Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
بلوغ المرام

Bulugh Al Maram

by Ibn Hajar Asqalani

1,359 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

بلوغ المرام · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 49

وعن عبد الله بن زيد رضي الله عنه- في صفة الوضوء او وضوئه صلى الله عليه وآله وسلم-: ثم ادخل صلى الله عليه وآله وسلم يده فمضمض واستنشق من كف واحد،‏‏‏‏ يفعل ذلك ثلاثا. متفق عليه.

سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہما سے وضو کے سلسلہ بیان میں مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ پانی میں ڈالا، پھر کلی کی اور ناک میں پانی چڑھایا، ایک ہی چلو سے، ایسا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ کیا۔ (بخاری و مسلم)

Hadith 49

بلوغ المرام · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 50

وعن انس رضي الله عنه قال: راى النبي صلى الله عليه وآله وسلم رجلا وفي قدمه مثل الظفر لم يصبه الماء،‏‏‏‏ فقال:«‏‏‏‏ارجع فاحسن وضوءك» . اخرجه ابو داود والنسائي.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر ایک ایسے آدمی پر پڑی جس کے پاؤں کی ناخن برابر جگہ پر پانی نہ پہنچا (یعنی خشک رہ گئی)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حکم دیا کہ ”واپس جاؤ اور اچھی طرح عمدہ طریق سے وضو کرو۔“ اسے ابوداؤد اور نسائی نے روایت کیا ہے۔

راى النبي صلى الله عليه ← أَنَسٍ،

Hadith 50

بلوغ المرام · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 51

وعنه رضي الله عنه قال: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يتوضا بالمد،‏‏‏‏ ويغتسل بالصاع إلى خمسة امداد. متفق عليه.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے یہ روایت بھی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ”مد“ پانی سے وضو اور ”صاع“ (یعنی چار) سے پانچ ”مد“ تک پانی سے غسل کر لیا کرتے تھے۔ (بخاری و مسلم)

وعنه

Hadith 51

بلوغ المرام · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 52

وعن عمر رضي الله عنه،‏‏‏‏ قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم:«‏‏‏‏ما منكم من احد يتوضا فيسبغ الوضوء،‏‏‏‏ ثم يقول: اشهد ان لا إله إلا الله،‏‏‏‏ وحده لا شريك له،‏‏‏‏ واشهد ان محمدا عبده ورسوله،‏‏‏‏ إلا فتحت له ابواب الجنة الثمانية،‏‏‏‏ يدخل من ايها شاء» .اخرجه مسلم والترمذي،‏‏‏‏ وزاد:«‏‏‏‏اللهم اجعلني من التوابين واجعلني من المتطهرين» .

سیدنا عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ”تم میں سے کوئی بھی ایسا نہیں کہ وضو کرے اور خوب اچھی طرح کرے پھر یوں کہے «أشهد أن لا إله إلا الله، ‏‏‏‏ ‏‏‏‏ وحده لا شريك له، ‏‏‏‏ ‏‏‏‏ وأشهد أن محمدا عبده ورسوله» کہ میں اس بات کی شہادت دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی الٰہ نہیں، اس کا کوئی ساجھی و شریک نہیں اور نیز میں اس بات کی بھی شہادت دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں مگر اس کیلئے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیئے جاتے ہیں کہ اب جس دروازے سے چاہے داخل جنت ہو۔“ (مسلم، ترمذی) اور ترمذی نے اتنا اضافہ کیا ہے کہ ”اے اللہ! مجھے توبہ کرنے اور پاک رہنے والوں میں سے کر دے۔“

عُمَرَ،

Hadith 52

بلوغ المرام · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 53

عن المغيرة بن شعبة رضي الله عنه قال: كنت مع النبي صلى الله عليه وآله وسلم فتوضا فاهويت لانزع خفيه فقال:«‏‏‏‏دعهما فإني ادخلتهما طاهرتين» فمسح عليهما. متفق عليه.

سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کرنا شروع کیا تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے موزے اتارنے کیلئے لپکا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”چھوڑ دو میں نے جب یہ موزے پہنے تھے تو میں وضو سے تھا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پر مسح فرمایا۔ (بخاری و مسلم)

الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ

Hadith 53

بلوغ المرام · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 54

وللاربعة عنه إلا النسائي: ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم مسح اعلى الخف واسفله. وفي إسناده ضعف.

(مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ) نسائی کے علاوہ باقی سنن کی تین کتابوں میں مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ ہی سے یہ الفاظ منقول ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے موزوں کے اوپر اور نیچے دونوں جانب مسح کیا۔ اس روایت کی سند ضعیف ہے۔

وللاربعة عنه إلا النسائي:

Hadith 54

بلوغ المرام · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 55

وعن علي رضي الله عنه انه قال: لو كان الدين بالراي لكان اسفل الخف اولى بالمسح من اعلاه،‏‏‏‏ وقد رايت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يمسح على ظاهر خفيه. اخرجه ابو داود بإسناد حسن.

سیدنا علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ”اگر دین کا دارومدار رائے اور عقل پر ہوتا تو موزوں کی نچلی سطح پر مسح اوپر کی بہ نسبت زیادہ قرین قیاس تھا۔ میں نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو موزے کے بالائی حصہ پر مسح کرتے دیکھا ہے۔“ ابوداؤد نے اس کو حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔

عَلِیٍّ اَنَّہٗ

Hadith 55

بلوغ المرام · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 56

وعن صفوان بن عسال رضي الله عنه قال: كان النبي صلى الله عليه وآله وسلم يامرنا إذا كنا سفرا ؛ ان لا ننزع خفافنا ثلاثة ايام ولياليهن إلا من جنابة،‏‏‏‏ ولكن من غائط وبول ونوم. اخرجه النسائي والترمذي،‏‏‏‏ واللفظ له،‏‏‏‏ وابن خزيمة وصححاه.

سیدنا صفوان بن عسال رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ جب ہم مسافر ہوتے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں حکم دیتے کہ ”ہم تین دن اور تین راتیں موزے نہ اتاریں، الایہ کہ حالت جنابت لاحق ہو جائے۔ البتہ بیت الخلاء جانے کی صورت میں، پیشاب اور نیند کی وجہ سے اتارنے کی ضرورت نہیں۔“ اسے نسائی اور ترمذی نے روایت کیا ہے۔ یہ الفاظ ترمذی میں منقول روایت کے ہیں۔ ترمذی اور ابن خزیمہ دونوں نے اس کو صحیح قرار دیا ہے۔

كان النبي صلى الله عليه ← صَفْوَانَ بْنِ عَسَّالٍ

Hadith 56

بلوغ المرام · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 57

وعن علي بن ابي طالب رضي الله عنه قال: جعل رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ثلاثة ايام ولياليهن للمسافر،‏‏‏‏ ويوما وليلة للمقيم،‏‏‏‏ يعني في المسح على الخفين. اخرجه مسلم.

سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسافر کے لئے موزوں پر مسح کے لئے تین شب و روز اور مقیم کے لئے ایک دن رات مدت مقرر فرمائی ہے۔ (مسلم)

عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ

Hadith 57

بلوغ المرام · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 58

وعن ثوبان رضي الله عنه قال: بعث رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم سرية فامرهم ان يمسحوا على العصائب،‏‏‏‏ يعني العمائم والتساخين،‏‏‏‏ يعني الخفاف. رواه احمد وابو داود،‏‏‏‏ وصححه الحاكم.

سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک سریہ (یعنی چھوٹا لشکر) روانہ فرمایا اور انہیں پگڑیوں اور موزوں پر مسح کرنے کا حکم دیا۔ اسے احمد اور ابوداؤد نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

ثَوْبَانَ،

Hadith 58

بلوغ المرام · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 59

وعن عمر رضي الله عنه موقوفا،‏‏‏‏ وعن انس مرفوعا: «‏‏‏‏إذا توضا احدكم فلبس خفيه فليمسح عليهما،‏‏‏‏ وليصل فيهما،‏‏‏‏ ولا يخلعهما إن شاء إلا من الجنابة» .‏‏‏‏ اخرجه الدارقطني والحاكم وصححه.

سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے موقف اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مرفوع روایت ہے کہ ”جب تم میں سے کوئی موزے پہن کر وضو کرے تو ان پر مسح کر لینا چاہیئے اور ان کو پہنے ہوئے نماز پڑھ لے۔ اگر چاہے تو ان کو نہ اتارے، الایہ کہ غسل جنابت کی ضرورت پیش آ جائے۔“ اسے دارقطنی نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

عمر موقوفًا.

Hadith 59

بلوغ المرام · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 60

وعن ابي بكرة رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم: انه رخص للمسافر ثلاثة ايام ولياليهن،‏‏‏‏ وللمقيم يوما وليلة،‏‏‏‏ إذا تطهر فلبس خفيه: ان يمسح عليهما. اخرجه الدارقطني وصححه ابن خزيمة.

سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت بیان کی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسافر کے لیے (مسح کی مدت) تین دن اور تین راتوں کی رخصت فرمائی ہے اور مقیم کیلئے ایک دن اور ایک رات۔ اس حالت میں کہ اس نے باوضو ہو کر موزے پہنے ہوں تو ان پر مسح کر لینا چاہیئے۔ اسے دارقطنی نے روایت کیا ہے اور ابن خزیمہ نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

آله وسلم،‏‏‏‏ ← أَبِي بَكْرَةَ

Hadith 60

chevron_left Previous
1…456…11
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Purity
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The funeral book
    0. Chapter
4. The Book of Zakat
    0. Chapter
5. The Book of Fasting
    0. Chapter
6. Hajj book
    0. Chapter
7. Sales book
    0. Chapter
8. The Book of Marriage
    0. Chapter
9. Criminal Book
    0. Chapter
10. The Book of Frontiers
    0. Chapter
11. The Book of Jihad
    0. Chapter
12. Food Book
    0. Chapter