Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
بلوغ المرام

Bulugh Al Maram

by Ibn Hajar Asqalani

1,359 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

بلوغ المرام · كتاب العتق ‹ باب · حديث 1220

عن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏ايما امرىء مسلم اعتق امرا مسلما استنقذ الله بكل عضو منه عضوا منه من النار» ‏‏‏‏ متفق عليه. وللترمذي وصححه عن ابي امامة:"وايما امرئ مسلم اعتق امراتين مسلمتين كانتا فكاكه من النار". ولابي داود: من حديث كعب بن مرة:"وايما امراة اعتقت امراة مسلمة كانت فكاكها من النار.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جس مسلمان نے کسی مسلمان غلام کو آزاد کیا اللہ تعالیٰ اس کے ہر عضو کو اس کے ہر عضو کے بدلے جہنم کی آگ سے آزاد فرما دے گا۔ “ (بخاری و مسلم) اور ترمذی میں ابوامامہ کی روایت ہے جسے ترمذی نے صحیح قرار دیا ہے کہ ” جس مسلمان مرد نے دو مسلمان لونڈیوں کو آزاد کیا تو وہ دونوں اس مرد کے دوزخ سے آزاد ہونے کا سبب بن جائیں گی۔ “ اور ابوداؤد میں کعب بن مرہ کی روایت میں ہے کہ ” جو مسلمان خاتون کسی مسلمان لونڈی کو آزاد کرے گی تو وہ اس کی جہنم سے آزاد ہونے کا موجب ہو گی۔ “

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Bulugh Al Maram · Manumission Book › Chapter · Hadith 1220

بلوغ المرام · كتاب العتق ‹ باب · حديث 1221

وعن ابي ذر رضي الله عنه قال: سالت النبي صلى الله عليه وآله وسلم اي العمل افضل؟ قال: «‏‏‏‏إيمان بالله وجهاد في سبيله» ‏‏‏‏ قلت: فاي الرقاب افضل؟ قال: «‏‏‏‏اغلاها ثمنا وانفسها عند اهلها» ‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ بہترین عمل کون سا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ” اللہ پر ایمان لانا اور اس کے راستہ میں جہاد کرنا“ میں نے عرض کیا کون سا غلام آزاد کرنا افضل ہے فرمایا ” وہ غلام جو قیمت میں زیادہ گراں اور مالکوں کی نظروں میں زیادہ نفیس و محبوب ہو۔“ (بخاری و مسلم)

«‏‏‏‏اغلاها ثمنا وانفسها عند اهلها» متفق عليه. ← «‏‏‏‏إيمان بالله وجهاد في سبيله» قلت: فاي الرقاب افضل؟ ← سالت النبي صلى الله عليه وآله وسلم اي العمل افضل؟ ← وعن ابي ذر

Bulugh Al Maram · Manumission Book › Chapter · Hadith 1221

بلوغ المرام · كتاب العتق ‹ باب · حديث 1222

وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏من اعتق شركا له في عبد فكان له مال يبلغ ثمن العبد قوم عليه قيمة عدل فاعطي شركاؤه حصصهم وعتق عليه العبد وإلا فقد عتق منه ما عتق» ‏‏‏‏ متفق عليه. ولهما: عن ابي هريرة رضي الله عنه"وإلا قوم عليه واستسعي غير مشقوق عليه". وقيل: إن السعاية مدرجة في الخبر.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جو شخص مشترکہ غلام میں سے اپنا حصہ آزاد کر دے اور اس کے پاس مزید اتنا مال بھی ہو کہ غلام خرید کر آزاد کر سکے تو انصاف سے اس کی قیمت مقرر کر کے دوسرے شرکاء کو ان کے حصہ کی قیمت ادا کر دے تو یہ غلام اس کی طرف سے آزاد ہو گا۔ ورنہ جتنا کچھ آزاد ہوا سو ہو چکا۔“ (بخاری و مسلم) دونوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہ الفاظ نقل کیے ہیں ” ورنہ اس کی قیمت لگائی جائے گی اور اس پر مشقت ڈالے بغیر اسے آزادی حاصل کرنے کا موقع دیا جائے گا۔“

ابْنِ عُمَرَ

Bulugh Al Maram · Manumission Book › Chapter · Hadith 1222

بلوغ المرام · كتاب العتق ‹ باب · حديث 1223

وعن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا يجزي ولد والده إلا ان يجده مملوكا فيشتريه فيعتقه» ‏‏‏‏ رواه مسلم.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” کوئی بیٹا باپ کے لیے کافی نہیں۔ الایہ کہ باپ غلام ہو تو وہ اسے خرید کر آزاد کر دے۔“ (مسلم)

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Bulugh Al Maram · Manumission Book › Chapter · Hadith 1223

بلوغ المرام · كتاب العتق ‹ باب · حديث 1224

وعن سمرة بن جندب رضي الله عنه ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال:«‏‏‏‏من ملك ذا رحم محرم فهو حر» ‏‏‏‏ رواه احمد والاربعة ورجح جمع من الحفاظ انه موقوف.

سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جو شخص کسی قرابت دار کا مالک ہو جائے تو وہ غلام آزاد ہے۔“ اسے احمد اور چاروں نے روایت کیا ہے اور محدثین کی ایک جماعت نے اسے موقوف قرار دیا ہے۔

سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ

Bulugh Al Maram · Manumission Book › Chapter · Hadith 1224

بلوغ المرام · كتاب العتق ‹ باب · حديث 1225

وعن عمران بن حصين رضي الله عنهما: ان رجلا اعتق ستة مملوكين له عند موته لم يكن له مال غيرهم فدعا بهم رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم فجزاهم اثلاثا ثم اقرع بينهم فاعتق اثنين وارق اربعة وقال له قولا شديدا. رواه مسلم.

سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے اپنی موت کے وقت اپنے چھ غلام آزاد کر دیئے۔ ان غلاموں کے علاوہ اس کا کوئی اور مال نہیں تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو طلب فرمایا اور ان کے تین حصے کئے پھر ان میں قرعہ اندازی فرمائی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو غلاموں (ایک تہائی) کو آزاد فرما دیا اور باقی چار کو غلام رہنے دیا اور آزاد کرنے والے کے حق میں سخت کلمہ بھی فرمایا۔ (مسلم)

Bulugh Al Maram · Manumission Book › Chapter · Hadith 1225

بلوغ المرام · كتاب العتق ‹ باب · حديث 1226

وعن سفينة رضي الله عنه قال: كنت مملوكا لام سلمة فقالت: اعتقك واشترط عليك ان تخدم رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ما عشت. رواه احمد وابو داود والنسائي والحاكم.

سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں ام سلمہ رضی اللہ عنہا کا غلام تھا، انہوں نے مجھے کہا کہ میں تجھے اس شرط پر آزاد کرتی ہوں کہ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تاحیات خدمت بجا لاتا رہے۔ اسے احمد، ابوداؤد، نسائی اور حاکم نے روایت کیا ہے۔

كنت مملوكا لام سلمة ← سَفِينَةَ:

Bulugh Al Maram · Manumission Book › Chapter · Hadith 1226

بلوغ المرام · كتاب العتق ‹ باب · حديث 1227

وعن عائشة رضي الله عنها ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏إنما الولاء لمن اعتق» ‏‏‏‏ متفق عليه في حديث طويل.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” ولاء اسی کا حق ہے جو اسے آزاد کرے۔“ (بخاری و مسلم) یہ لمبی حدیث کا ٹکڑا ہے۔

عَائِشَةَ

Bulugh Al Maram · Manumission Book › Chapter · Hadith 1227

بلوغ المرام · كتاب العتق ‹ باب · حديث 1228

وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏الولاء لحمة كلحمة النسب لا يباع ولا يوهب» ‏‏‏‏ رواه الشافعي وصححه ابن حبان والحاكم واصله في الصحيحين بغير هذا اللفظ.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” ولاء بھی نسب کی طرح ایک تعلق ہے جسے نہ فروخت کیا جا سکتا ہے اور نہ ہبہ کیا جا سکتا ہے۔“ اسے شافعی نے روایت کیا ہے اور ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے اور صحیحین میں اس کا اصل ہے جس کے الفاظ یہ نہیں۔

ابْنِ عُمَرَ

Bulugh Al Maram · Manumission Book › Chapter · Hadith 1228

بلوغ المرام · كتاب العتق ‹ باب · حديث 1229

عن جابر رضي الله عنه ان رجلا من الانصار اعتق غلاما له عن دبر لم يكن له مال غيره فبلغ ذلك النبي صلى الله عليه وآله وسلم فقال: «‏‏‏‏من يشتريه مني؟» فاشتراه نعيم بن عبد الله بثمانمائة درهم. متفق عليه وفي لفظ للبخاري:" فاحتاج". وفي رواية النسائي: وكان عليه دين فباعه بثمانمائة درهم فاعطاه وقال: «اقض دينك» .

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک انصاری نے اپنا ایک غلام مرتے وقت آزاد کر دیا۔ اس کی ملکیت صرف یہی مال تھا۔ یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” کون ہے جو اس غلام کہ مجھ سے خریدتا ہے۔“ نعیم بن عبداللہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسے آٹھ سو درہم میں خرید لیا (بخاری و مسلم) اور بخاری کے الفاظ یہ ہیں ” پس وہ محتاج ہوا۔“ اور نسائی کی روایت میں ہے کہ ” اس پر قرض تھا پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے آٹھ سو درہم کے عوض فروخت کیا اور اسے دے کر فرمایا اپنا قرض ادا کر۔“

«اقْضِ دَيْنَكَ»

Bulugh Al Maram · Manumission Book › Chapter · Hadith 1229

بلوغ المرام · كتاب العتق ‹ باب · حديث 1230

وعن عمرو بن شعيب عن ابيه عن جده رضي الله عنهم عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏المكاتب عبد ما بقي عليه من مكاتبته درهم» ‏‏‏‏ اخرجه ابو داود بإسناد حسن واصله عند احمد والثلاثة وصححه الحاكم.

سیدنا عمرو بن شعیب اپنے باپ سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” مکاتب اس وقت تک غلام ہی ہے جب تک اس کی مکاتبت سے ایک درہم بھی باقی ہے۔“ اسے ابوداؤد نے حسن سند سے نکالا ہے اور اس کی اصل احمد اور تینوں کے ہاں ہے اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔

النبي صلى الله عليه وآله وسلم ← جَدِّهِ، ← أَبِيهِ ← عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ

Bulugh Al Maram · Manumission Book › Chapter · Hadith 1230

بلوغ المرام · كتاب العتق ‹ باب · حديث 1231

وعن ام سلمة رضي الله عنها قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إذا كان لإحداكن مكاتب وكان عنده ما يؤدي،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ فلتحتجب منه» ‏‏‏‏ رواه احمد والاربعة وصححه الترمذي.

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جب تم میں سے کسی کے پاس مکاتب ہو اور اس کے پاس اتنا مال ہو کہ ادا کر کے آزاد ہو سکتا ہے تو پھر (عورت کو) اس سے پردہ کرنا چاہیئے۔ “ اسے احمد اور چاروں نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

أُمِّ سَلَمَةَ

Bulugh Al Maram · Manumission Book › Chapter · Hadith 1231

chevron_left Previous
12
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Purity
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The funeral book
    0. Chapter
4. The Book of Zakat
    0. Chapter
5. The Book of Fasting
    0. Chapter
6. Hajj book
    0. Chapter
7. Sales book
    0. Chapter
8. The Book of Marriage
    0. Chapter
9. Criminal Book
    0. Chapter
10. The Book of Frontiers
    0. Chapter
11. The Book of Jihad
    0. Chapter
12. Food Book
    0. Chapter