Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Saturday, Rabiʻ II 29, 1448 AH · Oct 10, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
بلوغ المرام

Bulugh Al Maram

by Ibn Hajar Asqalani

1,359 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

بلوغ المرام · كتاب الصيام ‹ باب · حديث 564

وعن الصماء بنت بسر رضي الله عنها ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏لا تصوموا يوم السبت إلا فيما افترض عليكم فإن لم يجد احدكم إلا لحاء عنب او عود شجرة فليمضغها» .‏‏‏‏ رواه الخمسة ورجاله ثقات إلا انه مضطرب وقد انكره مالك وقال ابو داود: هو منسوخ.

سیدہ صماء بنت بسر رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”ہفتہ کے دن کا روزہ نہ رکھو۔ سوائے اس روزہ کے جو تم پر فرض کیا گیا ہے۔ پس اگر تم میں سے کوئی انگور کا چھلکا یا کسی درخت کا تنکا پائے تو چاہیئے کہ اس کو کھا لے۔“ اسے پانچوں نے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں مگر اس میں اضطراب ہے۔ بیشک امام مالک رحمہ اللہ نے اس کا انکار کیا ہے اور ابوداؤد نے کہا ہے کہ یہ منسوخ ہے۔

الصَّمَّاءِ بنت بُسْرٍ

Bulugh Al Maram · The Book of Fasting › Chapter · Hadith 564

بلوغ المرام · كتاب الصيام ‹ باب · حديث 565

وعن ام سلمة رضي الله عنها ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم اكثر ما كان يصوم من الايام يوم السبت ويوم الاحد. وكان يقول: «‏‏‏‏إنهما يوما عيد للمشركين وانا اريد ان اخالفهم» .‏‏‏‏ اخرجه النسائي وصححه ابن خزيمة وهذا اللفظ له.

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہفتہ اور اتوار کو اکثر روزہ رکھتے تھے اور فرمایا کرتے تھے کہ ”یہ دو دن مشرکوں کی عید کے دن ہیں اور میں ان کی مخالفت کرنا چاہتا ہوں۔“ اسے امام نسائی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور امام ابن خزیمہ رحمہ اللہ نے اس کو صحیح کہا ہے اور یہ الفاظ ابن خزیمہ کے ہیں۔

أُمِّ سَلَمَةَ

Bulugh Al Maram · The Book of Fasting › Chapter · Hadith 565

بلوغ المرام · كتاب الصيام ‹ باب · حديث 566

وعن ابي هريرة رضي الله عنه ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم نهى عن صوم يوم عرفة بعرفة. رواه الخمسة غير الترمذي وصححه ابن خزيمة والحاكم واستنكره العقيلي.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عرفات میں عرفہ کے دن کا روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔ اسے ترمذی کے علاوہ باقی پانچوں نے روایت کیا ہے۔ امام ابن خزیمہ رحمہ اللہ اور امام حاکم رحمہ اللہ علیہ نے اسے صحیح کہا ہے اور امام عقیلی رحمہ اللہ نے اسے منکر کہا ہے۔

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Bulugh Al Maram · The Book of Fasting › Chapter · Hadith 566

بلوغ المرام · كتاب الصيام ‹ باب · حديث 567

وعن عبد الله بن عمرو رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا صام من صام الابد» ‏‏‏‏ متفق عليه. ولمسلم من حديث ابي قتادة بلفظ:«‏‏‏‏لا صام ولا افطر» .

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جس نے ہمیشہ روزہ رکھا اس نے (گویا) روزہ نہیں رکھا۔“ (بخاری و مسلم) اور مسلم میں ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے یہ الفاظ ہیں کہ ”نہ روزہ رکھا نہ افطار کیا۔“

عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو

Bulugh Al Maram · The Book of Fasting › Chapter · Hadith 567

بلوغ المرام · كتاب الصيام ‹ باب · حديث 568

عن ابي هريرة رضي الله عنه ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏من قام رمضان إيمانا واحتسابا غفر له ما تقدم من ذنبه» .‏‏‏‏ متفق عليه

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جو شخص ایمان اور ثواب کی نیت سے رمضان کا قیام کرتا ہے اس کے پہلے گناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں۔“ (بخاری و مسلم)

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Bulugh Al Maram · The Book of Fasting › Chapter · Hadith 568

بلوغ المرام · كتاب الصيام ‹ باب · حديث 569

وعن عائشة رضي الله عنها قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم إذا دخلت العشر: اي العشر الاخيرة من رمضان شد مئزره واحيا ليله وايقظ اهله. متفق عليه

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب (رمضان کا) آخری عشرہ شروع ہو جاتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی کمر کس لیتے، رات بھر جاگتے رہتے اور اپنی بیویوں کو بھی جگاتے۔ (بخاری و مسلم)

عَائِشَةَ

Bulugh Al Maram · The Book of Fasting › Chapter · Hadith 569

بلوغ المرام · كتاب الصيام ‹ باب · حديث 570

وعنها رضي الله عنها،‏‏‏‏ ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم كان يعتكف العشر الاواخر من رمضان،‏‏‏‏ حتى توفاه الله عز وجل،‏‏‏‏ ثم اعتكف ازواجه من بعده. متفق عليه.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ہی سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب اعتکاف کا ارادہ کرتے تو فجر کی نماز پڑھتے اور پھر اعتکاف کی جگہ داخل ہو جاتے۔ (بخاری و مسلم)

Bulugh Al Maram · The Book of Fasting › Chapter · Hadith 570

بلوغ المرام · كتاب الصيام ‹ باب · حديث 571

وعنها رضي الله عنها قالت: كان النبي صلى الله عليه وآله وسلم إذا اراد ان يعتكف صلى الفجر ثم دخل معتكفة. متفق عليه.

انہی (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے آخری عشرہ کا اعتکاف کرتے تاآنکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم وفات پا گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اعتکاف کرتیں۔ (بخاری و مسلم)

وعنها

Bulugh Al Maram · The Book of Fasting › Chapter · Hadith 571

بلوغ المرام · كتاب الصيام ‹ باب · حديث 572

وعنها رضي الله عنها قالت: إن كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ليدخل علي راسه وهو في المسجد فارجله وكان لا يدخل البيت إلا لحاجة إذا كان معتكفا. متفق عليه واللفظ للبخاري.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا سر مبارک میرے آگے کر دیتے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم (اعتکاف کی حالت میں) مسجد میں ہوتے۔ پس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کنگھی کرتی اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اعتکاف میں ہوتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سوائے ضروری حاجات کے گھر میں داخل نہ ہوتے۔ (بخاری و مسلم) اور یہ الفاظ بخاری کے ہیں۔

وعنها

Bulugh Al Maram · The Book of Fasting › Chapter · Hadith 572

بلوغ المرام · كتاب الصيام ‹ باب · حديث 573

وعنها رضي الله عنها قالت: السنة على المعتكف ان لا يعود مريضا ولا يشهد جنازة ولا يمس امراة ولا يباشرها ولا يخرج لحاجة إلا لما لا بد له منه. ولا اعتكاف إلا بصوم ولا اعتكاف إلا في مسجد جامع. رواه ابو داود ولا باس برجاله إلا ان الراجح وقف آخره.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ اعتکاف کرنے والے پر سنت ہے کہ وہ نہ کسی مریض کی بیمار پرسی کرے نہ جنازہ میں شرکت کرے، نہ عورت کو ہاتھ لگائے اور نہ ہی اس سے مباشرت کرے اور سوائے حاجات ضروریہ کے مسجد میں سے نہ نکلے اور سوائے جامع مسجد کے اعتکاف نہ کرے۔ (ابوداؤد) اس کے راویوں میں کوئی خلل نہیں لیکن راجح یہ ہے کہ اس کے آخری الفاظ موقوف ہیں۔

وعنها

Bulugh Al Maram · The Book of Fasting › Chapter · Hadith 573

بلوغ المرام · كتاب الصيام ‹ باب · حديث 574

وعن ابن عباس رضي الله عنهما ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏ليس على المعتكف صيام إلا ان يجعله على نفسه» .‏‏‏‏ رواه الدارقطني والحاكم والراجح وقفه ايضا.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”اعتکاف کرنے والے پر روزہ نہیں الایہ کہ وہ اسے اپنے آپ پر مقرر کر لے۔“ اسے دارقطنی اور حاکم نے روایت کیا ہے اور اس کا بھی موقف ہونا ہی راجح ہے۔

ابْنِ عَبَّاسٍ،

Bulugh Al Maram · The Book of Fasting › Chapter · Hadith 574

بلوغ المرام · كتاب الصيام ‹ باب · حديث 575

وعن ابن عمر رضي الله عنهما ان رجالا من اصحاب النبي صلى الله عليه وآله وسلم اروا ليلة القدر في المنام في السبع الاواخر فقال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «ارى رؤياكم قد تواطات في السبع الاواخر فمن كان متحريها فليتحرها في السبع الاواخر» .‏‏‏‏ متفق عليه

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے کچھ مردوں کو آخری ہفتہ میں شب قدر دکھائی گئی۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”میں تمہاری خواب کو دیکھتا ہوں جو آخری ہفتہ میں موافق آیا ہے۔ اگر کوئی اس کو تلاش کرنے والا ہو تو وہ آخری ہفتہ میں اسے تلاش کرے۔“ (بخاری ومسلم)

Bulugh Al Maram · The Book of Fasting › Chapter · Hadith 575

chevron_left Previous
12345
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Purity
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The funeral book
    0. Chapter
4. The Book of Zakat
    0. Chapter
5. The Book of Fasting
    0. Chapter
6. Hajj book
    0. Chapter
7. Sales book
    0. Chapter
8. The Book of Marriage
    0. Chapter
9. Criminal Book
    0. Chapter
10. The Book of Frontiers
    0. Chapter
11. The Book of Jihad
    0. Chapter
12. Food Book
    0. Chapter