بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 461
وعنه رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «من شهد الجنازة حتى يصلى عليها فله قيراط ومن شهدها حتى تدفن فله قيراطان» قيل: وما القيراطان؟ قال: «مثل الجبلين العظيمين» متفق عليه ولمسلم: «حتى توضع في اللحد» وللبخاري: «من تبع جنازة مسلم إيمانا واحتسابا وكان معها حتى يصلى عليها ويفرغ من دفنها فإنه يرجع بقيراطين كل قيراط مثل جبل احد» .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جو شخص جنازہ کے ساتھ جائے یہاں تک کہ اس کی نماز پڑھی جائے اسے ایک قیراط کے برابر ثواب ملے گا اور جو شخص دفن ہونے کے وقت تک حاضر رہے اسے دو قیراط کے برابر اجر ملے گا۔“ دریافت کیا گیا کہ دو قیراط سے کیا مراد ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”دو قیراط دو بڑے پہاڑوں کے برابر۔“ (بخاری ومسلم) اور مسلم کی روایت میں ہے ”میت کو قبر میں اتارے جانے تک حاضر رہے۔“ اور بخاری کی روایت میں ہے ”جس نے کسی مسلمان کے جنازے میں ایمان اور حصول ثواب کی نیت سے شرکت کی اور نماز جنازہ کے اختتام تک اس کے ساتھ بھی رہا اور تدفین سے فراغت کے بعد واپس لوٹا تو وہ دو قیراط لے کر واپس لوٹا۔ ہر قیراط احد پہاڑ کے برابر ہے۔“
وعنه
Bulugh Al Maram · The funeral book › Chapter · Hadith 461
