Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
بلوغ المرام

Bulugh Al Maram

by Ibn Hajar Asqalani

1,359 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 279

وعن البراء بن عازب رضي الله عنه ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم بعث عليا إلى اليمن فذكر الحديث قال: فكتب علي بإسلامهم فلما قرا رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم الكتاب خر ساجدا شكرا لله تعالى على ذلك. رواه البيهقي. واصله في البخاري.

سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو یمن کی طرف بھیجا۔ راوی نے حدیث بیان کی جس میں اس نے کہا ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اہل یمن کے اسلام میں داخل ہونے کی روداد حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ارسال فرمائی۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ مکتوب پڑھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کیلئے سجدہ ریز ہو گئے۔ بیہقی نے اسے روایت کیا ہے اور اس کی اصل بخاری میں موجود ہے۔

الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ

Hadith 279

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 280

عن ربيعة بن مالك الاسلمي رضي الله عنه قال: قال لي النبي صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏سل» ‏‏‏‏ فقلت: اسالك مرافقتك في الجنة فقال: «‏‏‏‏او غير ذلك» .‏‏‏‏ فقلت: هو ذاك قال:«‏‏‏‏فاعني على نفسك بكثرة السجود» .‏‏‏‏ رواه مسلم.

سیدنا ربیعہ بن کعب اسلمی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک روز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے (مخاطب کر کے) فرمایا ” مانگ لے (جو کچھ مانگنا ہے)“ میں نے عرض کیا میں جنت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت کا طلبگار ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” کچھ اس کے علاوہ مزید بھی۔“ میں نے عرض کیا بس وہ ہی مطلوب ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” تو پھر اپنے مطلب کے حصول کے لئے کثرت سجود سے میری مدد کر۔“ (مسلم)

ربيعة بن مالك الاسلمي

Hadith 280

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 281

وعن عمر رضي الله عنهما قال: حفظت من النبي صلى الله عليه وآله وسلم عشر ركعات: ركعتين قبل الظهر وركعتين بعدها وركعتين بعد المغرب في بيته وركعتين بعد العشاء في بيته وركعتين قبل الصبح. متفق عليه. وفي رواية لهما:" وركعتين بعد الجمعة في بيته". ولمسلم: كان إذا طلع الفجر لا يصلي إلا ركعتين خفيفتين.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دس رکعتیں یاد ہیں۔ دو رکعتیں ظہر کی نماز سے پہلے اور دو بعد میں اور مغرب کے بعد دو رکعتیں گھر پر ادا کرتے تھے۔ اسی طرح دو رکعتیں عشاء کی فرض نماز کے بعد گھر پر اور دو رکعتیں صبح سے پہلے۔ (بخاری و مسلم) اور بخاری و مسلم دونوں کی روایت میں یہ بھی ہے کہ دو رکعتیں نماز جمعہ کی (فرض) نماز کے بعد گھر پر پڑھتے تھے۔ اور مسلم کی روایت میں یہ بھی ہے کہ صبح صادق کے بعد صرف ہلکی سی دو رکعتیں ادا فرمایا کرتے تھے۔

عُمَرَ،

Hadith 281

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 282

وعن عائشة رضي الله عنها: ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم كان لا يدع اربعا قبل الظهر وركعتين قبل الغداة. رواه البخاري.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کی نماز سے پہلے چار رکعتیں کبھی نہیں چھوڑیں اور دو رکعتیں نماز فجر کی بھی نہیں چھوڑیں۔ (بخاری)

عَائِشَةَ

Hadith 282

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 283

وعنها رضي الله عنها قالت: لم يكن النبي صلى الله عليه وآله وسلم على شيء من النوافل اشد تعاهدا منه على ركعتي الفجر. متفق عليه. ولمسلم: «‏‏‏‏ركعتا الفجر خير من الدنيا وما فيها» .

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ہی سے یہ روایت بھی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نوافل میں سے سب سے زیادہ اہتمام فجر کی دو سنتوں کا رکھتے تھے۔ (بخاری و مسلم) اور مسلم میں ہے کہ نماز فجر کی دو (رکعتیں) (سنتیں) «دنيا وما فيها» سے بہتر ہیں۔

وعنها

Hadith 283

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 284

وعن ام حبيبة ام المؤمنين رضي الله عنها قالت: سمعت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول:«‏‏‏‏من صلى اثنتي عشرة ركعة في يومه وليلته بني له بهن بيت في الجنة» . رواه مسلم. وفي رواية:«‏‏‏‏تطوعا» .‏‏‏‏ وللترمذي نحوه وزاد: اربعا قبل الظهر وركعتين بعدها وركعتين بعد المغرب وركعتين بعد العشاء وركعتين قبل صلاة الفجر. وللخمسة عنها: «‏‏‏‏من حافظ على اربع قبل الظهر واربع بعدها حرمه الله تعالى على النار»

ام المؤمنین سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے سنا ہے کہ ”جو شخص شب و روز میں بارہ رکعت نوافل پڑھے اس کیلئے ان کے بدلہ میں جنت میں گھر تعمیر کر دیا گیا۔“ (مسلم) اور ایک روایت میں «تطوعا» بھی ہے (نفل کے طور پر پڑھے) اور ترمذی کی روایت میں بھی اسی طرح ہے اور اتنا اضافہ بھی ہے کہ ”چار رکعت ظہر سے پہلے اور دو رکعت بعد میں اور دو رکعت نماز مغرب کے بعد اور دو رکعت عشاء کے بعد اور دو رکعت صبح کی نماز سے پہلے۔ اور پانچواں یعنی احمد ‘ ابوداؤد ‘ ترمذی ‘ نسائی اور ابن ماجہ نے سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے ہی روایت کیا ہے کہ ”جس شخص نے ظہر کی پہلی چار رکعتوں کی حفاظت کی اور چار رکعت بعد میں باقاعدگی سے پڑھتا رہا تو اللہ تعالیٰ نے اس کو آتش جہنم پر حرام کر دیا۔“

ام حبيبة ام المؤمنين

Hadith 284

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 285

وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏رحم الله امرا صلى اربعا قبل العصر» .‏‏‏‏ رواه احمد وابو داود والترمذي وحسنه وابن خزيمة وصححه.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحم فرمائے جس نے نماز عصر سے پہلے چار رکعتیں پڑھیں۔“ اسے احمد، ابوداؤد اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے حسن قرار دیا ہے اور ابن خزیمہ نے اس کو صحیح کہا ہے۔

ابْنِ عُمَرَ

Hadith 285

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 286

وعن عبد الله بن مغفل المزني رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم:«‏‏‏‏صلوا قبل المغرب صلوا قبل المغرب» .‏‏‏‏ ثم قال في الثالثة: «لمن شاء» .‏‏‏‏ كراهية ان يتخذها الناس سنة. رواه البخاري. وفي رواية لابن حبان: ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم صلي قبل المغرب ركعتين. ولمسلم عن انس قال: كنا نصلي ركعتين بعد غروب الشمس وكان النبي صلى الله عليه وآله وسلم يرانا فلم يامرنا ولم ينهنا.

سیدنا عبداللہ بن مغفل مزنی رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” مغرب سے پہلے نماز پڑھو۔ مغرب سے پہلے نماز پڑھو پھر تیسری مرتبہ فرمایا (یہ حکم اس شخص کے لئے ہے) جو پڑھنا چاہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ اس اندیشہ کے پیش نظر فرمایا کہ لوگ اسے سنت نہ بنا لیں۔ (بخاری) ابن حبان کی ایک روایت میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب سے پہلے دو رکعت ادا فرمائیں اور مسلم میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم لوگ غروب شمس کے بعد (فرض نماز سے پہلے) دو رکعت پڑھتے تھے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں ملاحظہ فرما رہے ہوتے تھے، نہ تو آپ ہمیں اس کا حکم دیتے اور نہ منع فرماتے۔

عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُغَفَّلٍ الْمُزَنِيُّ

Hadith 286

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 287

وعن عائشة رضي الله عنها قالت: كان النبي صلى الله عليه وآله وسلم يخفف الركعتين اللتين قبل صلاة الصبح حتى إني اقول: اقرا بام الكتاب؟ متفق عليه.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز فجر سے پہلے دو رکعت ہلکی پڑھتے تھے۔ میں خیال کرتی کہ کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف «‏‏‏‏ام الكتاب» ‏‏‏‏ (سورۃ الفاتحہ) ہی پڑھی۔ (بخاری و مسلم)

عَائِشَةَ

Hadith 287

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 288

وعن ابي هريرة ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم قرا في ركعتي الفجر: (قل يا ايها الكافرون) و: (قل هو الله احد). رواه مسلم.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر کی دو رکعتوں میں پہلی میں «قل يا أيها الكافرون» اور دوسری میں «قل هو الله أحد» پڑھی۔ (مسلم)

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Hadith 288

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 289

وعن عائشة رضي الله عنها قالت: كان النبي صلى الله عليه وآله وسلم إذا صلى ركعتي الفجر اضطجع على شقه الايمن. رواه البخاري.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز فجر کی دو رکعت سنت پڑھ کر فارغ ہوتے تو اپنے دائیں پہلو کے بل لیٹ جاتے۔ (بخاری)

آله وسلم إذا صلى ركعتي الفجر اضطجع على شقه الايمن. رواه البخاري. ← كان النبي صلى الله عليه ← عَائِشَةَ

Hadith 289

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 290

وعن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إذا صلى احدكم الركعتين قبل صلاة الصبح فليضطجع على جنبه الايمن» .‏‏‏‏ رواه احمد وابو داود والترمذي وصححه.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” تم میں سے کوئی شخص جب نماز فجر سے پہلے دو رکعتیں پڑھ چکے تو اسے اپنے دائیں پہلو کے بل لیٹ جانا چاہیئے۔“ اس حدیث کو احمد، ابوداؤد اور ترمذی نے روایت اور ترمذی نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Hadith 290

chevron_left Previous
1…22232425
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Purity
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The funeral book
    0. Chapter
4. The Book of Zakat
    0. Chapter
5. The Book of Fasting
    0. Chapter
6. Hajj book
    0. Chapter
7. Sales book
    0. Chapter
8. The Book of Marriage
    0. Chapter
9. Criminal Book
    0. Chapter
10. The Book of Frontiers
    0. Chapter
11. The Book of Jihad
    0. Chapter
12. Food Book
    0. Chapter