بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 720
وعن عبد الرحمن بن ابزى وعبد الله بن ابي اوفى رضي الله تعالى عنهما قالا: كنا نصيب المغانم مع رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم وكان ياتينا انباط من انباط الشام فنسلفهم في الحنطة والشعير والزبيب. وفي رواية: والزيت إلى اجل مسمى قيل: اكان لهم زرع؟ قالا: ما كنا نسالهم عن ذلك. رواه البخاري.
سیدنا عبدالرحمٰن بن ابزی اور عبداللہ بن اوفی رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ (غزوات میں شرکت کر کے) غنیمت کا حصہ لیتے تھے اور ملک شام کے نبطی جاٹوں میں سے کچھ جاٹ ہمارے پاس آئے تھے۔ ہم ان کو گندم، جو اور منقی، اور ایک روایت میں زیتون بھی ہے، کی پیشگی دے کر ایک مدت مقررہ تک بیع سلم کرتے تھے۔ پوچھا گیا کہ وہ خود کھیتی باڑی کرتے تھے تو دونوں نے جواب دیا کہ ہم نے ان سے یہ کبھی دریافت نہیں کیا تھا۔ (بخاری)
عبد الله بن ابي اوفى رضي الله تعالى عنهما ← عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى،
Bulugh Al Maram · Sales book › Chapter · Hadith 720
