بلوغ المرام · كتاب النكاح ‹ باب · حديث 872
وعن حكيم بن معاوية عن ابيه رضي الله عنه قال: قلت: يا رسول الله! ما حق زوج احدنا عليه؟ قال: «تطعمها إذا اكلت، وتكسوها إذا اكتسيت، ولا تضرب الوجه، ولا تقبح، ولا تهجر إلا في البيت» . رواه احمد وابو داود والنسائي وابن ماجه، وعلق البخاري بعضه، وصححه ابن حبان والحاكم.
سیدنا حکیم بن معاویہ نے اپنے باپ سے بیان کیا وہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! ہماری بیویوں کا ہم پر کیا حق ہے؟ ارشاد ہوا کہ جب تو کھائے تو اسے بھی کھلائے اور جب تو پہنے تو اسے بھی پہنائے اور اس کے منہ پر نہ مارے اور نہ اسے گالی گلوچ دے اور گھر کے علاوہ اس سے الگ نہ رہے۔ اسے احمد، ابوداؤد، نسائی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور بخاری نے اس روایت کا بعض حصہ تعلیقاً بیان کیا ہے۔ ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔
قُلْتُ ← أَبِيهِ ← وعن حكيم بن معاوية
Bulugh Al Maram · The Book of Marriage › Chapter · Hadith 872
