Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
بلوغ المرام

Bulugh Al Maram

by Ibn Hajar Asqalani

1,359 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1343

وعن انس رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «الدعاء بين الاذان والإقامة لا يرد» اخرجه النسائي وغيره وصححه ابن حبان وغيره.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اذان اور اقامت کے درمیان دعا رد نہیں کی جاتی۔“ اس کو نسائی وغیرہ نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

أَنَسٍ،

Bulugh Al Maram · The Whole Book › Chapter · Hadith 1343

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1344

وعن سلمان رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إن ربكم حيي كريم يستحي من عبده إذا رفع إليه يديه ان يردهما صفرا» . اخرجه الاربعة إلا النسائي وصححه الحاكم.

سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” تمہارا پروردگار بڑا شرم و حیاء والا، سخی و کریم ہے۔ جب بندہ اس کے حضور اپنے ہاتھ پھیلاتا ہے تو اسے اس کے ہاتھوں کو خالی لوٹاتے شرم آتی ہے۔“ نسائی کے سوا چاروں نے اسے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

سَلْمَانَ

Bulugh Al Maram · The Whole Book › Chapter · Hadith 1344

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1345

وعن عمر رضي الله عنه قال: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم إذا مد يديه في الدعاء لم يردهما حتى يمسح بهما وجهه. اخرجه الترمذي وله شواهد منها حديث ابن عباس عند ابي داود وغيره ومجموعها يقضي بانه حديث حسن.

سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب دعا کے لئے ہاتھ اٹھایا کرتے تو ان کو اس وقت تک واپس نہ لوٹاتے جب تک چہرے پر پھیر نہ لیتے۔ اسے ترمذی نے نکالا ہے اور اس کے کئی شواہد ہیں، ان میں ایک ابوداؤد وغیرہ کے ہاں ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث ہے اور ان کا مجموعہ تقاضا کرتا ہے کہ یہ حدیث حسن ہے۔

عُمَرَ،

Bulugh Al Maram · The Whole Book › Chapter · Hadith 1345

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1346

وعن ابن مسعود رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم:«‏‏‏‏إن اولى الناس بي يوم القيامة اكثرهم علي صلاة» اخرجه الترمذي وصححه ابن حبان.

سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” قیامت کے روز سب سے زیادہ میرے قریب وہ لوگ ہوں گے جو مجھ پر زیادہ درود پڑھنے والے ہوں گے۔“ (ترمذی) ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے۔

ابْنِ مَسْعُودٍ،

Bulugh Al Maram · The Whole Book › Chapter · Hadith 1346

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1347

وعن شداد بن اوس رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏سيد الاستغفار ان يقول العبد: اللهم انت ربي لا إله إلا انت خلقتني وانا عبدك وانا على عهدك ووعدك ما استطعت اعوذ بك من شر ما صنعت ابوء لك بنعمتك علي وابوء بذنبي فاغفر لي فإنه لا يغفر الذنوب إلا انت» ‏‏‏‏ اخرجه البخاري.

سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” سیدالاستغفار یہ ہے کہ بندہ یوں کہے «اللهم أنت ربي لا إله إلا أنت خلقتني وأنا عبدك وأنا على عهدك ووعدك ما استطعت أعوذ بك من شر ما صنعت أبوء لك بنعمتك علي وأبوء بذنبي فاغفر لي فإنه لا يغفر الذنوب إلا أنت» ” اے اللہ! تو میرا مالک و مربی ہے۔ تیرے سوا اور کوئی الہٰ نہیں، تو نے مجھے پیدا فرمایا اور میں تیرا بندہ ہوں اور اپنی بساط بھر تیرے عہد اور وعدے پر قائم ہوں۔ جس برائی کا میں ارتکاب کر چکا ہوں اس سے تیری پناہ پکڑتا ہوں۔ تیرے جو مجھ پر احسان ہیں ان کا میں اعتراف کرتا ہوں اور تیرے روبرو اپنے گناہوں کا اقرار کرتا ہوں۔ پس مجھے معاف فرما دے کہ تیرے سوا گناہوں کو معاف کرنے والا اور کوئی بھی نہیں ہے۔ “ (بخاری)

شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ،

Bulugh Al Maram · The Whole Book › Chapter · Hadith 1347

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1348

وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: لم يكن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يدع هؤلاء الكلمات حين يمسي وحين يصبح:«‏‏‏‏اللهم إني اسالك العافية في ديني ودنياي واهلي ومالي اللهم استر عوراتي وآمن روعاتي واحفظني من بين يدي ومن خلفي وعن يميني وعن شمالي ومن فوقي واعوذ بعظمتك ان اغتال من تحتي» .‏‏‏‏ اخرجه النسائي وابن ماجه وصححه الحاكم.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کلمات کو صبح و شام کبھی بھی نہیں چھوڑتے تھے «اللهم إني أسألك العافية في ديني ودنياي وأهلي ومالي اللهم استر عوراتي وآمن روعاتي واحفظني من بين يدي ومن خلفي وعن يميني وعن شمالي ومن فوقي وأعوذ بعظمتك أن أغتال من تحتي» ” اے الٰہی! میں تجھ سے عافیت کا طلبگار ہوں۔ اپنے دین، اپنی دنیا، اپنے اہل و عیال اور اپنے مال میں۔ الٰہی! میرے عیوب پر پردہ پوشی فرما دے اور مجھے امن میں رکھ خوف و ڈر سے اور میرے آگے، پیچھے، دائیں، بائیں اور اوپر سے حفاظت فرما اور میں تیری عظمت کی پناہ لیتا ہوں کہ میں نیچے سے ہلاک کیا جاؤں۔“ اسے نسائی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور حاکم نے صحیح کہا ہے۔

ابْنِ عُمَرَ

Bulugh Al Maram · The Whole Book › Chapter · Hadith 1348

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1349

وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «‏‏‏‏اللهم إني اعوذ بك من زوال نعمتك وتحول عافيتك وفجاة نقمتك وجميع سخطك» .‏‏‏‏ اخرجه مسلم.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے «اللهم إني أعوذ بك من زوال نعمتك وتحول عافيتك وفجأة نقمتك وجميع سخطك» ” اے اللہ میں تیری نعمت کے زوال سے پناہ طلب کرتا ہوں۔ تیری عطا کردہ عافیت کے چلے جانے اور عذاب کے اچانک نازل ہونے اور ہر قسم کی ناراضگی و غصہ سے پناہ طلب کرتا ہوں۔“ (مسلم)

كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← ابْنِ عُمَرَ

Bulugh Al Maram · The Whole Book › Chapter · Hadith 1349

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1350

وعن عبد الله بن عمرو رضي الله عنهما قال: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «‏‏‏‏اللهم إني اعوذ بك من غلبة الدين وغلبة العدو وشماتة الاعداء» .‏‏‏‏ رواه النسائي وصححه الحاكم.

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے «اللهم إني أعوذ بك من غلبة الدين وغلبة العدو وشماتة الأعداء» ” الٰہی! میں تجھ سے قرض کے غلبہ، دشمن کے غالب آنے اور دشمنوں کے خوش ہونے سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔“ نسائی نے اسے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔

كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو

Bulugh Al Maram · The Whole Book › Chapter · Hadith 1350

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1351

وعن بريدة رضي الله عنه قال: سمع رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم رجلا يقول: اللهم إني اسالك باني اشهد انك انت الله لا إله إلا انت الاحد الصمد الذي لم يلد ولم يولد ولم يكن له كفوا احد فقال (رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم): «‏‏‏‏لقد سال الله باسمه الذي إذا سئل به اعطى وإذا دعي به اجاب» ‏‏‏‏ اخرجه الاربعة وصححه ابن حبان.

سیدنا بریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو یہ کلمات کہتے ہوئے سنا «‏‏‏‏اللهم إني أسألك بأني أشهد أنك أنت الله لا إله إلا أنت الأحد الصمد الذي لم يلد ولم يولد ولم يكن له كفوا أحد» ‏‏‏‏ ” الٰہی! میں آپ سے سوال کرتا ہوں اس لئے کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی الہٰ نہیں ہے اور عبادت کے لائق تیرے سوا کوئی نہیں۔ تو تنہا ہے اور بے نیاز ہے جس سے نہ کوئی پیدا ہوا، نہ وہ کسی سے پیدا ہوا اور نہ کوئی اس کا ہمسر و ساجھی ہے۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اس شخص نے اللہ تعالیٰ کے اس اسم مبارک کے ذریعہ سے مانگا ہے کہ جب بھی اس کے ذریعہ طلب کیا جائے تو وہ عطا فرماتا ہے اور جب دعا کی جاتی ہے تو اسے قبول فرماتا ہے۔“ اسے ابوداؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے۔

بُرَيْدَةَ

Bulugh Al Maram · The Whole Book › Chapter · Hadith 1351

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1352

وعن ابي هريرة رضي الله عنه قال: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم إذا اصبح يقول: «‏‏‏‏اللهم بك اصبحنا وبك امسينا وبك نحيا وبك نموت وإليك النشور» ‏‏‏‏ وإذا امسى قال مثل ذلك إلا انه قال: «‏‏‏‏وإليك المصير» ‏‏‏‏ اخرجه الاربعة.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، جب صبح ہوتی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہتے «اللهم بك أصبحنا وبك أمسينا وبك نحيا وبك نموت وإليك النشور» ” اے اللہ! تیرے ذریعہ سے ہم نے صبح کی اور تیرے ذریعہ سے شام کی اور تیرے ہی ذریعے ہماری زندگی ہے اور تیرے ہی ذریعہ ہماری موت ہے اور تیری ہی طرف دوبارہ اٹھنا ہے۔“ جب شام ہوتی تب بھی یہ دعا پڑھتے اور «وإليك النشور» تیری طرف اٹھایا جانا ہے کی بجائے «‏‏‏‏وإليك المصير» تیری طرف واپس آنا ہے کے الفاظ ادا فرماتے۔ اسے چاروں ابوداؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Bulugh Al Maram · The Whole Book › Chapter · Hadith 1352

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1353

وعن انس رضي الله عنه قال: كان اكثر دعاء رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «ربنا آتنا في الدنيا حسنة وفي الآخرة حسنة وقنا عذاب النار» متفق عليه.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بکثرت یہ دعا مانگا کرتے تھے «ربنا آتنا في الدنيا حسنة وفي الآخرة حسنة وقنا عذاب النار» ” اے ہمارے آقا و مولا! ہمیں دنیا میں بھی بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھی بھلائی سے سر خرو فرما اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔“ (بخاری ومسلم)

أَنَسٍ،

Bulugh Al Maram · The Whole Book › Chapter · Hadith 1353

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1354

وعن ابي موسى الاشعري رضي الله عنه قال: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يدعو: «‏‏‏‏اللهم اغفر لي خطيئتي وجهلي وإسرافي في امري وما انت اعلم به مني اللهم اغفر لي جدي وهزلي وخطئي وعمدي وكل ذلك عندي اللهم اغفر لي ما قدمت وما اخرت وما اسررت وما اعلنت وما انت اعلم به مني انت المقدم وانت المؤخر وانت على كل شيء قدير» .‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دعا فرمایا کرتے تھے «اللهم اغفر لي خطيئتي وجهلي وإسرافي في أمري وما أنت أعلم به مني اللهم اغفر لي جدي وهزلي وخطئي وعمدي وكل ذلك عندي اللهم اغفر لي ما قدمت وما أخرت وما أسررت وما أعلنت وما أنت أعلم به مني أنت المقدم وأنت المؤخر وأنت على كل شيء قدير» ‏‏‏‏ ” الٰہی! میری خطا معاف فرما دے۔ نیز میری نادانی و جہالت کے کاموں کو بخش دے۔ میرے کام میں مجھ سے جو زیادتیاں سرزد ہوئیں ان کو بھی اور جو کچھ میرے بارے میں تیرے علم میں ہے ان سب کو بھی معاف فرما دے۔ اے اللہ! مجھ سے ارادۃ یا غیر ارادی طور پر جو کچھ صادر ہوا اس کی مغفرت فرما دے۔ خواہ وہ میرے لغزش ہو یا ارادے سے ہو یہ سب میرے ہی جانب سے ہوا ہے۔ اے اللہ! جو کچھ میں کر چکا ہوں یا جو آئندہ کروں گا اور جو میرا پوشیدہ ہے یا جو مجھ سے ظاہر ہوا ہے اور جو کچھ بھی میرے متعلق تیرے علم میں ہے وہ سب بخش دے۔ تو ہی پہلے ہے اور تو ہی بعد میں اور تو ہی ہر شے پر قدرت رکھنے والا ہے۔“ (بخاری و مسلم)

أَبِي مُوسَی الأَشْعَرِيِّ

Bulugh Al Maram · The Whole Book › Chapter · Hadith 1354

chevron_left Previous
1…891011
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Purity
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The funeral book
    0. Chapter
4. The Book of Zakat
    0. Chapter
5. The Book of Fasting
    0. Chapter
6. Hajj book
    0. Chapter
7. Sales book
    0. Chapter
8. The Book of Marriage
    0. Chapter
9. Criminal Book
    0. Chapter
10. The Book of Frontiers
    0. Chapter
11. The Book of Jihad
    0. Chapter
12. Food Book
    0. Chapter