بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 183
وعن ابي ذر الغفاري رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «يقطع صلاة الرجل المسلم إذا لم يكن بين يديه مثل مؤخرة الرحل؛ المراة والحمار والكلب الاسود» . الحديث. وفيه: «الكلب الاسود شيطان» . اخرجه مسلم. وله عن ابي هريرة نحوه دون الكلب. ولابي داود والنسائي عن ابن عباس رضي الله عنهما نحوه دون آخره، وقيد المراة بالحائض.
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” مسلمان مرد کی نماز کو جب کہ اس کے آگے پالان کے پچھلے حصہ کے برابر سترہ نہ ہو عورت، گدھا اور کالا کتا توڑ دیتا ہے۔ “ اس حدیث میں یہ الفاظ بھی مروی ہیں کہ ” کالا کتا شیطان ہوتا ہے۔ “ (مسلم) اور اس میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت بھی ہے مگر اس میں کتے کا ذکر نہیں ہے۔ نیز ابوداؤد اور نسائی نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بھی اسی طرح نقل کیا ہے مگر اس میں حدیث کا آخری حصہ نہیں ہے اور عورت کے متعلق حائضہ ہونے کی قید لگائی ہے۔
أَبِي ذَرٍّ الْغِفَارِيِّ
Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 183
