بلوغ المرام · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 61
وعن ابي بن عمارة رضي الله عنه انه قال: يا رسول الله امسح على الخفين؟ قال: «نعم» قال: يوما؟ قال: «نعم» قال: ويومين؟ قال: «نعم» قال: وثلاثة ايام؟ قال: «نعم، وما شئت» . اخرجه ابو داود، وقال: ليس بالقوي.
سیدنا ابی بن عمارۃ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! کیا میں موزوں پر مسح کر سکتا ہوں؟ فرمایا ”ہاں کر سکتے ہو“ عرض کیا ایک دن؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”ہاں ایک دن“ عرض کیا دو دن؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”ہاں دو دن“ میں نے عرض کیا تین دن؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”ہاں تین دن اور جب تک تیری مرضی ہو۔“ ابوداؤد نے اسے روایت کیا ہے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ یہ حدیث قوی نہیں ہے۔
أُبَيِّ بْنِ عِمَارَةَ أَنَّهُ
Hadith 61
