Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
بلوغ المرام

Bulugh Al Maram

by Ibn Hajar Asqalani

1,359 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1284

وعن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إياكم والظن فإن الظن اكذب الحديث» . متفق عليه.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” بدگمانی سے بچو کیونکہ بدگمانی بہت بڑا جھوٹ ہے۔“ (بخاری و مسلم)

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Hadith 1284

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1285

وعن معقل بن يسار رضي الله عنه قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «‏‏‏‏ما من عبد يسترعيه الله رعية يموت يوم يموت وهو غاش لرعيته إلا حرم الله عليه الجنة» ‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے کہ جس بندے کو حاکم بنا کر رعیت اس کے سپرد کر دی جائے اگر اسے ایسی حالت میں موت آئے کہ رعیت و عوام میں خیانت کا ارتکاب کرتا رہا ہو تو ایسے حاکم پر اللہ تعالیٰ اپنی جنت حرام کر دیتا ہے۔ (بخاری و مسلم)

رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ

Hadith 1285

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1286

وعن عائشة رضي الله عنها قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏اللهم من ولي من امر امتي شيئا فشق عليهم فاشقق عليه» ‏‏‏‏ اخرجه مسلم.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” یا الٰہی! میری امت سے جو شخص کسی کام کا والی و سربراہ بنایا جائے اور وہ لوگوں کو مشقت میں مبتلا کرے تو، تو اس پر سختی فرما۔“ (مسلم)

عَائِشَةَ

Hadith 1286

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1287

وعن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم:«‏‏‏‏إذا قاتل احدكم فليجتنب الوجه» ‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہی روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جب تم میں سے کوئی لڑائی کرے تو منہ پر مارنے سے اجتناب کرے۔“ (بخاری و مسلم)

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Hadith 1287

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1288

وعنه رضي الله عنه ان رجلا قال: يا رسول الله اوصيني قال: «لا تغضب» ‏‏‏‏ فردد مرارا،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ قال: «‏‏‏‏لا تغضب» ‏‏‏‏ اخرجه البخاري.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا مجھے کوئی نصیحت فرمائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ” غصہ مت کیا کرو۔“ اس نے یہی سوال چند مرتبہ کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر مرتبہ یہی جواب ارشاد فرمایا کہ ” غصہ نہ کیا کرو۔“ (بخاری)

وعنه: أن رجلًا

Hadith 1288

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1289

وعن خولة الانصارية رضي الله عنها قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إن رجالا يتخوضون في مال الله بغير حق فلهم النار يوم القيامة» ‏‏‏‏ اخرجه البخاري.

سیدہ خولہ انصاریہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” کچھ لوگ اللہ کے مال میں ناحق دخل انداز ہوتے ہیں۔ قیامت کے روز ایسے لوگوں کیلئے جہنم کی آگ ہے۔ (بخاری)

خَوْلَةَ الْأَنْصَارِيَّةِ

Hadith 1289

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1290

وعن ابي ذر رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم فيما يرويه عن ربه قال: «‏‏‏‏يا عبادي إني حرمت الظلم على نفسي وجعلته بينكم محرما فلا تظالموا» .‏‏‏‏ اخرجه مسلم.

سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، ان خبروں کے متعلق جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ سے بیان فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ” اے میرے بندو! میں نے ظلم کو اپنے اوپر حرام کر لیا ہے اور تمہارے درمیان بھی حرام کر دیا ہے۔ لہذا تم ایک دوسرے پر ظلم نہ کرو۔ “ (مسلم)

رَبِّهِ ← النبي صلى الله عليه وآله وسلم فيما يرويه ← اَبِیْ ذَرٍّ

Hadith 1290

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1291

وعن ابي هريرة رضي الله عنه ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏اتدرون ما الغيبة؟» ‏‏‏‏ قالوا: الله ورسوله اعلم قال: «‏‏‏‏ذكرك اخاك بما يكره» ‏‏‏‏ قيل: افرايت إن كان في اخي ما اقول؟ قال: «‏‏‏‏إن كان فيه ما تقول فقد اغتبته وإن لم يكن فيه فقد بهته» ‏‏‏‏اخرجه مسلم.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” تمہیں معلوم ہے کہ غیبت کسے کہتے ہیں؟“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا اللہ اور اس کا رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ہی بہتر جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” غیبت یہ ہے کہ تو اپنے بھائی کا ذکر برائی سے کرے۔“ کسی نے عرض کیا جو بات میں کہتا ہوں اگر وہ میرے بھائی میں پائی جائے تو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب میں ارشاد فرمایا ” جو کچھ تم اپنے بھائی کے متعلق کہتے ہو اگر وہ اس میں پائی جاتی ہے تو اس کی تو نے غیبت کی اور اگر وہ بات جو تم اس کے متعلق کہتے ہو اس میں موجود ہی نہیں تو اس پر تو نے بہتان تراشی کی ہے۔“ (مسلم)

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Hadith 1291

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1292

وعنه رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا تحاسدوا ولا تناجشوا ولا تباغضوا ولا تدابروا ولا يبع بعضكم على بيع بعض وكونوا عباد الله إخوانا المسلم اخو المسلم لا يظلمه ولا يخذله ولا يحقره التقوى ها هنا» ‏‏‏‏ ويشير إلى صدره ثلاث مرات: «‏‏‏‏بحسب امرىء من الشر ان يحقر اخاه المسلم. كل المسلم على المسلم حرام: دمه وماله وعرضه» ‏‏‏‏ اخرجه مسلم.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہی روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” ایک دوسرے سے حسد نہ کرو اور قیمتیں نہ بڑھاؤ۔ ایک دوسرے سے بےرخی نہ اختیار کرو۔ ایک دوسرے کی پیٹھ پیچھے غیبت نہ کرو۔ ایک دوسرے کے سودے پر سودا نہ کرو۔ اللہ کے بندو! آپس میں بھائی بھائی بن جاؤ۔ مسلمان، مسلمان کا بھائی ہے۔ نہ اس پر ظلم کرتا ہے اور نہ اسے بے یار و مددگار چھوڑتا ہے اور نہ اسے حقیر ہی سمجھتا ہے۔“ اپنے سینہ کی طرف تین مرتبہ اشارہ کر کے فرمایا کہ ” تقویٰ یہاں ہے۔ کسی آدمی کیلئے بس اتنا ہی گناہ کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو حقیر سمجھے۔ ہر مسلمان پر دوسرے مسلمان کا خون، مال اور آبرو حرام ہے۔“ (مسلم)

وعنه

Hadith 1292

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1293

وعن قطبة بن مالك رضي الله عنه قال: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «‏‏‏‏اللهم جنبني منكرات الاخلاق والاعمال والاهواء والادواء» ‏‏‏‏ اخرجه الترمذي وصححه الحاكم واللفظ له.

سیدنا قطبہ بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعائیہ کلمات فرمایا کرتے تھے «اللهم جنبني منكرات الأخلاق والأعمال والأهواء والأدواء» ‏‏‏‏ ” الٰہی! مجھے برے اخلاق، برے اعمال، بری خواہشات اور بری بیماریوں سے بچا۔“ اس کو ترمذی نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے اور یہ الفاظ اسی کے ہیں۔

كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← قُطْبَةَ بْنِ مَالِکٍ

Hadith 1293

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1294

وعن ابن عباس رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا تمار اخاك ولا تمازحه ولا تعده موعدا فتخلفه» ‏‏‏‏ اخرجه الترمذي بسند ضعيف.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اپنے مسلمان بھائی سے جھگڑا مت کرو اور نہ اس سے مذاق کرو اور اس سے ایسا وعدہ بھی نہ کرو جس کی بعد میں خلاف ورزی کرو۔“ اسے ترمذی نے کمزور سند سے روایت کیا ہے۔

ابْنِ عَبَّاسٍ،

Hadith 1294

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1295

وعن ابي سعيد الخدري رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏خصلتان لا يجتمعان في مؤمن: البخل وسوء الخلق» ‏‏‏‏ اخرجه الترمذي وفي سنده ضعف.

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ” دو خصلتیں ایسی ہیں جو کسی مومن میں جمع نہیں ہو سکتیں بخل اور برا اخلاق۔“ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور اس کی سند میں ضعف ہے۔

أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،

Hadith 1295

chevron_left Previous
1…456…11
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Purity
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The funeral book
    0. Chapter
4. The Book of Zakat
    0. Chapter
5. The Book of Fasting
    0. Chapter
6. Hajj book
    0. Chapter
7. Sales book
    0. Chapter
8. The Book of Marriage
    0. Chapter
9. Criminal Book
    0. Chapter
10. The Book of Frontiers
    0. Chapter
11. The Book of Jihad
    0. Chapter
12. Food Book
    0. Chapter