Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
بلوغ المرام

Bulugh Al Maram

by Ibn Hajar Asqalani

1,359 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1355

وعن ابي هريرة رضي الله عنه قال: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «‏‏‏‏اللهم اصلح لي ديني الذي هو عصمة امري واصلح لي دنياي التي فيها معاشي واصلح لي آخرتي التي إليها معادي واجعل الحياة زيادة لي في كل خير واجعل الموت راحة لي من كل شر» .‏‏‏‏ اخرجه مسلم.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے «اللهم أصلح لي ديني الذي هو عصمة أمري وأصلح لي دنياي التي فيها معاشي وأصلح لي آخرتي التي إليها معادي واجعل الحياة زيادة لي في كل خير واجعل الموت راحة لي من كل شر» ” اے اللہ! میرے لیے دین درست رکھنا جس میں میرے کام کا بچاؤ ہے۔ میرے لیے میری دنیا کو درست فرما جس میں میری زندگی ہے اور میرے لیے میری آخرت درست فرما جس کی طرف مجھے لوٹ کر جانا ہے۔ میری زندگی کو ہر عمل خیر کی زیادتی کو سبب بنا اور موت کو میرے لیے ہر برائی سے راحت بنا دینا۔“ (مسلم)

كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← أَبِي هُرَيْرَةَ،

Hadith 1355

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1356

وعن انس رضي الله عنه قال: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «‏‏‏‏اللهم انفعني بما علمتني وعلمني ما ينفعني وارزقني علما ينفعني» .‏‏‏‏ رواه النسائي والحاكم. وللترمذي من حديث ابي هريرة نحوه وقال في آخره: «‏‏‏‏وزدني علما الحمد لله على كل حال واعوذ بالله من حال اهل النار» ‏‏‏‏ وإسناده حسن.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا فرمایا کرتے تھے «اللهم انفعني بما علمتني وعلمني ما ينفعني وارزقني علما ينفعني» ” اے اللہ! جو علم تو نے مجھے عطا فرمایا ہے اسے میرے لیے نافع بنا دے اور مجھے ایسا علم عطا فرما جو میرے لیے نفع بخش ہو اور مجھے نفع والا علم دے۔“ اسے نسائی اور حاکم نے روایت کیا ہے۔ اور ترمذی میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح مروی ہے۔ اس کے آخر میں اتنا اضافہ ہے «وزدني علما الحمد لله على كل حال وأعوذ بالله من حال أهل النار» ” اور میرے علم میں اضافہ فرما۔ ہر حال میں اللہ کا شکر ہے اور میں اہل دوزخ کے حالات سے پناہ مانگتا ہوں۔“ اس کی اسناد اچھی ہیں۔

الحاكم. وللترمذي من حديث ابي هريرة نحوه ← «‏‏‏‏اللهم انفعني بما علمتني وعلمني ما ينفعني وارزقني علما ينفعني» رواه النسائي ← كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← أَنَسٍ،

Hadith 1356

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1357

وعن عائشة رضي الله عنها ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم علمها هذا الدعاء: «‏‏‏‏اللهم إني اسالك من الخير كله عاجله وآجله ما علمت منه وما لم اعلم واعوذ بك من الشر كله عاجله وآجله ما علمت منه وما لم اعلم اللهم إني اسالك من خير ما سالك عبدك ونبيك واعوذ بك من شر ما عاذ به عبدك ونبيك اللهم إني اسالك الجنة وما قرب إليها من قول او عمل واعوذ بك من النار وما قرب إليها من قول او عمل واسالك ان تجعل كل قضاء قضيته لي خيرا» ‏‏‏‏ اخرجه ابن ماجه وصححه ابن حبان والحاكم.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو یہ دعا سکھائی «اللهم إني أسألك من الخير كله عاجله وآجله ما علمت منه وما لم أعلم وأعوذ بك من الشر كله عاجله وآجله ما علمت منه وما لم أعلم اللهم إني أسألك من خير ما سألك عبدك ونبيك وأعوذ بك من شر ما عاذ به عبدك ونبيك اللهم إني أسألك الجنة وما قرب إليها من قول أو عمل وأعوذ بك من النار وما قرب إليها من قول أو عمل وأسألك أن تجعل كل قضاء قضيته لي خيرا» ‏‏‏‏ ” الٰہی! میں تجھ سے ہر طرح کی بھلائی طلب کرتی ہوں۔ جلدی وصول ہونے والی ہو یا دیر سے ملنے والی۔ جس کو میں جانتی ہوں یا نہیں جانتی۔ اور ہر برائی سے میں تیری پناہ مانگتی ہوں، جلدی آنے والی ہو یا دیر سے، جس کا مجھے علم ہے یا وہ میرے علم میں نہیں ہے۔ اے اللہ! میں تجھ سے وہ خیر طلب کرتی ہوں جس کا تیرے بندے اور نبی نے سوال کیا تھا اور اس شر سے پناہ طلب کرتی ہوں جس سے تیرے بندے اور نبی نے پناہ مانگی تھی۔ اے اللہ! میں تجھ سے جنت کا اور ایسے عمل اور قول کا سوال کرتی ہوں جو جنت سے قریب کرنے والے ہیں اور تیری پناہ طلب کرتی ہوں جہنم سے اور ہر اس عمل اور قول سے جو اس جہنم کے قریب کر دے اور میں بات کا سوال کرتی ہوں کہ تو نے جو فیصلہ میرے حق میں کیا ہے اس کو میرے حق میں بہتر بنا دے۔“ اسے ابن ماجہ نے نکالا ہے اور ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔

عَائِشَةَ

Hadith 1357

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1358

واخرج الشيخان عن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏كلمتان حبيبتان إلى الرحمن خفيفتان على اللسان ثقيلتان في الميزان: سبحان الله وبحمده،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ سبحان الله العظيم» .‏‏‏‏

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” دو کلمے ہیں جو رحمن کو بڑے پیارے ہیں۔ زبان پر ہلکے ہیں۔ ترازو میں بھاری ہیں، (وہ یہ ہیں) «سبحان الله وبحمده، ‏‏‏‏ سبحان الله العظيم» اللہ پاک ہے، ساتھ اپنی تعریف کے، اللہ پاک ہے، عظمت والا۔“ (بخاری و مسلم)

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← واخرج الشيخان

Hadith 1358

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1359

قال مصنفه - الشيخ الإم العالم العامل العلامة قاضي القضاة شيخ الاسلام امتع الله بوجوده الانام - فرغ منه ملخصه احمد بن علي ابن محمد بن حجر في حادي عشر شهر ربيع الاول سنة ثمان وعشرين وثمانمائة،‏‏‏‏ حامدا الله تعالى ومصليا على رسوله صلى الله عليه وآله وسلم ومكرما ومبجلا ومعظما.

بلوغ المرام کے مصنف، قاضی القضاۃ علامۃ الدھر شیخ الاسلام (اللہ ان کے علم سے خلق کثیر کو نفع حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے) احمد بن علی بن محمد بن حجر رحمہ اللہ نے فرمایا کہ وہ اس کتاب کی تصنیف سے 11 / 3 / 828 ھ کو اللہ ذوالجلال کا شکر ادا کرتے ہوئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام پڑھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم و تکریم کرتے ہوئے فارغ ہوئے۔

Hadith 1359

chevron_left Previous
1…891011
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Purity
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The funeral book
    0. Chapter
4. The Book of Zakat
    0. Chapter
5. The Book of Fasting
    0. Chapter
6. Hajj book
    0. Chapter
7. Sales book
    0. Chapter
8. The Book of Marriage
    0. Chapter
9. Criminal Book
    0. Chapter
10. The Book of Frontiers
    0. Chapter
11. The Book of Jihad
    0. Chapter
12. Food Book
    0. Chapter