Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Saturday, Rabiʻ II 29, 1448 AH · Oct 10, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
بلوغ المرام

Bulugh Al Maram

by Ibn Hajar Asqalani

1,359 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

بلوغ المرام · كتاب القضاء ‹ باب · حديث 1192

وعن ابي بكرة رضي الله عنه قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «‏‏‏‏لا يحكم احد بين اثنين وهو غضبان» ‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے ” تم میں سے کوئی بھی دو آدمیوں کے درمیان فیصلہ غصے کی حالت میں نہ کرے۔“ (بخاری و مسلم)

«‏‏‏‏لا يحكم احد بين اثنين وهو غضبان» متفق عليه. ← رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← وعن ابي بكرة

Hadith 1192

بلوغ المرام · كتاب القضاء ‹ باب · حديث 1193

وعن علي رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إذا تقاضى إليك رجلان فلا تقض للاول حتى تسمع كلام الآخر فسوف تدري كيف تقضي» ‏‏‏‏ قال علي: فما زلت قاضيا بعد. رواه احمد وابو داود والترمذي وحسنه ابن المديني وصححه ابن حبان. وله شاهد عند الحاكم: من حديث ابن عباس رضي الله عنهما.

سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جب دو آدمی تیرے پاس فیصلہ کیلئے آئیں تو کسی ایک کے حق میں فیصلہ نہ کرنا جب تک دوسرے کی بات نہ سن لو۔ اس سے تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ تم نے فیصلہ کیسے کرنا ہے۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا، اس دن سے میں اسی طرح فیصلہ کرتا ہوں۔ اسے احمد، ابوداؤد، ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے حسن قرار دیا ہے اور ابن مدینی نے اسے قوی کہا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے اور اس کا شاہد حاکم کے ہاں ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث سے ہے۔

عَلِيٍّ،

Hadith 1193

بلوغ المرام · كتاب القضاء ‹ باب · حديث 1194

وعن ام سلمة رضي الله عنها قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إنكم تختصمون إلي ولعل بعضكم ان يكون الحن بحجته من بعض فاقضي له على نحو ما اسمع منه فمن قطعت له من حق اخيه شيئا فإنما اقطع له قطعة من النار» متفق عليه.

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” بیشک تم لوگ اپنے جھگڑے میرے پاس لے کر آتے ہو اور تم میں سے بعض اپنے دلائل بڑی خوبی و چرب زبانی سے بیان کرتا ہے تو میں نے جو کچھ سنا ہوتا ہے اسی کے مطابق اس کے حق میں فیصلہ کر دیتا ہوں۔ پس جسے اس کے بھائی کے حق میں سے کوئی چیز دوں تو میں اس کے لئے آگ کا ٹکرا کاٹ کر دے رہا ہوں۔“ (بخاری و مسلم)

أُمِّ سَلَمَةَ

Hadith 1194

بلوغ المرام · كتاب القضاء ‹ باب · حديث 1195

وعن جابر رضي الله عنه قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «‏‏‏‏كيف تقدس امة لا يؤخذ من شديدهم لضعيفهم» ‏‏‏‏ رواه ابن حبان،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ وله شاهد من حديث بريدة عند البزار. وآخر من حديث ابي سعيد عن ابن ماجه.

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ ” وہ امت کیسے پاک ہو سکتی ہے جس میں طاقتور سے کمزور کا حق نہ دلوایا جا سکے۔“ اسے ابن حبان نے روایت کیا ہے اور بزار کے ہاں بریدہ رضی اللہ عنہ کی حدیث اس کی شاہد ہے اور اس کا ایک اور شاہد ابن ماجہ میں سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے بھی مروی ہے۔

جَابِرٍ

Hadith 1195

بلوغ المرام · كتاب القضاء ‹ باب · حديث 1196

وعن عائشة رضي الله عنها قالت: سمعت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «‏‏‏‏يدعى بالقاضي العادل يوم القيامة فيلقى من شدة الحساب ما يتمنى انه لم يقض بين اثنين في عمره» ‏‏‏‏ رواه ابن حبان واخرجه البيهقي ولفظه: «في تمرة» .

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے ” قیامت کے روز عادل قاضی کو حساب کیلئے طلب کیا جائے گا وہ اپنے حساب کی شدت کو محسوس کر کے آرزو کرے گا کہ کاش وہ دنیا میں دو شخصوں کے درمیان اپنی عمر میں ایک فیصلہ بھی نہ کرتا۔“ اسے حبان نے روایت کیا ہے اور بیہقی نے اس کو نقل کیا ہے۔ اس میں اضافہ ہے کہ ” کبھی ایک کھجور کا بھی فیصلہ نہ کرتا۔“

رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← عَائِشَةَ

Hadith 1196

بلوغ المرام · كتاب القضاء ‹ باب · حديث 1197

وعن ابي بكرة رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏لن يفلح قوم ولوا امرهم امراة» ‏‏‏‏ رواه البخاري.

سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” ایسی قوم ہرگز فلاح نہیں پا سکتی جو عورت کو اپنا حاکم و فرمانروا بنا لے۔“ (بخاری)

«‏‏‏‏لن يفلح قوم ولوا امرهم امراة» رواه البخاري. ← النبي صلى الله عليه وآله وسلم ← وعن ابي بكرة

Hadith 1197

بلوغ المرام · كتاب القضاء ‹ باب · حديث 1198

وعن ابي مريم الازدي رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏من ولاه الله شيئا من امر المسلمين فاحتجب دون حاجتهم وفقيرهم احتجب الله دون حاجته» ‏‏‏‏اخرجه ابو داود والترمذي.

سیدنا ابو مریم ازدی رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جس شخص کو اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کے کسی کام کا حاکم بنا دیا اور وہ پردہ میں رہا۔ ان کی ضروریات اور ان کی حاجات پوری کرنے میں اللہ تعالیٰ بھی پردہ میں رہے گا اس کی حاجات پوری کرنے میں۔“ (ابوداؤد و ترمذی)

النبي صلى الله عليه وآله وسلم ← ابي مريم الازدي

Hadith 1198

بلوغ المرام · كتاب القضاء ‹ باب · حديث 1199

وعن ابي هريرة رضي الله عنه قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم الراشي والمرتشي في الحكم. رواه احمد والاربعة وحسنه الترمذي وصححه ابن حبان،‏‏‏‏ وله شاهد من حديث عبد الله بن عمرو عند الاربعة إلا النسائي.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (فیصلے میں) رشوت دینے والے اور رشوت لینے والے پر لعنت فرمائی ہے۔ اسے احمد اور چاروں نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے حسن قرار دیا ہے اور ابن حبان نے اس کو صحیح قرار دیا ہے۔ نسائی کے علاوہ چاروں کے ہاں عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کی حدیث اس کی شاہد ہے۔

الاربعة وحسنه الترمذي ← المرتشي في الحكم. رواه احمد ← لعن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم الراشي ← أَبِي هُرَيْرَةَ،

Hadith 1199

بلوغ المرام · كتاب القضاء ‹ باب · حديث 1200

وعن عبد الله بن الزبير رضي الله عنهما قال: قضى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ان الخصمين يقعدان بين يدي الحاكم. رواه ابو داود وصححه الحاكم

سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ ” جھگڑا کرنے والے دونوں حاکم کے روبرو بیٹھیں۔“ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اس کو صحیح قرار دیا ہے۔

عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ،

Hadith 1200

بلوغ المرام · كتاب القضاء ‹ باب · حديث 1201

عن زيد بن خالد الجهني رضي الله عنه ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال:«‏‏‏‏الا اخبركم بخير الشهداء؟الذي ياتي بالشهادة قبل ان يسالها» .رواه مسلم.

سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” کیا میں تمہیں خبر نہ دوں کہ بہترین گواہ کون سے ہیں؟ وہ جو گواہی طلب کیے جانے سے پہلے خود ہی گواہی دے۔“ (مسلم)

زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ،

Hadith 1201

بلوغ المرام · كتاب القضاء ‹ باب · حديث 1202

وعن عمران بن حصين رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إن خيركم قرني ثم الذين يلونهم ثم الذين يلونهم ثم يكون قوم يشهدون ولا يستشهدون ويخونون ولا يؤتمنون وينذرون ولا يوفون ويظهر فيهم السمن» ‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” میرا زمانہ تمہارے تمام زمانوں سے بہتر ہے۔ پھر اس کے بعد والا، پھر اس کے بعد والا، اس کے بعد ایسے لوگ پیدا ہوں گے جو گواہی دیں گے اور ان سے گواہی طلب نہیں کی جائے گی۔ وہ خائن ہوں گے، امین نہیں ہوں گے۔ نذر مانیں گے مگر پوری نہیں کریں گے اور ان میں موٹاپا ظاہر و نمایاں ہو گا۔“ (بخاری و مسلم)

عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ

Hadith 1202

بلوغ المرام · كتاب القضاء ‹ باب · حديث 1203

وعن عبد الله بن عمرو رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا تجوز شهادة خائن ولا خائنة ولا ذي غمر على اخيه ولا تجوز شهادة القانع لاهل البيت» ‏‏‏‏ رواه احمد وابو داود.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” خائن مرد و عورت کی گواہی جائز نہیں اور دشمن اور کینہ ور شخص کی اپنے بھائی کے خلاف بھی گواہی جائز نہیں اور جو شخص کسی دوسرے کے زیر کفالت ہو اس کی گواہی کفیل خاندان کے حق میں جائز نہیں ہے۔“ (مسند احمد، ابوداؤد)

عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو

Hadith 1203

chevron_left Previous
123
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Purity
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The funeral book
    0. Chapter
4. The Book of Zakat
    0. Chapter
5. The Book of Fasting
    0. Chapter
6. Hajj book
    0. Chapter
7. Sales book
    0. Chapter
8. The Book of Marriage
    0. Chapter
9. Criminal Book
    0. Chapter
10. The Book of Frontiers
    0. Chapter
11. The Book of Jihad
    0. Chapter
12. Food Book
    0. Chapter