Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Saturday, Rabiʻ II 29, 1448 AH · Oct 10, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
بلوغ المرام

Bulugh Al Maram

by Ibn Hajar Asqalani

1,359 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

بلوغ المرام · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 37

وعن عثمان رضي الله تعالى عنه: ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم كان يخلل لحيته في الوضوء.اخرجه الترمذي،‏‏‏‏ وصححه ابن خزيمة.

سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم وضو کرتے ہوئے اپنی داڑھی کا خلال کیا کرتے تھے۔ ترمذی اور ابن خزیمہ نے صحیح قرار دیا ہے۔

عثمان رضى الله تعالى عنه

Bulugh Al Maram · The Book of Purity › Chapter · Hadith 37

بلوغ المرام · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 38

وعن عبد الله بن زيد قال: ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم اتي بثلثي مد فجعل يدلك ذراعيه. اخرجه احمد،‏‏‏‏ وصححه ابن خزيمة.

سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں دو تہائی مد پانی پیش کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دھونے کیلئے بازوؤں کو ملنا شروع کیا۔ احمد نے اسے روایت کیا ہے اور ابن خزیمہ نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

عَبْدِ اللہِ بْنِ زَیْدٍ:

Bulugh Al Maram · The Book of Purity › Chapter · Hadith 38

بلوغ المرام · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 39

وعنه رضي الله عنه: انه راى النبي صلى الله عليه وآله وسلم ياخذ لاذنيه ماء غير الماء الذي اخذه لراسه.اخرجه البيهقي،‏‏‏‏ وقال:إسناه صحيح،‏‏‏‏ وصححه الترمذي ايضا. وهو عند مسلم من هذا الوجه بلفظ: ومسح براسه بماء غير فضل يديه. وهو المحفوظ.

سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم جو پانی سر کے مسح کے لئے لیتے تھے، کانوں کے مسح کے لئے اس سے الگ لیتے تھے۔ اسے بیہقی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کی سند صحیح ہے اور ترمذی نے بھی اسے صحیح قرار دیا ہے۔ اور مسلم کے ہاں اسی سند سے یہ روایت بایں الفاظ منقول ہے کہ ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر کا مسح کیا مگر وہ ہاتھوں سے بچا ہوا پانی نہیں تھا۔“ یعنی نیا پانی استعمال کیا اور یہی مسلم کی روایت محفوظ ہے۔

Bulugh Al Maram · The Book of Purity › Chapter · Hadith 39

بلوغ المرام · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 40

وعن ابي هريرة رضي الله عنه قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول:«‏‏‏‏إن امتي ياتون يوم القيامة غرا محجلين من اثر الوضوء،‏‏‏‏ فمن استطاع منكم ان يطيل غرته فليفعل» . متفق عليه،‏‏‏‏ واللفظ لمسلم.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے کہ ”قیامت کے روز میری امت کہ لوگ ایسی حالت میں آئیں گے کہ وضو کے اثرات کی وجہ سے ان کے ہاتھ پاؤں چمکتے ہوں گے۔ تم میں سے جو شخص اس چمک اور روشنی کو زیادہ بڑھا سکتا ہو اسے ضرور بڑھانی چاہیئے۔“ (بخاری و مسلم) اور الفاظ مسلم کے ہیں۔

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Bulugh Al Maram · The Book of Purity › Chapter · Hadith 40

بلوغ المرام · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 41

وعن عائشة رضي الله عنها قالت: كان النبي صلى الله عليه وآله وسلم يعجبه التيمن في تنعله وترجله وطهوره،‏‏‏‏ وفي شانه كله. متفق عليه.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جوتا پہننے، بالوں میں کنگھی کرنے اور وضو کرنے بلکہ ہر کام کیلئے دائیں جانب کو پسند فرماتے تھے۔“ (بخاری و مسلم)

عَائِشَةَ

Bulugh Al Maram · The Book of Purity › Chapter · Hadith 41

بلوغ المرام · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 42

وعن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم:«‏‏‏‏إذا توضاتم فابداوا بميامنكم» . اخرجه الاربعة وصححه ابن خزيمة.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جب تم وضو کرنے لگو تو اپنے دائیں جانب سے ابتداء کیا کرو۔“ اسے ابوداؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ چاروں نے روایت کیا ہے اور ابن خزیمہ نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Bulugh Al Maram · The Book of Purity › Chapter · Hadith 42

بلوغ المرام · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 43

وعن المغيرة بن شعبة رضي الله عنه ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم توضا فمسح بناصيته وعلى العمامة والخفين. اخرجه مسلم.

سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا تو اپنی پیشانی کے بالوں، پگڑی اور موزوں پر مسح کیا۔ (مسلم)

الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ

Bulugh Al Maram · The Book of Purity › Chapter · Hadith 43

بلوغ المرام · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 44

وعن جابر بن عبد الله رضي الله عنهما- في صفة حج النبي صلى الله عليه وآله وسلم- قال صلى الله عليه وآله وسلم:«‏‏‏‏ابدءوا بما بدا الله به» . اخرجه النسائي هكذا بلفظ الامر،‏‏‏‏ وهو عند مسلم بلفظ الخبر.

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حج کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”آغاز اسی طرح کرو جس طرح اللہ تعالیٰ نے آغاز کیا ہے۔“ نسائی نے امر کے صیغہ کے ساتھ روایت کیا ہے یعنی حکماً فرمایا کہ ”ابتداء کرو“ جبکہ امام مسلم نے جملہ خبریہ میں اسے بیان کیا ہے یعنی ہم شروع کرتے ہیں۔

Bulugh Al Maram · The Book of Purity › Chapter · Hadith 44

بلوغ المرام · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 45

وعنه رضى الله عنه قال: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم إذا توضا ادار الماء على مرفقيه. اخرجه الدارقطني بإسناد ضعيف.

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما ہی سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب وضو کرتے تو اپنی کہنیوں پر اچھی طرح پانی ڈالتے۔ اسے دارقطنی نے روایت کیا ہے اس کی سند ضعیف ہے۔

وعنه

Bulugh Al Maram · The Book of Purity › Chapter · Hadith 45

بلوغ المرام · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 46

وعن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا وضوء لمن لم يذكر اسم الله عليه» .اخرجه احمد وابو داود وابن ماجه بإسناد ضعيف. والترمذي عن سعيد بن زيد و ابي سعيد نحوه. و قال احمد: لا يثبت فيه شئ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ”وضو کا آغاز کرتے وقت جس نے پہلے «بسم الله» نہ پڑھی اس کا کوئی وضو نہیں۔“ اس حدیث کو احمد، ابوداؤد، ابن ماجہ نے روایت کیا ہے مگر ان کی بیان کردہ سند ضعیف ہے، اور ترمذی نے یہ حدیث سعید بن زید سے روایت کی ہے اور اسی طرح اسے ابوسعید سے بھی روایت کیا ہے۔ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کا قول ہے کہ اس بارے میں کوئی چیز ثابت نہیں۔

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Bulugh Al Maram · The Book of Purity › Chapter · Hadith 46

بلوغ المرام · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 47

وعن طلحة بن مصرف عن ابيه عن جده رضي الله عنه قال: رايت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يفصل بين المضمضة والاستنشاق. اخرجه ابو داود بإسناد ضعيف.

سیدنا طلحہ بن مصرف رحمہ اللہ اپنے باپ سے وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بچشم خود دیکھا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کلی اور ناک کے لئے الگ الگ پانی لیتے تھے۔ اس روایت کو ابوداؤد نے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔

جَدِّهِ، ← أَبِيهِ ← طَلْحَۃَ بن مصرف

Bulugh Al Maram · The Book of Purity › Chapter · Hadith 47

بلوغ المرام · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 48

وعن علي رضي الله عنه- في صفة الوضوء-: ثم تمضمض صلى الله عليه وآله وسلم واستنثر ثلاثا،‏‏‏‏ يمضمض وينثر من الكف الذي ياخذ منه الماء. اخرجه ابو داود والنسائي.

سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے وضو کے بیان کے بارے میں روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین بار کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کلی اور ناک میں پانی اسی ہاتھ سے داخل کرتے جس سے پانی لیتے تھے (ابوداؤد، نسائی)

Bulugh Al Maram · The Book of Purity › Chapter · Hadith 48

chevron_left Previous
12345…11
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Purity
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The funeral book
    0. Chapter
4. The Book of Zakat
    0. Chapter
5. The Book of Fasting
    0. Chapter
6. Hajj book
    0. Chapter
7. Sales book
    0. Chapter
8. The Book of Marriage
    0. Chapter
9. Criminal Book
    0. Chapter
10. The Book of Frontiers
    0. Chapter
11. The Book of Jihad
    0. Chapter
12. Food Book
    0. Chapter