Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
بلوغ المرام

Bulugh Al Maram

by Ibn Hajar Asqalani

1,359 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 708

وعنه: ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم امره ان يجهز جيشا فنفدت الإبل فامره ان ياخذ على قلائص الصدقة قال: فكنت آخذ البعير بالبعيرين إلى إبل الصدقة. رواه الحاكم والبيهقي ورجاله ثقات.

سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے ہی مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ایک لشکر کی تیاری کا حکم دیا۔ اونٹ ختم ہو گئے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو صدقہ کے اونٹوں پر (ادھار اونٹ) لینے کا حکم ارشاد فرمایا راوی کہتے ہیں میں ایک اونٹ، صدقہ کے دو اونٹوں کے بدلہ لیتا تھا۔ اسے حاکم اور بیہقی نے روایت کیا ہے اس کے ثقہ ہیں۔

Bulugh Al Maram · Sales book › Chapter · Hadith 708

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 709

وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم عن المزابنة: ان يبيع ثمر حائطه إن كان نخلا بتمر كيلا وإن كان كرما ان يبيعه بزبيب كيلا وإن كان زرعا ان يبيعه بكيل طعام نهى عن ذلك كله.متفق عليه.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع مزابنہ سے منع فرمایا ہے اور وہ یہ ہے کہ آدمی اپنے باغ کی تازہ کھجوریں خشک کھجوروں سے، یا تازہ انگوروں کو کشمش و منقی سے ماپ کر سودا کرے اور اگر کھیتی ہو تو اس کا سودا غلہ سے کرے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سب صورتوں میں ہونے والی بیع سے منع فرمایا ہے۔ (بخاری و مسلم)

الْمُزَابَنَةِ. ← نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← ابْنِ عُمَرَ

Bulugh Al Maram · Sales book › Chapter · Hadith 709

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 710

وعن سعد بن ابي وقاص رضي الله عنه قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يسال عن اشتراء الرطب بالتمر فقال: «‏‏‏‏اينقص الرطب إذا يبس؟» ‏‏‏‏ قالوا: نعم فنهى عن ذلك. رواه الخمسة وصححه ابن المديني والترمذي وابن حبان والحاكم.

سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا جا رہا تھا کہ تازہ کھجوریں خشک کھجوروں کے بدلے میں فروخت کی جا سکتی ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”کیا وہ خشک ہو کر وزن میں کم رہ جاتی ہیں؟“ لوگوں نے کہا ہاں! تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرما دیا۔ اسے پانچوں نے روایت کیا ہے۔ ابن مدینی، ترمذی، ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔

ذلك. رواه الخمسة وصححه ابن المديني والترمذي وابن حبان والحاكم. ← نعم فنهى ← اشتراء الرطب بالتمر فقال: «‏‏‏‏اينقص الرطب إذا يبس؟» ← رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يسال ← وعن سعد بن ابي وقاص

Bulugh Al Maram · Sales book › Chapter · Hadith 710

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 711

وعن ابن عمر رضي الله عنهما: ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم نهى عن بيع الكالىء بالكالىء. يعني الدين بالدين. رواه إسحاق والبزار بإسناد ضعيف.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ادھار کے بدلہ ادھار یعنی قرض کے بدلہ قرض کو فروخت کرنا ممنوع فرمایا ہے۔ اسے اسحٰق اور بزار نے ضعیف سند سے روایت کیا ہے۔

ابْنِ عُمَرَ

Bulugh Al Maram · Sales book › Chapter · Hadith 711

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 712

عن زيد بن ثابت رضي الله عنه: ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم رخص في العرايا ان تباع بخرصها كيلا. متفق عليه. ولمسلم: رخص في العرية ياخذها اهل البيت بخرصها تمرا ياكلونها رطبا.

سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عرایا میں رخصت دی کہ ان کو اندازہ سے ماپ کر فروخت کر دیا جائے۔ (بخاری و مسلم) اور مسلم میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عریہ میں رخصت دی کہ گھر والے اندازے سے خشک کھجور دے کر کھانے کیلئے تازہ کھجوریں حاصل کر لیں۔

زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ،

Bulugh Al Maram · Sales book › Chapter · Hadith 712

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 713

وعن ابي هريرة رضي الله تعالى عنه: ان رسول الله رخص في بيع العرايا بخرصها فيما دون خمسة اوسق او في خمسة اوسق. متفق عليه

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع عرایا میں اجازت و رخصت عنایت فرما دی۔ بایں صورت کہ تازہ کھجوروں کو خشک کے عوض اندازے سے فروخت کر لیا جائے، جبکہ یہ پانچ وسق کی مقدار سے کم ہوں، یا پھر پانچ وسق ہوں۔ (بخاری و مسلم)

أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ

Bulugh Al Maram · Sales book › Chapter · Hadith 713

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 714

وعن ابن عمر رضي الله تعالى عنهما قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم عن بيع الثمار حتى يبدو صلاحها نهى البائع والمبتاع. متفق عليه. وفي رواية: وكان إذا سئل عن صلاحها قال: حتى تذهب عاهتها.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھلوں کو پکنے سے پہلے فروخت کرنے والے اور خریدار دونوں کو ان کی تجارت سے منع فرمایا ہے۔ (بخاری و مسلم) اور ایک روایت میں ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا جاتا کہ پھلوں کے پکنے کی صلاحیت سے کیا مراد ہے؟ تو فرماتے ”جب ان پر آفت اور نقصان کا اندیشہ نہ رہے۔“

ابن عمر رضي الله تعالى عنهما

Bulugh Al Maram · Sales book › Chapter · Hadith 714

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 715

وعن انس بن مالك رضي الله تعالى عنه ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم نهى عن بيع الثمار حتى تزهى. قيل: وما زهوها؟ قال: «‏‏‏‏تحمار وتصفار» .‏‏‏‏ متفق عليه واللفظ للبخاري.

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھلوں کو پکنے سے پہلے فروخت کرنا ممنوع فرمایا ہے۔ کہا گیا کہ پکنے سے کیا مراد ہے؟ ارشاد فرمایا کہ ”وہ سرخ رنگ کا ہو جائے اور پھر زرد رنگ کا“ (بخاری و مسلم) اور یہ الفاظ بخاری کے ہیں۔

أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ،

Bulugh Al Maram · Sales book › Chapter · Hadith 715

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 716

وعنه رضي الله تعالى عنه: ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم نهى عن بيع العنب حتى يسود وعن بيع الحب حتى يشتد. رواه الخمسة إلا النسائي وصححه ابن حبان والحاكم.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ ہی اس کے بھی راوی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انگور کو سیاہ رنگ اختیار کرنے سے پہلے اور دانے کو سخت ہونے سے پہلے فروخت کرنے سے منع فرمایا ہے۔ اسے نسائی کے سوا پانچوں نے روایت کیا ہے۔ ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔

Bulugh Al Maram · Sales book › Chapter · Hadith 716

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 717

وعن جابر بن عبد الله رضي الله تعالى عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لو بعت من اخيك تمرا فاصابته جائحة فلا يحل لك ان تاخذ منه شيئا بم تاخذ مال اخيك بغير حق؟» .‏‏‏‏ رواه مسلم. وفي رواية له: ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم امر بوضع الجوائح.

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اگر تو اپنے بھائی کے ہاتھ پھل فروخت کرے اور اسے کوئی آفت و مصیبت پہنچ جائے تو تیرے لئے اس سے کچھ بھی وصول کرنا حلال نہیں۔ بغیر کسی حق کے اپنے بھائی کا مال کیسے حاصل کرے گا؟“ (مسلم) مسلم کی ایک دوسری روایت میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آفات کے مقابلہ میں قیمتیں وضع کرنے کا حکم دیا ہے۔

جابر بن عبد الله رضى الله تعالى عنهما

Bulugh Al Maram · Sales book › Chapter · Hadith 717

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 718

وعن ابن عمر رضي الله تعالى عنهما عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏من ابتاع نخلا بعد ان تؤبر فثمرتها للذي باعها إلا ان يشترط المبتاع» .‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جس کسی نے کھجور کے درخت پیوند کاری کے عمل کے بعد خریدے تو اس صورت میں پھل فروخت کرنے والے کے ہوں گے۔ الایہ کہ خریدار پھل کی شرط کر لے۔“ (بخاری و مسلم)

النبي صلى الله عليه وآله وسلم ← ابن عمر رضي الله تعالى عنهما

Bulugh Al Maram · Sales book › Chapter · Hadith 718

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 719

عن ابن عباس قال: قدم النبي صلى الله عليه وآله وسلم المدينة وهم يسلفون في الثمار السنة والسنتين فقال: «‏‏‏‏من اسلف في ثمر فليسلف في كيل معلوم ووزن معلوم إلى اجل معلوم» .‏‏‏‏ متفق عليه وللبخاري: «‏‏‏‏من اسلف في شيء» .‏‏‏‏

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے اور اہل مدینہ پھلوں میں ایک سال اور دو سال کی قیمت پیشگی ادا کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جو شخص پھلوں کی پیشگی دے تو اسے چاہیئے کہ ماپ، تول اور مدت مقرر کے لیے دے۔“ (بخاری و مسلم) اور بخاری میں «من أسلف في ثمر» کی بجائے «من أسلف في شيء» ‏‏‏‏ کے الفاظ ہیں۔ ”جو شخص کسی چیز میں پیشگی دے۔“

ابْنِ عَبَّاسٍ،

Bulugh Al Maram · Sales book › Chapter · Hadith 719

chevron_left Previous
1…567…15
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Purity
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The funeral book
    0. Chapter
4. The Book of Zakat
    0. Chapter
5. The Book of Fasting
    0. Chapter
6. Hajj book
    0. Chapter
7. Sales book
    0. Chapter
8. The Book of Marriage
    0. Chapter
9. Criminal Book
    0. Chapter
10. The Book of Frontiers
    0. Chapter
11. The Book of Jihad
    0. Chapter
12. Food Book
    0. Chapter