Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
بلوغ المرام

Bulugh Al Maram

by Ibn Hajar Asqalani

1,359 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 660

وعن جابر بن عبد الله رضي الله تعالى عنهما قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم عن بيع فضل الماء. رواه مسلم،‏‏‏‏ وزاد في رواية: وعن بيع ضراب الجمل.

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زائد از ضرورت پانی کو فروخت کرنے سے منع فرمایا ہے۔ (مسلم) اور ایک روایت میں یہ اضافہ ہے کہ اونٹ کی جفتی کا معاوضہ لینا بھی ممنوع ہے۔

بيع فضل الماء. رواه مسلم،‏‏‏‏ وزاد في رواية: وعن بيع ضراب الجمل. ← نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← وعن جابر بن عبد الله رضي الله تعالى عنهما

Hadith 660

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 661

وعن ابن عمر رضي الله تعالى عنهما قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم عن عسب الفحل. رواه البخاري.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نر کی جفتی کے معاوضہ کو ممنوع قرار دیا ہے۔ (بخاری)

عسب الفحل. رواه البخاري. ← نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← وعن ابن عمر رضي الله تعالى عنهما

Hadith 661

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 662

وعنه ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم نهى عن بيع حبل الحبلة،‏‏‏‏ وكان بيعا يتبايعه اهل الجاهلية،‏‏‏‏ كان الرجل يبتاع الجزور إلى ان تنتج الناقة،‏‏‏‏ ثم تنتج التي في بطنها. متفق عليه،‏‏‏‏ واللفظ للبخاري.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حبل الحبلہ کی بیع سے منع فرمایا ہے اور یہ بیع دور جاہلیت میں تھی کہ آدمی اونٹنی اس شرط پر خریدتا کہ اس کی قیمت اس وقت دے گا جب اونٹنی بچہ جنے، پھر وہ بچہ جو اونٹنی کے پیٹ میں ہے وہ (ایک آگے بچہ) جنے۔ (بخاری و مسلم) اور یہ الفاظ بخاری کے ہیں۔

Hadith 662

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 663

وعنه ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم نهى عن بيع الولاء وعن هبته. متفق عليه.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ہی یہ بھی مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ولاء کے فروخت کرنے اور اس کے ہبہ کرنے سے منع فرمایا ہے۔ (بخاری و مسلم)

Hadith 663

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 664

وعن ابي هريرة رضي الله تعالى عنه قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم عن بيع الحصاة،‏‏‏‏ وعن بيع الغرر. رواه مسلم.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کنکری پھینک کر تجارت کرنے اور دھوکے کی تجارت سے منع فرمایا ہے۔ (مسلم) (نوٹ: کنکری والی تجارت سے مراد یہ ہے کہ خریدنے والا کچھ روپے کے بدلے میں کنکری پھینکتا اور وہ کنکری جس چیز کو لگتی وہ لے جاتا۔)

بيع الحصاة،‏‏‏‏ وعن بيع الغرر. رواه مسلم. ← نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← وعن ابي هريرة رضي الله تعالى عنه

Hadith 664

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 665

وعنه ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏من اشترى طعاما فلا يبعه حتى يكتاله» رواه مسلم.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہی روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جو شخص کوئی غلہ خریدے تو جب تک اسے ماپ (ناپ) نہ لے، اسے فروخت نہ کرے۔“ (مسلم)

Hadith 665

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 666

وعنه قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم عن بيعتين في بيعة. رواه احمد والنسائي،‏‏‏‏ وصححه الترمذي وابن حبان. ولابي داود: «من باع بيعتين في بيعة فله اوكسهما او الربا» .

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بیع میں دو بیعوں سے منع فرمایا ہے۔ (احمد و نسائی) اور ترمذی اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے اور ابوداؤد کی روایت میں ہے کہ جس کسی نے ایک چیز کی دو قیمتیں مقرر کیں، وہ یا تو کم قیمت لے لے، یا پھر وہ سود ہو گا۔

نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← وعنه

Hadith 666

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 667

وعن عمرو بن شعيب عن ابيه عن جده قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا يحل سلف وبيع،‏‏‏‏ ولا شرطان في بيع،‏‏‏‏ ولا ربح ما لا يضمن،‏‏‏‏ ولا بيع ما ليس عندك» .‏‏‏‏ رواه الخمسة،‏‏‏‏ وصححه الترمذي وابن خزيمة والحاكم. واخرجه في علوم الحديث،‏‏‏‏ من رواية ابي حنيفة،‏‏‏‏ عن عمرو المذكور،‏‏‏‏ بلفظ:" نهى عن بيع وشرط". ومن هذا الوجه اخرجه الطبراني في الاوسط،‏‏‏‏ وهو غريب.

سیدنا عمرو بن شعیب نے اپنے والد سے اور انھوں نے اپنے دادا سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”قرض اور بیع حلال نہیں اور نہ ایک بیع میں دو شرطیں حلال ہیں اور کسی چیز کا منافع حاصل کرنا اسے اپنے قبضہ میں لینے سے پہلے جائز نہیں اور جو تیرے پاس موجود نہ ہو اس کا فروخت کرنا بھی جائز و حلال نہیں۔“ اسے پانچوں نے روایت کیا ہے۔ ترمذی، ابن خزیمہ اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے اور امام حاکم نے علوم الحدیث میں امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کی روایت سے مذکورہ عمرو رحمہ اللہ کے واسطے سے ان الفاظ کے ساتھ روایت کی ہے کہ ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع شرط کے ساتھ منع فرمائی ہے۔“ اس حدیث کو طبرانی نے اوسط میں اسی طریق سے نقل کیا ہے اور وہ غریب ہے۔

جَدِّهِ، ← أَبِيهِ ← وعن عمرو بن شعيب

Hadith 667

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 668

وعنه رضي الله عنه قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم عن بيع العربان. رواه مالك،‏‏‏‏ قال: بلغني عن عمرو بن شعيب به.

سیدنا عمرو بن شعیب رحمہ اللہ ہی نے اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع عربان سے منع فرمایا۔ اسے مالک نے روایت کیا ہے۔ امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ مجھے عمرو بن شعیب سے یہ روایت پہنچی ہے۔

عمرو بن شعيب به. ← بلغني ← بيع العربان. رواه مالك،‏‏‏‏ ← نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← وعنه

Hadith 668

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 669

وعن ابن عمر رضي الله تعالى عنهما،‏‏‏‏ قال: ابتعت زيتا في السوق،‏‏‏‏ فلما استوجبته لقيني رجل فاعطاني به ربحا حسنا،‏‏‏‏ فاردت ان اضرب على يد الرجل،‏‏‏‏ فاخذ رجل من خلفي بذراعي فالتفت فإذا هو زيد بن ثابت،‏‏‏‏ فقال: لا تبعه حيث ابتعته،‏‏‏‏ حتى تحوزه إلى رحلك،‏‏‏‏ فإن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم نهى ان تباع السلع حيث تبتاع،‏‏‏‏ حتى يحوزها التجار إلى رحالهم. رواه احمد وابو داود،‏‏‏‏ واللفظ له،‏‏‏‏ وصححه ابن حبان والحاكم.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے بازار سے روغن (زیتون) خریدا۔ جب میرا سودا پکا اور پختہ ہو گیا تو مجھے ایک آدمی ملا جس نے مجھے اچھا منافع دینے کی پیشکش کی۔ میں نے اس آدمی سے سودا طے کرنے کا ارادہ کر لیا، اتنے میں پیچھے سے کسی نے میرا بازو پکڑ لیا۔ میں نے جب مڑ کر دیکھا تو وہ زید بن ثابت رضی اللہ عنہ تھے۔ انھوں نے کہا کہ جس جگہ سے تم نے سودا خریدا ہے، اسی جگہ پر اسے اس وقت تک فروخت نہیں کرنا جب تک اسے اٹھا کر اپنے گھر نہ لے جاؤ، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جہاں سے چیزیں خریدی جائیں وہیں پر فروخت کرنے سے منع فرمایا ہے، جب تک تاجر و سوداگر حضرات اس خریدے ہوئے مال و اسباب کو اپنے گھر نہ لے جائیں۔ اسے احمد اور ابوداؤد نے روایت کیا ہے اور یہ الفاظ ابوداؤد کے ہیں۔ ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔

ابن عمر رضي الله تعالى عنهما

Hadith 669

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 670

وعنه قال: قلت: يا رسول الله! إني ابيع الإبل بالبقيع،‏‏‏‏ فابيع بالدنانير،‏‏‏‏ وآخذ الدراهم،‏‏‏‏ وابيع بالدراهم،‏‏‏‏ وآخذ الدنانير،‏‏‏‏ آخذ هذى من هذه،‏‏‏‏ واعطي هذه من هذا،‏‏‏‏ فقال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا باس ان تاخذها بسعر يومها ما لم تتفرقا وبينكما شيء» .‏‏‏‏ رواه الخمسة،‏‏‏‏ وصححه الحاكم.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ہی روایت ہے کہ ”میں نے عرض کی اے اللہ کے رسول! میں بقیع میں اونٹوں کی تجارت کرتا ہوں۔ دینار میں فروخت کر کے درہم وصول کرتا ہوں اور (کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ) میں فروخت تو درہم میں کرتا ہوں اور دینار وصول کرتا ہوں (یعنی) دینار کے بدلے میں درہم اور درہم کے بدلے میں دینار لیتا ہوں۔ اس کے عوض وہ لیتا ہوں اور اس کے بدلے میں یہ دیتا ہوں۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اگر اسی روز کے بھاؤ سے ان کا تبادلہ کر لو اور خرید و فروخت کرنے والوں کے ایک دوسرے سے جدا ہونے سے پہلے رقم کا کوئی حصہ کسی کے ذمہ باقی نہ رہے تو جائز ہے۔“ اسے پانچوں نے روایت کیا ہے اور حاکم نے صحیح کہا ہے۔

قُلْتُ ← وعنه

Hadith 670

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 671

وعنه قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم عن النجش. متفق عليه.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما ہی سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع نجش سے منع فرمایا ہے۔ (بخاری و مسلم)

النجش. متفق عليه. ← نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← وعنه

Hadith 671

chevron_left Previous
1234…15
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Purity
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The funeral book
    0. Chapter
4. The Book of Zakat
    0. Chapter
5. The Book of Fasting
    0. Chapter
6. Hajj book
    0. Chapter
7. Sales book
    0. Chapter
8. The Book of Marriage
    0. Chapter
9. Criminal Book
    0. Chapter
10. The Book of Frontiers
    0. Chapter
11. The Book of Jihad
    0. Chapter
12. Food Book
    0. Chapter