Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Saturday, Rabiʻ II 29, 1448 AH · Oct 10, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
بلوغ المرام

Bulugh Al Maram

by Ibn Hajar Asqalani

1,359 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1236

عن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏حق المسلم على المسلم ست: إذا لقيته فسلم عليه وإذا دعاك فاجبه وإذا استنصحك فانصحه وإذا عطس فحمد الله فشمته وإذا مرض فعده وإذا مات فاتبعه» ‏‏‏‏ رواه مسلم.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر چھ حقوق ہیں۔ جب ملاقات ہو تو، تو اسے سلام کہ اور جب وہ تجھے دعوت پر مدعو کرے تو دعوت قبول کر اور جب جب وہ تجھ سے نصیحت طلب کرے تو اسے نصیحت کر اور جب وہ چھینک مار کر «الحمد الله» کہے تو اس کے جواب میں تو «يرحمك الله» کہ اور جب وہ بیمار ہو جائے تو اس کی عیادت کر اور جب وہ وفات پا جائے تو اس کے جنازہ میں شرکت کر۔“ (مسلم)

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Hadith 1236

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1237

وعن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏انظروا إلى من هو اسفل منكم ولا تنظروا إلى من هو فوقكم فهو اجدر ان لا تزدروا نعمة الله عليكم» ‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” ہمیشہ اپنے سے (غریب) کو دیکھو اور اپنے سے (امیر) کی طرف نہ دیکھو اور یہ اس کیلئے زیادہ مناسب ہے (اس لیے) کہ تم اللہ کی کسی نعمت کو حقیر نہ سمجھو گے۔“ (بخاری و مسلم)

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Hadith 1237

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1238

وعن النواس بن سمعان رضي الله عنه قال: سالت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم عن البر والإثم فقال: «‏‏‏‏البر حسن الخلق والإثم ما حاك في صدرك وكرهت ان يطلع عليه الناس» ‏‏‏‏ اخرجه مسلم.

سیدنا نواس بن سمعان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نیکی اور گناہ کے متعلق سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ” نیکی اچھے اخلاق کا نام ہے اور گناہ وہ ہے جو تیرے سینے میں کھٹکے اور تو ناپسند سمجھے کہ لوگ اس پر مطلع ہو جائیں۔“ (مسلم)

الْبِرِّ وَالْإِثْمِ ← سالت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← النَّوَّاسِ بْنِ سَمْعَانَ،

Hadith 1238

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1239

وعن ابن مسعود رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إذا كنتم ثلاثة فلا يتناجى اثنان دون الآخر حتى تختلطوا بالناس من اجل ان ذلك يحزنه» .‏‏‏‏ متفق عليه واللفظ لمسلم.

سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ” جب تم تین (آدمی) ہو تو دو آدمی تیسرے کو الگ کر کے سرگوشی نہ کریں تاوقتیکہ وہ لوگوں کے ساتھ مل جل نہ جائیں کیونکہ اس طرح یہ چیز اسے غمگین اور رنجیدہ خاطر کرتی ہے۔“ (بخاری و مسلم) اور یہ الفاظ مسلم کے ہیں۔

ابْنِ مَسْعُودٍ،

Hadith 1239

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1240

وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا يقيم الرجل الرجل من مجلسه ثم يجلس فيه ولكن تفسحوا وتوسعوا» . متفق عليه.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” کوئی آدمی کسی کو اس کی جگہ سے اٹھا کر خود اس کی جگہ نہ بیٹھے۔ (اگر جگہ کی کمی ہو تو) کھل جاؤ اور کشادہ ہو جاؤ۔“ (بخاری و مسلم)

ابْنِ عُمَرَ

Hadith 1240

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1241

وعن ابن عباس رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إذا اكل احدكم طعاما فلا يمسح يده حتى يلعقها او يلعقها» ‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو اپنا ہاتھ چاٹنے یا چٹوانے سے پہلے (رومال وغیرہ سے) صاف نہ کرے۔“ (بخاری و مسلم)

ابْنِ عَبَّاسٍ،

Hadith 1241

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1242

وعن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏ليسلم الصغير على الكبير والمار على القاعد والقليل على الكثير» ‏‏‏‏ متفق عليه وفي رواية لمسلم: «‏‏‏‏والراكب على الماشي» .‏‏‏‏

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” چھوٹا بڑے کو، راہ چلتا بیٹھے کو اور تھوڑے زیادہ تعداد والوں کو سلام کہا کریں۔“ (بخاری و مسلم) اور مسلم کی ایک روایت میں ہے کہ سوار پیدل کو سلام کرے۔“

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Hadith 1242

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1243

وعن علي رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «يجزىء عن الجماعة إذا مروا ان يسلم احدهم ويجزىء عن الجماعة ان يرد احدهم» . رواه احمد والبيهقي.

سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جب ایک جماعت کسی کے پاس سے گزرے تو ان میں سے ایک آدمی کا سلام کہہ دینا کافی ہے اور جماعت میں سے ایک آدمی کا جواب دینا کافی ہے۔ (مسند احمد، سنن بیہقی)

عَلِيٍّ،

Hadith 1243

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1244

وعن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «لا تبدءوا اليهود والنصارى بالسلام وإذا لقيتموهم في طريق فاضطروهم إلى اضيقه» ‏‏‏‏ اخرجه مسلم.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” یہود و نصاریٰ کو پہلے سلام مت کرو اور جب ان سے راستہ میں ملاقات ہو جائے تو انہیں تنگ راستہ کی طرف مجبور کر دو۔“ (مسلم)

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Hadith 1244

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1245

وعنه رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏إذا عطس احدكم فليقل: الحمد لله وليقل له اخوه: يرحمك الله فإذا قال له يرحمك الله فليقل: يهديكم الله ويصلح بالكم» ‏‏‏‏ اخرجه البخاري.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جب تم میں سے کسی کو چھینک آئے تو اسے «الحمد الله» سب تعریف اللہ کے لئے ہے کہنا چاہیئے اور اس کا بھائی اسے «يرحمك الله» اللہ تجھ پر رحم کرے کہے۔ پھر چھینک مارنے والا جواباً کہے «يهديكم الله ويصلح بالكم» اللہ تمہیں ہدایت دے اور تمہارا حال درست فرمائے۔“ (بخاری)

له يرحمك الله فليقل: يهديكم الله ويصلح بالكم» اخرجه البخاري. ← «‏‏‏‏إذا عطس احدكم فليقل: الحمد لله وليقل له اخوه: يرحمك الله فإذا ← النبي صلى الله عليه وآله وسلم ← وعنه

Hadith 1245

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1246

وعنه رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «لا يشربن احد منكم قائما» ‏‏‏‏ اخرجه مسلم.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ” تم میں سے کوئی کھڑے کھڑے پانی نہ پئے۔“ (مسلم)

وعنه

Hadith 1246

بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1247

وعنه رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «إذا انتعل احدكم فليبدا باليمين وإذا نزع فليبدا بالشمال ولتكن اليمنى اولهما تنعل وآخرهما تنزع» ‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ” جب تم میں سے کوئی جوتا پہننے لگے تو پہلے دائیں پاؤں میں پہنے اور جب اتارے تو پہلے بائیں پاؤں سے اتارے اور چاہیئے کہ دائیں پاؤں میں جوتا پہلے پہنا جائے اور دونوں پاؤں میں سے آخر میں دائیں پاؤں سے جوتا اتارا جائے۔ “ (بخاری و مسلم)

وعنه

Hadith 1247

chevron_left Previous
1234…11
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Purity
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The funeral book
    0. Chapter
4. The Book of Zakat
    0. Chapter
5. The Book of Fasting
    0. Chapter
6. Hajj book
    0. Chapter
7. Sales book
    0. Chapter
8. The Book of Marriage
    0. Chapter
9. Criminal Book
    0. Chapter
10. The Book of Frontiers
    0. Chapter
11. The Book of Jihad
    0. Chapter
12. Food Book
    0. Chapter