Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
بلوغ المرام

Bulugh Al Maram

by Ibn Hajar Asqalani

1,359 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

بلوغ المرام · كتاب الحج ‹ باب · حديث 639

وعن عائشة رضي الله عنها: ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال لها: «‏‏‏‏طوافك بالبيت وسعيك بين الصفا والمروة يكفيك لحجك وعمرتك» .‏‏‏‏ رواه مسلم.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ ”تیرا بیت اللہ کا طواف کر لینا صفا اور مروہ کے مابین سعی کر لینا حج اور عمرے کے لئے کافی ہے۔“ (مسلم)

عَائِشَةَ

Hadith 639

بلوغ المرام · كتاب الحج ‹ باب · حديث 640

وعن ابن عباس رضي الله عنهما ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم لم يرمل في السبع الذي افاض فيه. رواه الخمسة إلا الترمذي وصححه الحاكم.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے طواف افاضہ میں طواف کے سات چکروں (پھیروں) میں کسی چکر میں بھی رمل نہیں فرمایا۔ اسے ترمذی کے علاوہ پانچوں نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

ابْنِ عَبَّاسٍ،

Hadith 640

بلوغ المرام · كتاب الحج ‹ باب · حديث 641

وعن انس رضي الله عنه ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم صلى الظهر والعصر والمغرب والعشاء،‏‏‏‏ ثم رقد رقدة بالمحصب،‏‏‏‏ ثم ركب إلى البيت،‏‏‏‏ فطاف به. رواه البخاري.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (بالترتیب اپنے اپنے وقت میں) ظہر اور عصر ‘ مغرب اور عشاء کی نمازیں پڑھیں اور پھر مقام محصب پر تھوڑا سو گئے پھر سوار ہو کر بیت اللہ کی جانب تشریف لے گئے اور طواف کیا۔ (بخاری)

أَنَسٍ،

Hadith 641

بلوغ المرام · كتاب الحج ‹ باب · حديث 642

وعن عائشة رضي الله عنها انها لم تكن تفعل ذلك: - اي النزول بالابطح- وتقول: إنما نزله رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم لانه كان منزلا اسمح لخروجه. رواه مسلم.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ وہ ابطح (محصب) میں فروکش ہونے کا عمل نہیں کرتی تھیں اور فرماتی تھیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس مقام پر اس لئے قیام فرمایا تھا کہ یہاں سے واپسی میں آسانی و سہولت زیادہ تھی۔ (مسلم)

Hadith 642

بلوغ المرام · كتاب الحج ‹ باب · حديث 643

وعن ابن عباس رضي الله عنهما قال: امر الناس ان يكون آخرعهدهم بالبيت إلا انه خفف عن الحائض. متفق عليه.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو حکم دیا کہ سب سے آخر میں تمہارا عمل بیت اللہ کا طواف ہو مگر ایام ماہواری والی عورتوں کے لئے تخفیف کر دی گئی ہے۔ (بخاری و مسلم)

الحائض. متفق عليه. ← امر الناس ان يكون آخرعهدهم بالبيت إلا انه خفف ← وعن ابن عباس

Hadith 643

بلوغ المرام · كتاب الحج ‹ باب · حديث 644

وعن ابن الزبير رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏صلاة في مسجدي هذا،‏‏‏‏ افضل من الف صلاة فيما سواه،‏‏‏‏ إلا المسجد الحرام،‏‏‏‏ وصلاة في المسجد الحرام،‏‏‏‏ افضل من صلاة في مسجدي هذا بمائة صلاة» .‏‏‏‏ رواه احمد وصححه ابن حبان.

سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”میری اس مسجد (مسجدنبوی) میں ایک نماز ادا کرنے کا ثواب دوسری مساجد میں نماز ادا کرنے کے مقابلہ میں ہزار گنا زیادہ ہے۔ بجز مسجد الحرام کے اور مسجد الحرام میں ایک نماز کی ادائیگی میری اس مسجد میں سو نماز پڑھنے سے افضل ہے۔“ اسے احمد نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے صحیح قرار دیا ہے۔

ابْنُ الزُّبَيْرِ

Hadith 644

بلوغ المرام · كتاب الحج ‹ باب · حديث 645

عن ابن عباس رضي الله عنهما قال: قد احصر رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم،‏‏‏‏ فحلق راسه،‏‏‏‏ وجامع نساءه،‏‏‏‏ ونحرهديه،‏‏‏‏ حتى اعتمر عاما قابلا. رواه البخاري.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بیت اللہ تک پہنچنے سے روک دیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر منڈوایا اور قربانی کی اور اپنی ازدواج سے تعلق زن و شو قائم کیا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آئندہ سال عمرہ کیا۔ (بخاری)

ابْنِ عَبَّاسٍ،

Hadith 645

بلوغ المرام · كتاب الحج ‹ باب · حديث 646

وعن عائشة رضي الله عنها قالت: دخل النبي صلى الله عليه وآله وسلم على ضباعة بنت الزبير بن عبد المطلب رضي الله عنها،‏‏‏‏ فقالت: يا رسول الله! إني اريد الحج،‏‏‏‏ وانا شاكية؟ فقال النبي صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏حجي واشترطي ان محلي حيث حبستني» .‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ضباعہ بنت زبیر بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہا کے ہاں تشریف لے گئے۔ اس نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! میں حج کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں مگر میں بیمار ہوں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا کہ ”حج کر مگر یہ شرط کر لے کہ میرے احرام کھولنے کی جگہ وہی ہو گی جہاں اے اللہ! تو نے مجھے روکا۔“ (بخاری و مسلم)

آله وسلم على ضباعة بنت الزبير بن عبد المطلب ← دخل النبي صلى الله عليه ← عَائِشَةَ

Hadith 646

بلوغ المرام · كتاب الحج ‹ باب · حديث 647

وعن عكرمة عن الحجاج بن عمرو الانصاري رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏من كسر او عرج فقد حل،‏‏‏‏ وعليه الحج من قابل» قال عكرمة: فسالت ابن عباس وابا هريرة عن ذلك فقالا: صدق. رواه الخمسة وحسنة الترمذي.

سیدنا عکرمہ رحمہ اللہ نے حجاج بن عمرو انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جس کا پاؤں توڑا جائے یا لنگڑا ہو جائے وہ احرام سے باہر آ گیا اب اس پر آئندہ سال حج کرنا لازمی و ضروری ہے۔“ عکرمہ کا بیان ہے کہ میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اس کے متعلق دریافت کیا تو ان دونوں نے جواب دیا کہ حجاج بن عمرو نے ٹھیک اور سچ کہا ہے۔ اسے پانچوں نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے حسن قرار دیا ہے۔

الحجاج بن عمرو الانصاري ← وعن عكرمة

Hadith 647

chevron_left Previous
123456
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Purity
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The funeral book
    0. Chapter
4. The Book of Zakat
    0. Chapter
5. The Book of Fasting
    0. Chapter
6. Hajj book
    0. Chapter
7. Sales book
    0. Chapter
8. The Book of Marriage
    0. Chapter
9. Criminal Book
    0. Chapter
10. The Book of Frontiers
    0. Chapter
11. The Book of Jihad
    0. Chapter
12. Food Book
    0. Chapter