Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
بلوغ المرام

Bulugh Al Maram

by Ibn Hajar Asqalani

1,359 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1319

وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏الحياء من الإيمان» ‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” حیاء ایمان کا جزء ہے۔ “ (بخاری و مسلم)

ابْنِ عُمَرَ

Bulugh Al Maram · The Whole Book › Chapter · Hadith 1319

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1320

وعن ابن مسعود رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إن مما ادرك الناس من كلام النبوة الاولى: إذا لم تستح فاصنع ما شئت» ‏‏‏‏ اخرجه البخاري.

سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” پہلی نبوت کے کلام میں سے لوگوں کو جو کچھ ملا ہے، اس میں سے یہ بھی ہے کہ جب تو شرم نہ کرے تو جو چاہے کر۔ “ (بخاری)

ابْنِ مَسْعُودٍ،

Bulugh Al Maram · The Whole Book › Chapter · Hadith 1320

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1321

وعن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم:«‏‏‏‏المؤمن القوي خير واحب إلى الله من المؤمن الضعيف وفي كل خير احرص على ما ينفعك واستعن بالله ولا تعجز وإن اصابك شيء فلا تقل لو اني فعلت (كذا) كان كذا وكذا ولكن قل قدر الله وما شاء فعل فإن لو تفتح عمل الشيطان» اخرجه مسلم.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” قوی مومن اللہ کے ہاں زیادہ محبوب ہے ضعیف و کمزور مومن کی نسبت سے۔ ہر مومن میں بھلائی اور اچھائی ہے۔ جو چیز تیرے لئے منافع بخش ہے اس کی حرص و لالچ کر۔ مدد صرف اللہ سے طلب کر، عاجز و درماندہ بن کر نہ بیٹھ اور اگر تجھے چیز حاصل ہو تو اس طرح مت کہو کہ اگر فلاں کام میں نے اس طرح سر انجام دیا ہوتا تو اس سے مجھے یہ اور یہ فوائد حاصل ہوتے۔ بلکہ اس طرح کہا کرو کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی تقدیر میں جو چاہا۔ کیونکہ لفظ «لو» (یعنی اگر) شیطان کے عمل کا دروازہ کھولتا ہے۔“ (مسلم)

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Bulugh Al Maram · The Whole Book › Chapter · Hadith 1321

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1322

وعن عياض بن حمار رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إن الله اوحى إلي ان تواضعوا حتى لا يبغي احد على احد ولا يفخر احد على احد» اخرجه مسلم.

سیدنا عیاض بن حمار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ” اللہ تعالیٰ نے مجھ پر وحی نازل فرمائی ہے کہ تواضع و انکساری کرو۔ یہاں تک کہ کوئی دوسرے پر زیادتی نہ کرے اور نہ کوئی دوسرے پر فخر کرے۔“ (مسلم)

عِيَاضِ بْنِ حِمَارٍ،

Bulugh Al Maram · The Whole Book › Chapter · Hadith 1322

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1323

وعن ابي الدرداء رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏من رد عن عرض اخيه بالغيب رد الله عن وجهه النار يوم القيامة» . اخرجه الترمذي وحسنه. ولاحمد من حديث اسماء بنت يزيد نحوه.

سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جس شخص نے اپنے بھائی کی عدم موجودگی میں اس کی آبرو کی حفاظت کی اللہ تعالیٰ قیامت کے روز اس کے چہرے کو آتش جہنم سے محفوظ رکھے گا۔“ اس کو ترمذی نے روایت کیا ہے اور حسن قرار دیا ہے اور مسند احمد میں اسماء بنت یزید کی حدیث بھی اسی طرح ہے۔

عرض اخيه بالغيب رد الله ← «مَنْ رَدَّ ← النبي صلى الله عليه وآله وسلم ← أَبِي الدَّرْدَاءِ،

Bulugh Al Maram · The Whole Book › Chapter · Hadith 1323

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1324

وعن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏ما نقصت صدقة من مال وما زاد الله عبدا بعفو إلا عزا وما تواضع احد لله إلا رفعه» ‏‏‏‏ اخرجه مسلم.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” صدقہ و خیرات کسی مال میں کمی نہیں کرتا اور اللہ اس شخص کو جو درگزر کرتا ہے، نہیں بڑھاتا مگر عزت میں اور نہیں انکساری کرتا کوئی بھی اللہ کے لیے مگر اللہ تعالیٰ اس کو بلند کرتا ہے۔“ (مسلم)

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Bulugh Al Maram · The Whole Book › Chapter · Hadith 1324

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1325

وعن عبد الله بن سلام رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏يا ايها الناس افشو السلام وصلوا الارحام واطعموا الطعام وصلوا بالليل والناس نيام تدخلوا الجنة بسلام» .‏‏‏‏ اخرجه الترمذي وصححه.

سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” لوگو! سلام کو عام کرو اور صلہ رحمی کرو اور کھانا کھلاؤ۔ رات کو قیام کرو جب دوسرے لوگ سوتے ہوں، جنت میں سلامتی کے ساتھ داخل ہو جاؤ گے۔“ اسے ترمذی نے نکالا ہے اور صحیح کہا ہے۔

عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلاَمٍ

Bulugh Al Maram · The Whole Book › Chapter · Hadith 1325

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1326

وعن تميم الداري رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏الدين النصيحة» ‏‏‏‏ ثلاثا قلنا: لمن يا رسول الله؟ قال: «‏‏‏‏لله ولكتابه ولرسوله ولائمة المسلمين وعامتهم» ‏‏‏‏ اخرجه مسلم.

سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” دین (دین اسلام) وعظ و نصیحت کا نام ہے۔“ تین مرتبہ یہ ارشاد فرمایا۔ ہم نے عرض کیا، اے اللہ کے رسول! یہ نصیحت کا حق کس کے لیے ہے؟ فرمایا ” اللہ کے لیے اس کی کتاب کے لیے اور اس کے رسول کے لیے اور مسلمانوں کے آئمہ کے لیے اور ان کے عام لوگوں کے لیے۔“ (مسلم)

تَمِيمٍ الدَّارِيِّ،

Bulugh Al Maram · The Whole Book › Chapter · Hadith 1326

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1327

وعن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم:«‏‏‏‏اكثر ما يدخل الجنة تقوى الله وحسن الخلق» اخرجه الترمذي وصححه الحاكم.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جو چیز اکثر جنت میں جانے کا سبب بنے گی وہ اللہ کا ڈر اور حسن خلق ہے۔“ اسے ترمذی نے نکالا ہے اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Bulugh Al Maram · The Whole Book › Chapter · Hadith 1327

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1328

وعنه رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «إنكم لا تسعون الناس باموالكم ولكن ليسعهم منكم بسط الوجه وحسن الخلق» اخرجه ابو يعلى وصححه الحاكم.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” تم لوگوں میں رسائی مال کے ذریعہ پیدا نہیں کر سکتے اس لئے تمہیں چاہیئے کہ حسن خلق و کشادہ روئی سے لوگوں کے اندر رسائی پیدا کرو۔“ اسے ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔

وعنه

Bulugh Al Maram · The Whole Book › Chapter · Hadith 1328

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1329

وعنه رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «المؤمن مرآة اخيه المؤمن» ‏‏‏‏ اخرجه ابو داود بإسناد حسن.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ” مومن اپنے مومن بھائی کا آئینہ ہے۔“ اس کو ابوداؤد نے روایت کیا ہے، اس کی سند حسن ہے۔

وعنه

Bulugh Al Maram · The Whole Book › Chapter · Hadith 1329

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1330

وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏المؤمن الذي يخالط الناس ويصبر على اذاهم خير من المؤمن الذي لا يخالط الناس ولا يصبر على اذاهم» ‏‏‏‏ اخرجه ابن ماجه بإسناد حسن وهو عند الترمذي إلا انه لم يسم الصحابي.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جو مومن لوگوں سے میل جول رکھتا ہے اور ان کی جانب سے اذیت رسانی پر صبر کرتا ہے وہ اس مومن سے بہتر اور اچھا ہے جو لوگوں سے ملتا جلتا نہیں اور ان کی جانب سے اذیت رسانی پر صبر بھی نہیں کرتا۔“ اس حدیث کو ابن ماجہ نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ نیز یہ حدیث ترمذی میں بھی ہے مگر اس نے صحابی رضی اللہ عنہ کا نام نہیں لیا۔

ابْنِ عُمَرَ

Bulugh Al Maram · The Whole Book › Chapter · Hadith 1330

chevron_left Previous
1…7891011
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Purity
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The funeral book
    0. Chapter
4. The Book of Zakat
    0. Chapter
5. The Book of Fasting
    0. Chapter
6. Hajj book
    0. Chapter
7. Sales book
    0. Chapter
8. The Book of Marriage
    0. Chapter
9. Criminal Book
    0. Chapter
10. The Book of Frontiers
    0. Chapter
11. The Book of Jihad
    0. Chapter
12. Food Book
    0. Chapter