليه.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جس کسی نے مال مویشی کے تحفظ کیلئے (رکھے گئے کتے) یا شکاری کتے یا زراعت کی دیکھ بھال و حفاظت کرنے والے کتے کے علاوہ دوسرا کوئی کتا (شوقیہ طور پر) رکھا تو اس کے ثواب میں سے ہر روز ایک قیراط ثواب کم ہو جاتا ہے۔“ (بخاری و مسلم)

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Hadith 1147

بلوغ المرام · كتاب الأطعمة ‹ باب · حديث 1148

وعن عدي بن حاتم رضي الله عنه قال: قال لي رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إذا ارسلت كلبك فاذكر اسم الله عليه فإن امسك عليك فادركته حيا فاذبحه وإن ادركته قد قتل ولم ياكل منه فكله وإن وجدت مع كلبك كلبا غيره وقد قتل فلا تاكل فإنك لا تدري ايهما قتله وإن رميت سهمك فاذكر اسم الله فإن غاب عنك يوما فلم تجد فيه إلا اثر سهمك فكل إن شئت وإن وجدته غريقا في الماء فلا تاكل» .‏‏‏‏ متفق عليه وهذا لفظ مسلم.

حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ارشاد فرمایا کہ ” جب تو اپنا شکاری کتا جانور کے شکار کے لیے چھوڑے تو اس پر اللہ کا نام پڑھ لیا کرو۔ ( «بسم الله» پڑھ لیا کرو) پھر اگر وہ شکار کو تمہارے لئے روک لے اور تو اسے زندہ پا لے تو اسے ذبح کر لو اور اگر تو شکار کو مردہ حالت میں پائے اور کتے نے ابھی تک اس میں سے کچھ نہ کھایا ہو تو تم اسے کھا سکتے ہو اور اگر تو اپنے کتے کے ساتھ دوسرا کوئی کتا بھی پائے اور جانور مردہ حالت میں ملے تو پھر اسے نہ کھا کیونکہ تجھے معلوم نہیں کہ ان دونوں میں سے کس نے اسے مارا ہے اور اگر تو اپنا تیر چھوڑے تو اس پر «بسم الله» پڑھ۔ پھر اگر شکار تیری نظروں سے ایک روز تک اوجھل رہے اور اس میں تیرے تیر کے سوا دوسرا کوئی زخم کا نشان نہ ہو تو پھر اسے تو کھا لے۔ اگر تیری طبیعت کھانے کی طرف مائل ہو اور اگر شکار کو پانی میں ڈوب کر مرا ہوا پائے تو اسے نہ کھا۔ (بخاری و مسلم) اور یہ الفاظ مسلم کے ہیں۔

عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ

Hadith 1148

بلوغ المرام · كتاب الأطعمة ‹ باب · حديث 1149

وعن عدي رضي الله عنه قال: سالت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم عن صيد المعراض فقال: «‏‏‏‏إذا اصبت بحده فكل وإذا اصبت بعرضه فقتل فإنه وقيذ فلا تاكل» .‏‏‏‏ رواه البخاري.

سیدنا عدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بغیر پھل کے تیر کے شکار کے متعلق سوال کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اگر دھار کی جانب سے تو مارے تو پھر کھا اور اگر چوڑائی کی طرف سے مارے اور جانور مر جائے تو ایسے جانور کو موقوذ (چوٹ سے مرنے والا جانور) کہتے ہیں۔ لہذا اسے نہ کھا۔“ (بخاری)

صيد المعراض ← سالت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← عَدِيٌّ

Hadith 1149

بلوغ المرام · كتاب الأطعمة ‹ باب · حديث 1150

وعن ابي ثعلبة رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏إذا رميت بسهمك فغاب عنك فادركته فكله ما لم ينتن» ‏‏‏‏ اخرجه مسلم.

سیدنا ابوثعلبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جب تو اپنے تیر سے شکار کرے اور پھر وہ شکار تیری نظروں سے اوجھل ہو جائے۔ بعد میں پھر تو اسے پالے تو جب تک وہ بدبودار نہ ہو کھا لے۔“ (مسلم)

«‏‏‏‏إذا رميت بسهمك فغاب عنك فادركته فكله ما لم ينتن» اخرجه مسلم. ← النبي صلى الله عليه وآله وسلم ← وعن ابي ثعلبة

Hadith 1150

بلوغ المرام · كتاب الأطعمة ‹ باب · حديث 1151

وعن عائشة رضي الله عنها ان قوما قالوا للنبي صلى الله عليه وآله وسلم: إن قوما ياتوننا باللحم لاندري اذكر اسم الله عليه ام لا؟ فقال: «‏‏‏‏سموا الله عليه انتم وكلوه» ‏‏‏‏ رواه البخاري.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ کچھ لوگوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ لوگ ہمارے پاس گوشت لاتے ہیں جس کے متعلق ہمیں معلوم نہیں کہ وہ گوشت کس طرح کا ہوتا ہے آیا اس پر اللہ کا نام لیا گیا ہوتا ہے یا نہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” تم اس پر اللہ کا نام لو اور کھا لو۔“ (بخاری)

عَائِشَةَ

Hadith 1151

بلوغ المرام · كتاب الأطعمة ‹ باب · حديث 1152

وعن عبد الله بن مغفل المزني رضي الله عنه ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم نهى عن الخذف وقال: «إنها لا تصيد صيدا،‏‏‏‏ ولا تنكا عدوا،‏‏‏‏ ولكنها تكسر السن وتفقا العين» ‏‏‏‏ متفق عليه واللفظ لمسلم.

سیدنا عبداللہ بن مغفل مزنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کنکریاں (سنگریزے) مارنے سے منع فرمایا اور فرمایا کہ ” نہ ہی تو یہ شکار کر سکتا ہے اور نہ ہی دشمن کو بھگا کر دور کر سکتا ہے بلکہ یہ کسی کا دانت توڑے گا یا آنکھ پھوڑے گا۔“ (بخاری و مسلم) اور یہ الفاظ مسلم کے ہیں۔

عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُغَفَّلٍ الْمُزَنِيُّ

Hadith 1152

بلوغ المرام · كتاب الأطعمة ‹ باب · حديث 1153

وعن ابن عباس رضي الله عنهما ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏لا تتخذوا شيئا فيه الروح غرضا» ‏‏‏‏ رواه مسلم.

سیدنا عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” کسی ذی روح کو نشانہ بنا کر نہ مارو۔“ (مسلم)

ابْنِ عَبَّاسٍ،

Hadith 1153

بلوغ المرام · كتاب الأطعمة ‹ باب · حديث 1154

وعن كعب بن مالك رضي الله عنه: ان امراة ذبحت شاة بحجر فسئل النبي صلى الله عليه وآله وسلم عن ذلك فامر باكلها. رواه البخاري.

سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت نے پتھر سے ایک بکری کو ذبح کر دیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے کھانے کے متعلق پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کھانے کا حکم فرمایا۔ (مسلم)

ذلك فامر باكلها. رواه البخاري.

Hadith 1154

بلوغ المرام · كتاب الأطعمة ‹ باب · حديث 1155

وعن رافع بن خديج رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏ما انهر الدم وذكر اسم الله عليه فكل ليس السن والظفر اما السن فعظم واما الظفر فمدى الحبشة» ‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے کہ ” جو چیز خون کو بہا دے اور اسے اللہ کا نام لے کر ذبح کیا گیا ہو تو اس جانور کو کھا لو۔ ذبح کرنے کا آلہ دانت اور ناخن نہیں کیونکہ دانت تو ہڈی ہے اور ناخن حبشیوں کی چھری ہے۔“ (بخاری و مسلم)

«‏‏‏‏ما انهر الدم ← النبي صلى الله عليه وآله وسلم ← رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ

Hadith 1155

بلوغ المرام · كتاب الأطعمة ‹ باب · حديث 1156

وعن جابر بن عبد الله رضي الله عنهما قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ان يقتل شيء من الدواب صبرا. رواه مسلم.

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی جانور کو باندھ کر قتل کرنے سے منع فرمایا ہے۔ (مسلم)

جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ:

Hadith 1156

بلوغ المرام · كتاب الأطعمة ‹ باب · حديث 1157

وعن شداد بن اوس رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إن الله كتب الإحسان على كل شيء فإذا قتلتم فاحسنوا القتلة وإذا ذبحتم فاحسنوا الذبحة وليحد احدكم شفرته وليرح ذبيحته» .‏‏‏‏ رواه مسلم.

سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اللہ عزوجل نے ہر چیز پر احسان کرنا فرض قرار دیا ہے لہذا جب تم قتل کرو تو عمدہ و اچھے طریقے سے قتل کرو اور جب تم کسی جانور کو ذبح کرنے لگو تو احسن طریقہ سے ذبح کرو اور تم میں سے ہر کسی کو چاہیئے کہ اپنی چھری کو تیز کر لے اور اپنے ذبیحہ کو آرام پہنچائے۔“ (مسلم)

شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ،

Hadith 1157

بلوغ المرام · كتاب الأطعمة ‹ باب · حديث 1158

وعن ابي سعيد الخدري رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏ذكاة الجنين ذكاة امه» ‏‏‏‏ رواه احمد وصححه ابن حبان.

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” ماں کے ذبح کرنے سے اس کے پیٹ کا بچہ از خود ذبح ہو جاتا ہے۔“ اسے احمد نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے صحیح کہا ہے۔

أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،

Hadith 1158

chevron_left Previous
123
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Purity
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The funeral book
    0. Chapter
4. The Book of Zakat
    0. Chapter
5. The Book of Fasting
    0. Chapter
6. Hajj book
    0. Chapter
7. Sales book
    0. Chapter
8. The Book of Marriage
    0. Chapter
9. Criminal Book
    0. Chapter
10. The Book of Frontiers
    0. Chapter
11. The Book of Jihad
    0. Chapter
12. Food Book
    0. Chapter