Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
بلوغ المرام

Bulugh Al Maram

by Ibn Hajar Asqalani

1,359 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1331

وعن ابن مسعود رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏اللهم كما حسنت خلقي فحسن خلقي» ‏‏‏‏ رواه احمد وصححه ابن حبان.

سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” الٰہی جس طرح تو نے میری تخلیق کو خوب اچھا بنایا ہے۔ اس طرح میرے اخلاق کو اچھا اور حسین بنا دے۔“ اسے احمد نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے۔

ابْنِ مَسْعُودٍ،

Bulugh Al Maram · The Whole Book › Chapter · Hadith 1331

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1332

عن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏يقول الله تعالى: انا مع عبدي ما ذكرني وتحركت بي شفتاه» .‏‏‏‏ اخرجه ابن ماجه وصححه ابن حبان وذكره البخاري تعليقا.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ میں اپنے بندوں کے اس وقت تک ساتھ رہتا ہوں جب تک وہ مجھے یاد کرتا ہے اور میرے لئے اس کے ہونٹ ہلتے رہتے ہیں۔“ اس کو ابن ماجہ نے نکالا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے اور بخاری نے اسے تعلیقاً بیان کیا ہے۔

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Bulugh Al Maram · The Whole Book › Chapter · Hadith 1332

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1333

وعن معاذ بن جبل رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏ما عمل ابن آدم عملا انجى له من عذاب الله من ذكر الله» .‏‏‏‏ اخرجه ابن ابي شيبة والطبراني بإسناد حسن.

سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” ابن آدم کا کوئی عمل اللہ کی یاد سے بڑھ کر عذاب الٰہی سے نجات دینے والا نہیں۔“ اسے ابن ابی شیبہ اور طبرانی نے حسن سند کے ساتھ نکالا ہے۔

مُّعَاذِ بْنِ جَبَلِ

Bulugh Al Maram · The Whole Book › Chapter · Hadith 1333

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1334

وعن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏ما جلس قوم مجلسا يذكرون الله فيه إلا حفتهم الملائكة وغشيتهم الرحمة وذكرهم الله فيمن عنده» .‏‏‏‏ اخرجه مسلم.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” کوئی قوم کسی مجلس میں نہیں بیٹھتی کہ وہ اس میں اللہ کا ذکر کرتی ہو مگر فرشتے ان کو گھیر لیتے ہیں اور ان کو اللہ کی رحمت ڈھانک لیتی ہے اور اللہ تعالیٰ ان کا ذکر اپنے ہاں فرشتوں میں فرماتا ہے۔“ (مسلم)

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Bulugh Al Maram · The Whole Book › Chapter · Hadith 1334

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1335

وعنه رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «ما قعد قوم مقعدا لم يذكروا الله فيه ولم يصلوا على النبي صلى الله عليه وآله وسلم إلا كان عليهم حسرة يوم القيامة» ‏‏‏‏ اخرجه الترمذي وقال: حسن.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” نہیں بیٹھتی کوئی قوم کسی مجلس میں کہ انہوں نے اس مجلس میں اللہ کا ذکر کیا اور نہ نبی پر درود بھیجا مگر وہ مجلس ان کیلئے قیامت کے روز باعث حسرت و ندامت ہو گی۔ “ اسے ترمذی نے نکالا ہے اور اسے حسن قرار دیا ہے۔

وعنه

Bulugh Al Maram · The Whole Book › Chapter · Hadith 1335

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1336

عن ابي ايوب الانصاري رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏من قال: لا إله إلا الله وحده لا شريك له،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ له الملك وله الحمد،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ بيده الخير،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ يحيي ويميت،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ وهو على كل شيء قدير،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عشر مرات كان كمن اعتق اربعة انفس من ولد إسماعيل» ‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جو کوئی دس مرتبہ ان کلمات کو کہے کہ «لا إله إلا الله وحده لا شريك له، ‏‏‏‏ له الملك وله الحمد، ‏‏‏‏ بيده الخير، ‏‏‏‏ يحيي ويميت، ‏‏‏‏ وهو على كل شيء قدير» ” اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں، بادشاہت اسی کی ہے سب تعریف اسی کے لیے ہے، سب بھلائی اسی کے ہاتھ میں ہے، وہی زندہ کرتا ہے، وہی مارتا ہے، وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ تو وہ اس شخص کی مانند ہو گیا جس نے اولاد اسماعیل سے چار بہترین و نفیس ترین غلاموں کو آزاد کیا۔“ (بخاری و مسلم)

اَبِیْ اَیُّوْبَ الْاَنْصَارِیِّ

Bulugh Al Maram · The Whole Book › Chapter · Hadith 1336

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1337

وعن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏من قال: سبحان الله وبحمده مائة مرة حطت عنه خطاياه وإن كانت مثل زبد البحر» ‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جس کسی نے سو مرتبہ یہ کہا «سبحان الله وبحمده» پاک ہے اللہ اپنی تعریفوں کے ساتھ۔ اس کی خطائیں محو کر دی جاتی ہیں۔ خواہ وہ سمندر کی جھاگ کے مساوی ہی کیوں نہ ہوں۔“ (بخاری و مسلم)

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Bulugh Al Maram · The Whole Book › Chapter · Hadith 1337

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1338

وعن جويرية بنت الحارث رضي الله عنها قالت: قال لي رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لقد قلت بعدك اربع كلمات لو وزنت بما قلت منذ اليوم لوزنتهن: سبحان الله وبحمده عدد خلقه ورضاء نفسه وزنة عرشه ومداد كلماته» ‏‏‏‏ اخرجه مسلم.

سیدہ جویریہ بنت حارث رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا ” میں نے تیرے بعد چار کلمے ایسے ادا کئے ہیں کہ اگر ان کلمات کا تیرے کلمات سے موازنہ کیا جائے، جو تو نے شروع دن سے لے کر اب تک پڑھے ہیں، تو یہ کلمات وزن میں بڑھ جائیں گے۔ وہ کلمات یہ ہیں «سبحان الله وبحمده عدد خلقه ورضاء نفسه وزنة عرشه ومداد كلماته» ‏‏‏‏ اللہ پاک ہے اپنی حمد کے ساتھ، اپنی مخلوق کی تعداد کے برابر، اس کے نفس کی رضا اور اپنے عرش کے وزن، اور اپنے کلمات کی سیاہی کے برابر۔“ (مسلم)

جُوَيْرِيَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ

Bulugh Al Maram · The Whole Book › Chapter · Hadith 1338

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1339

وعن ابي سعيد الخدري رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏الباقيات الصالحات: لا إله إلا الله وسبحان الله والله اكبر والحمد لله ولا حول ولا قوة إلا بالله» ‏‏‏‏ اخرجه النسائي وصححه ابن حبان والحاكم.

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” باقیات صالحات (یہ الفاظ) ہیں «لا إله إلا الله وسبحان الله والله أكبر والحمد لله ولا حول ولا قوة إلا بالله» اللہ کے سوا کوئی الہٰ نہیں، اللہ پاک ہے، بلند شان والا ہے اور وہی سب سے بڑا ہے اور ہر خوبی اللہ کیلئے ہے اور برائی سے پھرنے اور نیکی کی قوت اللہ کی مدد کے بغیر ممکن نہیں۔“ اسے نسائی نے نکالا ہے اور بن حبان اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،

Bulugh Al Maram · The Whole Book › Chapter · Hadith 1339

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1340

وعن سمرة بن جندب رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏احب الكلام إلى الله اربع لا يضرك بايهن بدات سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله اكبر» ‏‏‏‏ اخرجه مسلم.

سیدنا سمره بن جندب رضی اللہ عنہ سے مروى ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اللہ کے نزدیک سب سے محبوب و پسندیدہ کلام یہ چار الفاظ ہیں۔ ان میں سے خواہ کسی سے تو ابتداء کرے تجھے کوئی ضرر نہیں پہنچے گا۔ (وہ یہ ہیں) «سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر» اللہ پاک ہے، بلند و بالا شان کا مالک ہے، سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے۔“ (مسلم)

سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ

Bulugh Al Maram · The Whole Book › Chapter · Hadith 1340

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1341

وعن ابي موسى الاشعري رضي الله عنه قال: قال لي رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏يا عبد الله بن قيس الا ادلك على كنز من كنوز الجنة؟ لا حول ولا قوة إلا بالله» ‏‏‏‏ متفق عليه زاد النسائي:«‏‏‏‏ولا ملجا من الله إلا إليه» .

سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے مخاطب ہو کر کہا ” اے عبداللہ بن قیس! کیا میں تجھے جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ نہ بتاؤں؟ جو یہ ہے «لا حول ولا قوة إلا بالله» کہ برائی سے منہ موڑنا اور نیکی پر زور سوائے اللہ کی مدد کے ممکن نہیں ہے۔“ (بخاری و مسلم) اور نسائی میں اتنا اضافہ ہے «ولا ملجأ من الله إلا إليه» کہ ” اللہ کے سوا کہیں پناہ نہیں۔“

أَبِي مُوسَی الأَشْعَرِيِّ

Bulugh Al Maram · The Whole Book › Chapter · Hadith 1341

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1342

وعن النعمان بن بشير رضي الله عنهما عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏إن الدعاء هو العبادة» ‏‏‏‏ رواه الاربعة وصححه الترمذي.وله من حديث انس مرفوعا بلفظ:«‏‏‏‏الدعاء مخ العبادة» . وله من حديث ابي هريرة رضي الله عنه رفعه: «‏‏‏‏ليس شيء اكرم على الله من الدعاء» ‏‏‏‏ وصححه ابن حبان والحاكم.

سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” بیشک دعا ہی عبادت ہے۔“ اسے چاروں نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے صحیح کہا ہے اور ترمذی میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی روایت میں «الدعاء مخ العبادة» کے الفاظ ہیں یعنی ” دعا مغز عبادت ہے۔“ اور ترمذی میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ” اللہ کے نزدیک دعا سے زیادہ کوئی چیز معزز و مکرم نہیں۔“ ابن حبان اور حاکم دونوں نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

النبي صلى الله عليه وآله وسلم ← النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ،

Bulugh Al Maram · The Whole Book › Chapter · Hadith 1342

chevron_left Previous
1…891011
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Purity
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The funeral book
    0. Chapter
4. The Book of Zakat
    0. Chapter
5. The Book of Fasting
    0. Chapter
6. Hajj book
    0. Chapter
7. Sales book
    0. Chapter
8. The Book of Marriage
    0. Chapter
9. Criminal Book
    0. Chapter
10. The Book of Frontiers
    0. Chapter
11. The Book of Jihad
    0. Chapter
12. Food Book
    0. Chapter