Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
بلوغ المرام

Bulugh Al Maram

by Ibn Hajar Asqalani

1,359 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1248

وعنه رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «لا يمش احدكم في نعل واحدة ولينعلهما جميعا او ليخلعهما جميعا» ‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” تم میں سے کوئی بھی ایک جوتا پہن کر نہ چلے پھرے یا تو دونوں اکٹھے پہنے یا پھر دونوں اتار دے۔“ (بخاری و مسلم)

وعنه

Hadith 1248

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1249

وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا ينظر الله إلى من جر ثوبه خيلا» ‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اللہ تعالیٰ اس شخص کی طرف نظر رحمت سے نہ دیکھے گا جو تکبر سے اپنا کپڑا (پاؤں کے) نیچے گھسیٹتا پھرے۔“ (بخاری و مسلم)

ابْنِ عُمَرَ

Hadith 1249

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1250

وعنه رضي الله عنه ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏إذا اكل احدكم فلياكل بيمينه وإذا شرب فليشرب بيمينه فإن الشيطان ياكل بشماله ويشرب بشماله» ‏‏‏‏ اخرجه مسلم.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جب بھی تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو اسے اپنے دائیں ہاتھ سے کھانا چاہیئے اور جب کوئی مشروب نوش کرے تو اسے دائیں ہاتھ سے نوش کرنا چاہیئے۔ اس لئے کہ شیطان اپنے بائیں ہاتھ سے کھاتا ہے اور بائیں ہی سے پیتا ہے۔ “ (مسلم)

Hadith 1250

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1251

وعن عمرو بن شعيب عن ابيه عن جده رضي الله عنهم قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏كل واشرب والبس وتصدق في غير سرف ولا مخيلة» اخرجه ابو داود واحمد وعلقه البخاري.

سیدنا عمرو بن شعیب رحمہ اللہ نے اپنے باپ سے اور انہوں نے اپنے دادا سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” کھا، پی اور لباس پہن اور صدقہ کر لیکن اسراف اور فخر کے بغیر۔“ اس کو ابوداؤد اور احمد نے روایت کیا ہے اور بخاری نے اسے معلق بیان کیا ہے۔

جَدِّهِ، ← أَبِيهِ ← وعن عمرو بن شعيب

Hadith 1251

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1252

عن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏من احب ان يبسط له في رزقه وان ينسا في اثره فليصل رحمه» ‏‏‏‏ اخرجه البخاري.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جس کسی کو یہ پسند ہے کہ اس کے رزق میں کشادگی و کشائش ہو اور عمردراز ملے تو اسے صلہ رحمی کرنی چاہیئے۔“ (بخاری)

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Hadith 1252

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1253

وعن جبير بن مطعم رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا يدخل الجنة قاطع» ‏‏‏‏ يعني قاطع رحم. متفق عليه.

سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جنت میں قطع رحمی کرنے والا داخل نہیں ہو گا۔“ (بخاری و مسلم)

جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ،

Hadith 1253

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1254

وعن المغيرة بن شعبة رضي الله عنه ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏إن الله حرم عليكم عقوق الامهات وواد البنات ومنعا وهات وكره لكم قيل وقال وكثرة السؤال وإضاعة المال» ‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ” اللہ تعالیٰ نے تم پر ماؤں کی نافرمانی، لڑکیوں کو زندہ درگور کرنا اور احسان سے باز رہنا اور دوسروں کے سامنے ہاتھ پھیلانا حرام فرما دیا ہے اور کثرت سے باتیں کرنا اور کثرت سے سوال اور مال کو ضائع کرنا ناپسند کیا ہے۔“ (بخاری و مسلم)

الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ

Hadith 1254

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1255

وعن عبد الله بن عمرو بن العاص رضي الله عنهما عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏رضى الله في رضى الوالدين وسخط الله في سخط الوالدين» .‏‏‏‏ اخرجه الترمذي وصححه ابن حبان والحاكم.

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اللہ تعالیٰ کی رضامندی والدین کی رضامندی میں ہے اور اللہ تعالیٰ کی ناراضگی والدین کی ناراضگی میں ہے۔ اسے ترمذی نے نکالا ہے اور ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

النبي صلى الله عليه وآله وسلم ← عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ

Hadith 1255

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1256

وعن انس رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «والذي نفسي بيده لا يؤمن عبد حتى يحب لجاره او لاخيه ما يحب لنفسه» ‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے روایت کیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” مجھے اس ذات اقدس کی قسم، جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کوئی بندہ اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک وہ اپنے ہمسایہ یا اپنے بھائی کیلئے بھی وہی پسند نہ کرے جو اپنے لیے پسند کرتا ہے۔“ (بخاری ومسلم)

النبي صلى الله عليه وآله وسلم ← أَنَسٍ،

Hadith 1256

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1257

وعن ابن مسعود رضي الله عنه قال: سالت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: اي الذنب اعظم؟ قال: «‏‏‏‏ان تجعل لله ندا وهو خلقك» ‏‏‏‏ قلت: ثم اي؟ قال: «‏‏‏‏ان تقتل ولدك خشية ان ياكل معك» ‏‏‏‏ قلت: ثم اي؟ قال: «‏‏‏‏ان تزاني بحليلة جارك» ‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا، کون سا گناہ سب سے بڑا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” یہ کہ تو اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک بنائے۔ حالانکہ وہ تیرا خالق ہے۔“ میں نے عرض کیا پھر کون سا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” یہ کہ تو اپنی اولاد کو اس ڈر سے قتل کرے کہ وہ تمہارے ساتھ مل کر کھائیں گے۔“ میں نے پھر عرض کیا کہ پھر کون سا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ” تو اپنے ہمسایہ کی اہلیہ سے زنا کرے۔“ (بخاری و مسلم)

«‏‏‏‏ان تزاني بحليلة جارك» متفق عليه. ← «‏‏‏‏ان تقتل ولدك خشية ان ياكل معك» قلت: ثم اي؟ ← «‏‏‏‏ان تجعل لله ندا وهو خلقك» قلت: ثم اي؟ ← سالت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: اي الذنب اعظم؟ ← وعن ابن مسعود

Hadith 1257

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1258

وعن عبد الله بن عمرو بن العاص رضي الله عنهما ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏من الكبائر شتم الرجل والديه» ‏‏‏‏ قيل: وهل يسب الرجل والديه؟ قال: «‏‏‏‏نعم يسب ابا الرجل فيسب اباه ويسب امه فيسب امه» ‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” آدمی کا اپنے والدین کو گالی دینا کبیرہ گناہوں میں سے ہے۔“ کہا گیا کہ کیا کوئی شخص اپنے ماں باپ کو بھی گالی دیتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” ہاں! کہ وہ کسی آدمی کے باپ کو گالی گلوچ کرتا ہے تو وہ اس کے باپ کو گالی گلوچ کرتا ہے اور یہ اس کی والدہ کو گالی دیتا ہے تو وہ اس کی والدہ کو گالی دیتا ہے۔“ (بخاری و مسلم)

عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ

Hadith 1258

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1259

وعن ابي ايوب رضي الله عنه ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏لا يحل لمسلم ان يهجر اخاه فوق ثلاث ليال يلتقيان فيعرض هذا ويعرض هذا وخيرهما الذي يبدا بالسلام» ‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ” کسی مسلمان کیلئے یہ حلال نہیں ہے کہ وہ اپنے بھائی سے تین روز سے زیادہ قطع تعلق رکھے۔ جب دونوں کا آمنا سامنا ہو تو یہ اپنا منہ ادھر کر لے اور وہ ادھر کر لے۔ دونوں میں بہتر انسان وہ ہے جو سلام میں پہل کرے۔“ (بخاری و مسلم)

أَبِي أَيُّوبَ،

Hadith 1259

chevron_left Previous
1234…11
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Purity
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The funeral book
    0. Chapter
4. The Book of Zakat
    0. Chapter
5. The Book of Fasting
    0. Chapter
6. Hajj book
    0. Chapter
7. Sales book
    0. Chapter
8. The Book of Marriage
    0. Chapter
9. Criminal Book
    0. Chapter
10. The Book of Frontiers
    0. Chapter
11. The Book of Jihad
    0. Chapter
12. Food Book
    0. Chapter