بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 147
وعن ابي جحيفة رضي الله عنه قال: رايت بلالا يؤذن واتتبع فاه ههنا وههنا وإصبعاه في اذنيه. رواه احمد والترمذي وصححه. ولابن ماجه: وجعل إصبعيه في اذنيه. ولابي داود: لوى عنقه لما بلغ حي على الصلاة يمينا وشمالا ولم يستدر. واصله في الصحيحين.
سیدنا ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے بلال رضی اللہ عنہ کو اذان دیتے دیکھا کہ وہ اپنا چہرہ، ادھر ادھر پھیرتے تھے۔ اس وقت ان کی دونوں انگلیاں (انگشت ہائے شہادت) ان کے کانوں میں تھیں۔ احمد اور ترمذی نے اسے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ ابن ماجہ کی روایت میں ہے کہ انہوں نے اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں داخل کر لیں اور ابوداؤد میں ہے کہ جب «حي على الصلاة» کہتے تو اپنے دائیں بائیں ذرا رخ موڑ لیتے بالکل گھومتے نہیں تھے۔ اس کی اصل صحیحین میں ہے۔
أَبِي جُحَيْفَةَ
Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 147
