Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
بلوغ المرام

Bulugh Al Maram

by Ibn Hajar Asqalani

1,359 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

بلوغ المرام · كتاب الحج ‹ باب · حديث 627

وعن عبد الله بن مسعود رضي الله عنه: انه جعل البيت عن يساره ومني عن يمينه ورمى الجمرة بسبع حصيات وقال: هذا مقام الذي انزلت عليه سورة البقرة. متفق عليه.

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے منقول ہے کہ انہوں نے بیت اللہ کو اپنی بائیں جانب اور منٰی کو اپنی دائیں جانب رکھا اور جمرہ کو سات سنگریزے مارے اور فرمایا کہ یہ ان ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے کھڑے ہونے کی جگہ ہے جن پر سورۃ «البقره» کا نزول ہوا تھا۔ (بخاری و مسلم)

يمينه ورمى الجمرة بسبع حصيات ← يَسَارِهِ وَمِنًی ← عبد الله بن مسعود انه جعل البيت

Hadith 627

بلوغ المرام · كتاب الحج ‹ باب · حديث 628

وعن جابر رضي الله عنه قال: رمى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم الجمرة يوم النحر ضحى واما بعد ذلك فإذا زالت الشمس. رواه مسلم.

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمرہ کو قربانی کے روز چاشت کے وقت کنکریاں ماریں اور اس روز کے بعد آفتاب ڈھلنے کے بعد۔ (مسلم)

جَابِرٍ

Hadith 628

بلوغ المرام · كتاب الحج ‹ باب · حديث 629

وعن ابن عمر رضي الله عنهما: انه كان يرمي الجمرة الدنيا بسبع حصيات يكبر على إثر كل حصاة ثم يتقدم حتى يسهل فيقوم مستقبل القبلة ثم يدعو ويرفع يديه ويقوم طويلا ثم يرمي الوسطى ثم ياخذ ذات الشمال فيسهل ويقوم مستقبل القبلة ثم يدعو فيرفع يديه ويقوم طويلا ثم يرمي جمرة ذات العقبة من بطن الوادي ولا يقف عندها ثم ينصرف فيقول: هكذا رايت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يفعله. رواه البخاري.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ سب سے قریبی جمرہ کو سات سنگریزے مارتے اور ہر کنکری مارتے وقت تکبیر کہتے۔ پھر آگے تشریف لے جاتے اور میدان میں آ کر کھڑے ہو جاتے اور قبلہ رخ ہو کر طویل قیام فرماتے اور اپنے ہاتھ اوپر اٹھا کر دعا کرتے۔ پھر جمرہ وسطی (درمیانہ شیطان) کو کنکریاں مارتے۔ پھر بائیں جانب ہو جاتے اور میدان میں آ کر قبلہ رخ کھڑے ہو جاتے۔ پھر اپنے ہاتھ اوپر اٹھاتے اور دعا فرماتے اور طویل قیام فرماتے۔ اس کے بعد جمرہ عقبہ کو کنکریاں وادی کی نچلی جگہ سے مارتے مگر وہاں قیام نہ فرماتے۔ پھر واپس تشریف لے آتے۔ ابن عمر رضی اللہ عنہما کا بیان ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح عمل کرتے دیکھا ہے۔ (بخاری)

ابْنِ عُمَرَ

Hadith 629

بلوغ المرام · كتاب الحج ‹ باب · حديث 630

وعنه رضي الله عنهما ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «اللهم ارحم المحلقين» قالوا:والمقصرين يا رسول الله؟قال في الثالثة:«‏‏‏‏والمقصرين» . متفق عليه.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ہی یہ حدیث بھی مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”الٰہی سر منڈانے والے حاجیوں پر رحم فرما“ صحابہ نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! بال ترشوانے والے پر بھی۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسری مرتبہ فرمایا ”بال ترشوانے والوں پر بھی۔“ (بخاری و مسلم)

Hadith 630

بلوغ المرام · كتاب الحج ‹ باب · حديث 631

وعن عبد الله بن عمرو بن العاص رضي الله عنهما ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم وقف في حجة الوداع فجعلوا يسالونه فقال رجل: لم اشعر فحلقت قبل ان اذبح؟ قال: «‏‏‏‏اذبح ولا حرج» ‏‏‏‏ فجاء آخر فقال: لم اشعر فنحرت قبل ان ارمي؟ قال: «‏‏‏‏ارم ولا حرج» ‏‏‏‏ فما سئل يومئذ عن شيء قدم ولا اخر إلا قال: «‏‏‏‏افعل ولا حرج» . متفق عليه.

سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حجۃ الوداع میں ایک مقام پر کھڑے ہو گئے۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوالات کرنے شروع کیے۔ کسی نے کہا کہ مجھے علم نہیں تھا اور میں نے قربانی سے پہلے حجامت بنوا لی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا ”قربانی کرو، کوئی حرج نہیں“ اور ایک آدمی نے عرض کیا ”مجھے معلوم نہیں تھا اور میں نے کنکریاں مارنے سے پہلے قربانی کر لی“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا ”اب کنکریاں مار لے، کوئی حرج نہیں“ اس روز آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی عمل کے مقدم و مؤخر کرنے کے متعلق استفسار پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جاؤ اب کر لو، کوئی حرج نہیں۔“ (بخاری و مسلم)

عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ

Hadith 631

بلوغ المرام · كتاب الحج ‹ باب · حديث 632

وعن المسور بن مخرمة رضي الله عنه ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم نحر قبل ان يحلق وامر اصحابه بذلك. رواه البخاري.

سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود قربانی حجامت کرانے سے پہلے کی اور اپنے صحابہ رضی اللہ عنہم کو بھی اس کا حکم دیا۔ (بخاری)

الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ

Hadith 632

بلوغ المرام · كتاب الحج ‹ باب · حديث 633

وعن عائشة رضي الله عنها قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إذا رميتم وحلقتم فقد حل لكم الطيب وكل شيء إلا النساء» .‏‏‏‏ رواه احمد وابو داود وفي إسناده ضعف.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جب کنکریاں مار چکو اور سر کے بال منڈوا لو تو تمہارے لیے خوشبو اور بیویوں کے علاوہ ہر چیز حلال ہو گئی۔“ اسے احمد اور ابوداؤد نے روایت کیا اور اس کی سند میں ضعف ہے۔

عَائِشَةَ

Hadith 633

بلوغ المرام · كتاب الحج ‹ باب · حديث 634

وعن ابن عباس رضي الله عنهما ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏ليس على النساء حلق وإنما يقصرن» .‏‏‏‏ رواه ابو داود بإسناد حسن.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”عورتوں کے لیے منڈوانا نہیں بلکہ ان کے لیے صرف بال ترشوانا ہے۔“ اسے ابوداؤد نے حسن سند سے روایت کیا ہے۔

ابْنِ عَبَّاسٍ،

Hadith 634

بلوغ المرام · كتاب الحج ‹ باب · حديث 635

وعن ابن عمر رضي الله عنهما ان العباس بن عبد المطلب رضي الله عنه استاذن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ان يبيت بمكة ليالي منى من اجل سقايته فاذن له.متفق عليه.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت طلب کی کہ وہ منٰی والی راتیں مکہ میں کاٹیں تاکہ وہ آب زمزم پلا سکیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اجازت دیدے دی۔ (بخاری و مسلم)

Hadith 635

بلوغ المرام · كتاب الحج ‹ باب · حديث 636

وعن عاصم بن عدي رضي الله عنه ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ارخص لرعاة الإبل في البيتوته عن منى يرمون يوم النحر،‏‏‏‏ ثم يرمون الغد ومن بعد الغد ليومين،‏‏‏‏ ثم يرمون يوم النفر.رواه الخمسة وصححه الترمذي وابن حبان.

سیدنا عاصم بن عدی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹ کے چرواہوں کو منی سے باہر رات گزارنے کی اجازت دے دی کہ قربانی کے دن کنکریاں ماریں پھر دوسرے اور تیسرے دو روز بھی کنکریاں ماریں پھر کوچ کے سنگریزے ماریں۔ اسے پانچوں نے روایت کیا ہے ترمذی اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

عَاصِمِ بْنِ عَدِيٍّ

Hadith 636

بلوغ المرام · كتاب الحج ‹ باب · حديث 637

وعن ابي بكرة رضي الله عنه قال: خطبنا رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يوم النحر،‏‏‏‏ الحديث. متفق عليه.

سیدنا ابو بکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کے روز خطبہ دیا اور ساری حدیث ذکر کی۔ (بخاری ومسلم)

أَبِي بَكْرَةَ

Hadith 637

بلوغ المرام · كتاب الحج ‹ باب · حديث 638

وعن سراء بنت نبهان رضي الله عنها قالت: خطبنا رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يوم الرؤوس فقال: «‏‏‏‏اليس هذا اوسط ايام التشريق؟» ‏‏‏‏ الحديث. رواه ابو داود بإسناد حسن.

سیدہ سراء بنت نبھان رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سروں والے دن خطاب فرمایا اور فرمایا ”کیا یہ دن ایام تشریق کا درمیانہ دن نہیں ہے؟“ اور ساری حدیث ذکر کی۔ اسے ابوداؤد نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔

خطبنا رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يوم الرؤوس ← سراء بنت نبهان

Hadith 638

chevron_left Previous
123456
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Purity
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The funeral book
    0. Chapter
4. The Book of Zakat
    0. Chapter
5. The Book of Fasting
    0. Chapter
6. Hajj book
    0. Chapter
7. Sales book
    0. Chapter
8. The Book of Marriage
    0. Chapter
9. Criminal Book
    0. Chapter
10. The Book of Frontiers
    0. Chapter
11. The Book of Jihad
    0. Chapter
12. Food Book
    0. Chapter