بلوغ المرام · كتاب النكاح ‹ باب · حديث 860
وعن سالم عن ابيه رضي الله عنه: ان غيلان بن سلمة اسلم، وله عشر نسوة، فاسلمن معه، فامره النبي صلى الله عليه وآله وسلم ان يتخير منهن اربعا رواه احمد والترمذي، وصححه ابن حبان والحاكم، واعله البخاري وابو زرعة وابو حاتم.
سیدنا سالم نے اپنے باپ سے بیان کیا کہ غیلان بن سلمہ رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کیا تو اس وقت ان کی دس بیویاں تھیں۔ ان سب نے غیلان کے ساتھ اسلام قبول کر لیا۔ پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غیلان سے فرمایا کہ ”ان میں سے چار کا انتخاب کر لو۔“ اسے احمد اور ترمذی نے روایت کیا ہے۔ ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ بخاری، ابوزرعہ اور ابوحاتم نے اسے معلول کہا ہے۔
أَبِيهِ ← سَالِمٍ
Hadith 860
