Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
بلوغ المرام

Bulugh Al Maram

by Ibn Hajar Asqalani

1,359 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 383

وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم:«‏‏‏‏صلاة الخوف ركعة على اي وجه كان» .‏‏‏‏ رواه البزار بإسناد ضعيف.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”نماز خوف ایک رکعت ہی ہے جس طرح بھی ادا ہو جائے۔“ اسے بزار نے ضعیف سند سے روایت کیا ہے۔

ابْنِ عُمَرَ

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 383

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 384

وعنه رضي الله عنه مرفوعا:«‏‏‏‏ليس في صلاة الخوف سهو» .‏‏‏‏ اخرجه الدارقطني بإسناد ضعيف.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مرفوعاَ مروی ہے کہ نماز خوف میں سجدہ سہو نہیں۔ اسے دارقطنی نے ضعیف سند سے روایت کیا ہے۔

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 384

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 385

عن عائشة رضي الله عنها قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏الفطر يوم يفطر الناس والاضحى يوم يضحي الناس» . رواه الترمذي.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”عید الفطر اس دن ہے جس دن لوگ افطار کریں (یعنی روزے مکمل کر کے روزے رکھنا چھوڑ دیں) اور عید الاضحی اس روز ہے جس دن لوگ قربانیاں کرتے ہیں۔“ (ترمذی)

عَائِشَةَ

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 385

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 386

وعن ابي عمير بن انس رضي الله عنهما عن عمومة له من اصحاب النبي صلى الله عليه وآله وسلم،‏‏‏‏ ان ركبا جاءوا إلى النبي صلى الله عليه وآله وسلم يشهدون انهم راوا الهلال بالامس فامرهم ان يفطروا وإذا اصبحوا ان يغدوا إلى مصلاهم. رواه احمد وابو داود وهذا لفظه وإسناده صحيح.

سیدنا ابو عمیر بن انس رحمہ اللہ نے اپنے ایک چچا صحابی رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ چند سوار آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے اور انہوں نے شہادت دی کہ انہوں نے کل شام چاند دیکھا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دے دیا کہ ”روزہ افطار کر دو اور کل صبح نماز عید کے لئے عید گاہ میں آ جاؤ۔“ اسے احمد، ابوداؤد نے روایت کیا ہے اور یہ الفاظ ابوداؤد کے ہیں اور اس کی سند صحیح ہے۔

آله وسلم،‏‏‏‏ ← عمومة له من اصحاب النبي صلى الله عليه ← أَبِي عُمَيْرِ بْنِ أَنَسٍ

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 386

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 387

وعن انس رضي الله عنه قال: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم لا يغدو يوم الفطر حتى ياكل تمرات. اخرجه البخاري. وفي رواية معلقة ووصلها احمد: وياكلهن افرادا.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز عید الفطر کیلئے نکلنے سے پہلے چند کھجوریں تناول فرمایا کرتے تھے اور طاق عدد میں کھجوریں کھایا کرتے تھے۔ اسے بخاری نے روایت کیا ہے اور ایک معلق روایت میں بھی ایسا ہے اور احمد نے موصول روایت میں ذکر کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کھجوروں کو ایک ایک کر کے تناول فرماتے تھے۔

أَنَسٍ،

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 387

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 388

وعن ابن بريدة عن ابيه رضي الله عنهما قال: كان النبي صلى الله عليه وآله وسلم لا يخرج يوم الفطر حتى يطعم ولا يطعم يوم الاضحى حتى يصلي. رواه احمد والترمذي وصححه ابن حبان.

سیدنا ابن بریدہ رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز عید الفطر کے لئے کچھ نہ کچھ کھائے بغیر نہ نکلتے تھے البتہ عید قربان (عید الاضحی) کے دن جب تک نماز ادا نہ فرما لیتے کچھ تناول نہ فرماتے تھے۔ اسے احمد اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

أَبِيهِ ← ابْنِ بُرَيْدَةَ،

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 388

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 389

وعن ام عطية رضي الله عنها قالت: امرنا ان نخرج العواتق والحيض في العيدين يشهدن الخير ودعوة المسلمين ويعتزل الحيض المصلى. متفق عليه.

سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ہمیں حکم دیا گیا کہ ہم جوان لڑکیوں اور حائضہ عورتوں کو بھی عیدین میں ساتھ لے کر نکلیں تاکہ وہ بھی مسلمانوں کے امور خیر اور دعاؤں میں شریک ہوں۔ البتہ حائضہ عورتیں عید گاہ کے کنارے پر رہیں۔ (نماز میں شامل نہ ہوں صرف دعا میں شرکت کریں) (بخاری و مسلم)

أُمِّ عَطِيَّةَ

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 389

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 390

وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم وابو بكر وعمر يصلون العيدين قبل الخطبة. متفق عليه.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، ابوبکر رضی اللہ عنہ اور عمر رضی اللہ عنہ عیدین کی نماز خطبہ (عیدین) سے پہلے پڑھتے تھے۔ (بخاری و مسلم)

ابْنِ عُمَرَ

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 390

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 391

وعن ابن عباس رضي الله عنهما ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم صلى يوم العيد ركعتين لم يصل قبلهما ولا بعدهما. اخرجه السبعة.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عید کے روز دو ہی رکعتیں ادا فرمائیں نہ پہلے کچھ پڑھا اور نہ بعد میں کوئی نماز پڑھی۔ اسے ساتوں یعنی احمد، بخاری، مسلم، ابوداؤد، ترمذی، نسائی، ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔

ابْنِ عَبَّاسٍ،

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 391

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 392

وعنه رضي الله عنه: ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم العيد بلا اذان ولا إقامة. اخرجه ابو داود واصله في البخاري.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما ہی سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز عید بغیر اذان و اقامت ادا فرمائی۔ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے اور اس کی اصل بخاری میں ہے۔

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 392

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 393

وعن ابي سعيد رضي الله عنه قال: كان النبي صلى الله عليه وآله وسلم لا يصلي قبل العيد شيئا فإذا رجع إلى منزله صلى ركعتين. رواه ابن ماجه بإسناد حسن.

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز عید سے پہلے کوئی نماز نہیں پڑھتے تھے۔ البتہ جب واپس گھر تشریف لے آتے تو دو رکعت نماز نفل ادا فرماتے۔ اسے ابن ماجہ نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔

كان النبي صلى الله عليه ← اَبِیْ سَعِیْدٍ

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 393

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 394

وعنه رضي الله عنه قال: كان النبي صلى الله عليه وآله وسلم يخرج يوم الفطر والاضحى إلى المصلى واول شيء يبدا به الصلاة ثم ينصرف فيقوم مقابل الناس والناس على صفوفهم فيعظهم ويامرهم. متفق عليه.

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ ہی سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عید الفطر اور عید قربان (عید الاضحی) کے لئے عید گاہ کی طرف تشریف لے جاتے اور پہلی چیز جس کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم آغاز فرماتے وہ نماز ہوتی۔ ادائیگی نماز کے بعد رخ پھیر کر لوگوں کی طرف کھڑے ہوتے لوگ اس وقت اپنی صفوں میں بیٹھے رہتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کو وعظ و نصیحت فرماتے اور نیکی کا حکم کرتے۔ (بخاری و مسلم)

كان النبي صلى الله عليه ← وعنه

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 394

chevron_left Previous
1…678…25
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Purity
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The funeral book
    0. Chapter
4. The Book of Zakat
    0. Chapter
5. The Book of Fasting
    0. Chapter
6. Hajj book
    0. Chapter
7. Sales book
    0. Chapter
8. The Book of Marriage
    0. Chapter
9. Criminal Book
    0. Chapter
10. The Book of Frontiers
    0. Chapter
11. The Book of Jihad
    0. Chapter
12. Food Book
    0. Chapter