Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
بلوغ المرام

Bulugh Al Maram

by Ibn Hajar Asqalani

1,359 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1260

وعن جابر رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏كل معروف صدقة» ‏‏‏‏ اخرجه البخاري.

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ” ہر بھلائی صدقہ ہے۔“ (بخاری)

جَابِرٍ

Hadith 1260

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1261

وعن ابي ذر رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا تحقرن من المعروف ولو ان تلقى اخاك بوجه طلق» .

سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” کسی بھلے کام کو حقیر اور معمولی نہ سمجھو۔ خواہ اپنے بھائی سے کشادہ چہرے سے ملنا ہی کیوں نہ ہو۔“ (اس کو مسلم نے روایت کیا ہے)۔

اَبِیْ ذَرٍّ

Hadith 1261

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1262

وعنه رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «إذا طبخت مرقة فاكثر ماءها وتعاهد جيرانك» اخرجهما مسلم.

انہى (سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ) سے مروى ہے كہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمايا ” جب تم شوربا پکاؤ تو اس میں پانی زیادہ ڈال لیا کرو اور اپنے ہمسایہ کا بھی خیال رکھا کرو۔“ ان دونوں احادیث کو مسلم نے روایت کیا ہے۔

وعنه

Hadith 1262

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1263

وعن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏من نفس عن مسلم كربة من كرب الدنيا نفس الله عنه كربة من كرب يوم القيامة ومن يسر على معسر يسر الله عليه في الدنيا والآخرة ومن ستر مسلما ستره الله في الدنيا والآخرة والله في عون العبد ما كان العبد في عون اخيه» ‏‏‏‏ اخرجه مسلم.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ” جو کوئی دنیا کی مصیبتوں اور سختیوں میں سے کسی مسلمان کی مصیبت کو دور کرے گا اللہ تعالیٰ قیامت کے روز، قیامت کی سختیوں میں سے اس کی کوئی سختی دور فرما دے گا اور جو کوئی کسی تنگ دست کیلئے دنیا میں آسانی پیدا کرے گا تو اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت میں اس کیلئے آسانی پیدا فرمائے گا اور جو کوئی کسی مسلمان کے عیب پر پردہ ڈالے گا اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت میں اس کی پردہ پوشی فرمائے گا اور اللہ تعالیٰ اس وقت تک بندے کی مدد میں رہتا ہے جب تک وہ بندہ اپنے بھائی کی مدد کرتا رہے گا۔“ (مسلم)

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Hadith 1263

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1264

وعن ابن مسعود رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏من دل على خير فله مثل اجر فاعله» ‏‏‏‏ اخرجه مسلم.

سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ” جو کوئی خیر و بھلائی کا راستہ بتائے اس کو بھی نیکی کرنے والے کے برابر ثواب ملتا ہے۔“ (مسلم)

ابْنِ مَسْعُودٍ،

Hadith 1264

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1265

وعن ابن عمر رضي الله عنهما عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «من استعاذكم بالله فاعيذوه ومن سالكم بالله فاعطوه ومن اتى إليكم معروفا فكافئوه فإن لم تجدوا فادعوا له» ‏‏‏‏ اخرجه البيهقي.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے کہ ” جو کوئی تم سے اللہ کی نام سے پناہ طلب کرے تو اس کو پناہ دو اور جو کوئی اللہ کے نام پر تم سے سوال کرے تو اس کو دو اور جو کوئی تم سے حسن سلوک و احسان کرے تو اس کو بدلہ دو اگر (پورا بدلہ دینے کی) طاقت و وسعت نہ ہو تو پھر اس کے حق میں دعا کرو۔“ (سنن بیہقی)

النبي صلى الله عليه وآله وسلم ← ابْنِ عُمَرَ

Hadith 1265

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1266

عن النعمان بن بشير رضي الله عنهما قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول:- واهوى النعمان بإصبعيه إلى اذنيه - «‏‏‏‏إن الحلال بين وإن الحرام بين وبينهما مشتبهات لا يعلمهن كثير من الناس فمن اتقى الشبهات فقد استبرا لدينه وعرضه ومن وقع في الشبهات وقع في الحرام كالراعي يرعى حول الحمى يوشك ان يقع فيه الا وإن لكل ملك حمى إلا وإن حمى الله محارمه الا وإن في الجسد مضغة إذا صلحت صلح الجسد كله وإذا فسدت فسد الجسد كله الا وهي القلب» ‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا اور نعمان اپنی دونوں انگلیوں کو اپنے کانوں کی طرف لے گئے ” حلال بھی واضح ہے اور حرام بھی ان دونوں کے درمیان شبہات ہیں۔ لوگوں کی اکثریت ان کو نہیں جانتی۔ پس جو کوئی شبہات سے بچ گیا تو اس نے اپنے دین اور اپنی عزت و آبرو کو بچا لیا اور جو شبہات میں پڑ گیا وہ حرام میں پھنس گیا۔ جیسے چرواہا کہ چراگاہ کے گرد مویشی چراتا ہو تو کبھی نہ کبھی مویشی چراگاہ میں چلے جاتے ہیں۔ خبردار! ہر بادشاہ کی چراگاہ ہوتی ہے۔ خبردار! حرام چیزیں اللہ کی چراگاہ ہیں۔ خبردار! جسم میں گوشت کا ایک ٹکڑا ہے جب وہ درست ہو تو سارا جسم درست ہوتا ہے اور جب وہ بگڑ جائے تو سارا جسم بگڑ جاتا ہے۔ سن لو! وہ ٹکڑا دل ہے۔“ (بخاری و مسلم)

رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ،

Hadith 1266

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1267

وعن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏تعس عبد الدينار والدرهم والقطيفة إن اعطي رضي وإن لم يعط لم يرض» .‏‏‏‏ اخرجه البخاري.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” برباد ہو گیا سونے، چاندی اور خلعت کا بندہ اگر اسے یہ ملیں تو راضی رہتا ہے اور اگر نہ دی جائیں تو ناراض ہو جاتا ہے۔“ (بخاری)

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Hadith 1267

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1268

وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: اخذ رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم بمنكبي فقال: «‏‏‏‏كن في الدنيا كانك غريب او عابر سبيل» ‏‏‏‏ وكان ابن عمر يقول: إذا امسيت فلا تنتظر الصباح وإذا اصبحت فلا تنتظر المساء وخذ من صحتك لسقمك ومن حياتك لموتك. اخرجه البخاري.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے کندھے پکڑ کر فرمایا ” (اے ابن عمر!) دنیا میں ایک اجنبی یا راہ چلتے مسافر کی طرح رہ۔“ اور ابن عمر رضی اللہ عنہما کہا کرتے تھے، جب تو شام کرے تو صبح کا انتظار نہ کر اور جب صبح کرے تو شام کا منتظر نہ رہ اور اپنی تندرستی کے وقت اپنی بیماری کا کچھ سامان کر اور زندگی میں موت کی تیاری کر۔ (بخاری)

«‏‏‏‏كن في الدنيا كانك غريب او عابر سبيل» وكان ابن عمر ← اخذ رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم بمنكبي ← ابْنِ عُمَرَ

Hadith 1268

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1269

وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏من تشبه بقوم فهو منهم» ‏‏‏‏ اخرجه ابو داود وصححه ابن حبان.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا“ جس کسی نے دوسری قوم سے مشابہت کی پس وہ انہی میں سے ہے۔“ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے۔

ابْنِ عُمَرَ

Hadith 1269

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1270

وعن ابن عباس قال: كنت خلف النبي صلى الله عليه وآله وسلم يوما فقال: «‏‏‏‏يا غلام احفظ الله يحفظك احفظ الله تجده تجاهك وإذا سالت فاسال الله وإذا استعنت فاستعن بالله» .‏‏‏‏ رواه الترمذي وقال: حسن صحيح.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک دن میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے (کھڑا) تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اے لڑکے! تو اللہ (کے احکام) کی حفاظت کر اللہ تعالیٰ تیری نگہبانی کرے گا۔ تو اللہ کی طرف دھیان رکھ تو اس کو اپنے سامنے پائے گا۔ اور جب تو کچھ مانگے تو (صرف) اللہ تعالیٰ سے مانگ اور جب تو مدد طلب کرے تو (بس) اللہ تعالیٰ سے مدد مانگ۔“ ترمذی نے اسے روایت کیا ہے اور حسن نے صحیح کہا ہے۔

ابْنِ عَبَّاسٍ،

Hadith 1270

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1271

وعن سهل بن سعد رضي الله عنه قال: جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه وآله وسلم فقال: يا رسول الله دلني على عمل إذا عملته احبني الله واحبني الناس؟ فقال: «‏‏‏‏ازهد في الدنيا يحبك الله وازهد فيما عند الناس يحبك الناس» ‏‏‏‏ رواه ابن ماجه وغيره وسنده حسن.

سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا۔ اے اللہ کے رسول! مجھے ایسا عمل ارشاد فرمائیے کہ جب میں وہ عمل کروں تو اللہ مجھے اپنا محبوب بنا لے اور لوگ بھی مجھ سے محبت کریں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے جواب میں فرمایا ” دنیا سے بے نیاز و بے رغبت ہو جا اللہ تجھے محبوب رکھے گا اور لوگوں کے پاس جو کچھ ہے اس سے بھی بے نیاز ہو جا لوگ بھی تجھے محبوب رکھیں گے اور پسند کریں گے۔“ اسے ابن ماجہ وغیرہ نے روایت کیا ہے اور اس کی سند حسن ہے۔

جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه وآله وسلم فقال: ← وعن سهل بن سعد

Hadith 1271

chevron_left Previous
1234…11
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Purity
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The funeral book
    0. Chapter
4. The Book of Zakat
    0. Chapter
5. The Book of Fasting
    0. Chapter
6. Hajj book
    0. Chapter
7. Sales book
    0. Chapter
8. The Book of Marriage
    0. Chapter
9. Criminal Book
    0. Chapter
10. The Book of Frontiers
    0. Chapter
11. The Book of Jihad
    0. Chapter
12. Food Book
    0. Chapter