Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
بلوغ المرام

Bulugh Al Maram

by Ibn Hajar Asqalani

1,359 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 816

وعن عبد الله بن عمر رضي الله تعالى عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏الولاء لحمة كلحمة النسب لا يباع ولا يوهب» .‏‏‏‏ رواه الحاكم من طريق الشافعي عن محمد بن الحسن عن ابي يوسف وصححه ابن حبان واعله البيهقي.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”ولاء کا تعلق نسب کے تعلق کی طرح ہے۔ جسے نہ فروخت کیا جا سکتا ہے اور نہ ہبہ کیا جا سکتا ہے۔“ اسے حاکم نے بطریق شافعی محمد بن حسن سے اور انہوں نے ابویوسف سے روایت کیا ہے۔ ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے اور بیہقی نے اسے معلول کہا ہے۔

عبد الله بن عمر رضى الله تعالى عنهما

Hadith 816

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 817

وعن ابي قلابة عن انس رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏افرضكم زيد بن ثابت» . اخرجه احمد والاربعة سوى ابي داود وصححه الترمذي وابن حبان والحاكم واعل بالإرسال.

سیدنا ابوقلابہ نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”تم میں سب سے زیادہ میراث کو جاننے والا زید بن ثابت ہے۔“ اس حدیث کو احمد اور چاروں نے ماسوا ابوداؤد کے روایت کیا ہے۔ ترمذی، ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے لیکن اسے مرسل ہونے کی بنا پر معلول قرار دیا گیا ہے۔

أَنَسٍ، ← وعن ابي قلابة

Hadith 817

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 818

عن ابن عمر رضي الله عنهما ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏ما حق امرىء مسلم له شيء يريد ان يوصي فيه يبيت ليلتين إلا ووصيته مكتوبة عنده» .‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”کسی مسلمان کو یہ لائق نہیں ہے کہ وہ اپنی کسی چیز کو وصیت کرنے کا ارادہ رکھتا ہو مگر دو راتیں بھی اسی حالت میں گزار دے کہ اس کے پاس وصیت تحریری شکل میں موجود نہ ہو۔“ (بخاری و مسلم)

ابْنِ عُمَرَ

Hadith 818

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 819

وعن سعد بن ابي وقاص رضي الله تعالى عنه قال: قلت: يا رسول الله انا ذو مال ولا يرثني إلا ابنة لي واحدة افاتصدق بثلثي مالي؟ قال: «‏‏‏‏لا» ‏‏‏‏ قلت: افاتصدق بشطره؟ قال: «‏‏‏‏لا» ‏‏‏‏ قلت: افاتصدق بثلثه؟ قال: «‏‏‏‏الثلث،‏‏‏‏ والثلث كثير،‏‏‏‏ إنك ان تذر ورثتك اغنياء خير من ان تذرهم عالة يتكففون الناس» .‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! میں مالدار آدمی ہوں اور میری وارث صرف میری ایک ہی بیٹی ہے۔ تو کیا میں دو تہائی مال کو صدقہ و خیرات کر دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”نہیں“ میں نے دوبارہ، عرض کیا، کیا میں اپنے مال کا نصف حصہ خیرات کر دوں؟ فرمایا ”نہیں“ میں نے تیسری مرتبہ عرض کیا، تو کیا میں تہائی مال صدقہ و خیرات کر سکتا ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”ہاں! مگر ایک تہائی بھی بہت ہے۔ تیرا اپنے ورثاء کو غنی چھوڑ جانا اس سے کہیں بہتر ہے کہ تو ان کو محتاج چھوڑے اور وہ لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلاتے پھریں۔“ (بخاری و مسلم)

قُلْتُ ← وعن سعد بن ابي وقاص رضي الله تعالى عنه

Hadith 819

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 820

عن عائشة ان رجلا اتى النبي صلى الله عليه وآله وسلم فقال: يا رسول الله إن امي افتلتت نفسها ولم توص واظنها لو تكلمت تصدقت افلها اجر إن تصدقت عنها؟ قال:«‏‏‏‏نعم» . متفق عليه. واللفظ لمسلم.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہ! میری والدہ اچانک وفات پا گئی ہیں اور انہوں نے کوئی وصیت نہیں کی۔ میرا اس کے بارے میں خیال ہے کہ اگر وہ کوئی گفتگو کرتیں تو صدقہ (ضرور) کرتیں۔ کیا انہیں ثواب ملے گا اگر میں ان کی جانب سے صدقہ کر دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”ہاں“ (بخاری و مسلم) یہ الفاظ مسلم کے ہیں۔

عائشة ان رجلا اتى النبي صلى الله عليه وآله وسلم

Hadith 820

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 821

و عن ابي امامة الباهلي رضي الله تعالى عنه قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «‏‏‏‏إن الله قد اعطى كل ذي حق حقه فلا وصية لوارث» . رواه احمد والاربعة إلا النسائي،‏‏‏‏ وحسنه احمد والترمذي،‏‏‏‏ وقواه ابن خزيمة وابن الجارود،‏‏‏‏ ورواه الدارقطني من حديث ابن عباس رضي الله عنهما وزاد في آخره:«‏‏‏‏إلا ان يشاء الورثة» .‏‏‏‏ وإسناده حسن.

سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد فرماتے سنا ہے کہ ”اللہ تعالیٰ نے ہر حقدار کو اس کا حق عطا فرما دیا ہے لہذا اب کسی وارث کے لیے کوئی وصیت نہیں۔“ اسے احمد اور چاروں نے سوائے نسائی کے روایت کیا ہے۔ احمد اور ترمذی نے اسے حسن قرار دیا ہے اور ابن خزیمہ اور ابن جارود نے اسے قوی قرار دیا ہے اور دارقطنی نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی ہے اور اس کے آخر میں اتنا اضافہ بھی کیا ہے۔ الایہ کہ اس کے وارث چاہیں اور ان کی اسناد حسن ہیں۔

رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← أبي أمامة الباهلي رضى الله تعالى عنه ← و،

Hadith 821

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 822

وعن معاذ بن جبل رضي الله تعالى عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إن الله تصدق عليكم بثلث اموالكم عند وفاتكم زيادة في حسناتكم» . رواه الدارقطني واخرجه احمد والبزار من حديث ابي الدرداء،‏‏‏‏ وابن ماجه من حديث ابي هريرة،‏‏‏‏ وكلها ضعيفة،‏‏‏‏ لكن قد يقوي بعضها بعضا،‏‏‏‏ والله اعلم.

سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اللہ تعالیٰ نے تم کو موت کے وقت تہائی مال کا صدقہ دینے کی اجازت دے کر تم پر احسان فرمایا ہے تاکہ تمہاری نیکیاں زیادہ ہو جائیں۔ ٍ“ اسے دارقطنی نے روایت کیا ہے اور احمد اور بزار نے ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کے حوالہ سے اس حدیث کی تخریج کی ہے اور ابن ماجہ نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالہ سے۔ مگر ساری کی ساری روایتیں ضعیف ہیں اس کے باوجود بعض، بعض کے لیے باعث تقویت ہیں «والله أعلم»

مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُ

Hadith 822

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 823

عن عمرو بن شعيب عن ابيه عن جده رضي الله عنهما عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏من اودع وديعة فليس عليه ضمان» .‏‏‏‏ اخرجه ابن ماجه وإسناده ضعيف.

سیدنا عمرو بن شعیب رحمہ اللہ نے اپنے والد سے، انہوں نے اپنے دادا سے روایت کیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”جس کسی کے پاس کوئی چیز امانت کے طور پر رکھی جائے تو اس پر ضمان (ذمہ داری) نہیں ہے۔“ اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اس کی سند ضعیف ہے۔ صدقات کی تقسیم کا باب کتاب الزکاۃ کے آخر میں گزر چکا ہے۔ مال فے اور مال غنیمت کی تقسیم کا باب کتاب الجہاد کے آخر میں آئے گا۔ «إن شاء الله»

«‏‏‏‏من اودع وديعة فليس عليه ضمان» اخرجه ابن ماجه وإسناده ضعيف. ← النبي صلى الله عليه وآله وسلم ← جَدِّهِ، ← أَبِيهِ ← عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ

Hadith 823

chevron_left Previous
1…12131415
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Purity
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The funeral book
    0. Chapter
4. The Book of Zakat
    0. Chapter
5. The Book of Fasting
    0. Chapter
6. Hajj book
    0. Chapter
7. Sales book
    0. Chapter
8. The Book of Marriage
    0. Chapter
9. Criminal Book
    0. Chapter
10. The Book of Frontiers
    0. Chapter
11. The Book of Jihad
    0. Chapter
12. Food Book
    0. Chapter