Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Saturday, Rabiʻ II 29, 1448 AH · Oct 10, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
بلوغ المرام

Bulugh Al Maram

by Ibn Hajar Asqalani

1,359 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

بلوغ المرام · كتاب الصيام ‹ باب · حديث 552

عن ابي قتادة الانصاري رضي الله عنه ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم سئل عن صوم يوم عرفة فقال: «‏‏‏‏يكفر السنة الماضية والباقية» ‏‏‏‏ وسئل عن صوم يوم عاشوراء فقال: «‏‏‏‏يكفر السنة الماضية» ‏‏‏‏ وسئل عن صوم يوم الاثنين فقال: «‏‏‏‏ذلك يوم ولدت فيه ويوم بعثت فيه او انزل علي فيه» .‏‏‏‏ رواه مسلم.

سیدنا ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرفہ (نو ذوالحج) کے دن روزہ کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”(یہ روزہ) گزشتہ سال اور آئندہ سال کے گناہ دور کر دیتا ہے۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عاشورہ کے دن کے روزے کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”یہ گزشتہ سال کے گناہ دور کر دیتا ہے۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوموار کے دن کے روزے کے بارے میں پوچھا گیا تو فرمایا کہ ”اس دن میں پیدا ہوا اور اسی دن مجھے نبوت دی گئی اور اسی دن مجھ پر قرآن اتارا گیا۔“ (مسلم)

أَبِي قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيِّ؛

Bulugh Al Maram · The Book of Fasting › Chapter · Hadith 552

بلوغ المرام · كتاب الصيام ‹ باب · حديث 553

وعن ابي ايوب الانصاري رضي الله عنه ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏من صام رمضان ثم اتبعه ستا من شوال كان كصيام الدهر» .‏‏‏‏ رواه مسلم.

سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جو کوئی رمضان کے روزے رکھے پھر اس کے بعد چھ روزے شوال کے رکھے یہ عمل سارے سال (روزے رکھنے) کی مانند ہو گا۔ “ (مسلم)

اَبِیْ اَیُّوْبَ الْاَنْصَارِیِّ

Bulugh Al Maram · The Book of Fasting › Chapter · Hadith 553

بلوغ المرام · كتاب الصيام ‹ باب · حديث 554

وعن ابي سعيد الخدري رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏ما من عبد يصوم يوما في سبيل الله إلا باعد الله بذلك اليوم عن وجهه النار سبعين خريفا» ‏‏‏‏ متفق عليه واللفظ لمسلم.

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” کوئی شخص ایسا نہیں جو اللہ کی راہ میں ایک دن روزہ رکھے مگر اللہ تعالیٰ اس کے چہرے کو ستر سال کے لئے جہنم کی آگ سے دور کر دیتے ہیں۔ “ (بخاری و مسلم) اور یہ الفاظ مسلم کے ہیں۔

أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،

Bulugh Al Maram · The Book of Fasting › Chapter · Hadith 554

بلوغ المرام · كتاب الصيام ‹ باب · حديث 555

وعن عائشة رضي الله عنها قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يصوم حتى نقول لا يفطر ويفطر حتى نقول لا يصوم وما رايت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم استكمل صيام شهر قط إلا رمضان وما رايته في شهر اكثر منه صياما في شعبان. متفق عليه واللفظ لمسلم

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روزے رکھتے تھے یہاں تک کہ ہم کہتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کبھی افطار نہیں کریں گے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے چھوڑ دیتے یہاں تک کہ ہم کہتے تھے کہ (اسی طرح) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کبھی روزے نہیں رکھیں گے۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی سوائے رمضان کے کسی مہینے کے مکمل روزے رکھے ہوں اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں دیکھا کہ کسی مہینے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شعبان سے زیادہ روزے رکھے ہوں۔ (بخاری و مسلم) اور یہ الفاظ مسلم کے ہیں۔

عَائِشَةَ

Bulugh Al Maram · The Book of Fasting › Chapter · Hadith 555

بلوغ المرام · كتاب الصيام ‹ باب · حديث 556

وعن ابي ذر رضي الله عنه قال: امرنا رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ان نصوم من الشهر ثلاثة ايام: ثلاث عشرة واربع عشرة وخمس عشرة. رواه النسائي والترمذي وصححه ابن حبان

سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ ہم ہر ماہ تین دن کے روزے رکھیں یعنی تیرہ، چودہ اور پندرہ (تاریخ کو)۔ اسے نسائی اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے۔

اَبِیْ ذَرٍّ

Bulugh Al Maram · The Book of Fasting › Chapter · Hadith 556

بلوغ المرام · كتاب الصيام ‹ باب · حديث 557

وعن ابي هريرة رضي الله عنه ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏لا يحل للمراة ان تصوم وزوجها شاهد إلا بإذنه» .‏‏‏‏ متفق عليه واللفظ للبخاري زاد ابو داود: «‏‏‏‏غير رمضان»

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”کسی عورت کے لیے حلال نہیں کہ وہ روزہ رکھے جب کہ اس کا شوہر گھر میں ہو، مگر یہ کہ اس کا شوہر اس کی اجازت دیدے۔“ (بخاری و مسلم) یہ الفاظ بخاری کے ہیں۔ اور ابوداؤد نے، سوائے رمضان، کے الفاظ کا اضافہ کیا ہے۔

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Bulugh Al Maram · The Book of Fasting › Chapter · Hadith 557

بلوغ المرام · كتاب الصيام ‹ باب · حديث 558

وعن ابي سعيد الخدري رضي الله عنه ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم نهى عن صيام يومين: يوم الفطر ويوم النحر. متفق عليه

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو دن روزہ رکھنے سے منع فرمایا عید الفطر کے دن اور قربانی کے دن۔ (بخاری و مسلم)

أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،

Bulugh Al Maram · The Book of Fasting › Chapter · Hadith 558

بلوغ المرام · كتاب الصيام ‹ باب · حديث 559

وعن نبيشة الهذلي رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏ايام اكل وشرب وذكر الله عز وجل» .‏‏‏‏ رواه مسلم.

سیدنا نبیشہ الھذلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”(ایام تشریق) تشریق کے دن کھانے، پینے اور اللہ تعالیٰ کے ذکر کے دن ہیں۔“ (مسلم)

نُبَيْشَةَ الْهُذَلِيِّ

Bulugh Al Maram · The Book of Fasting › Chapter · Hadith 559

بلوغ المرام · كتاب الصيام ‹ باب · حديث 560

وعن عائشة وابن عمر رضي الله عنهم قالا: لم يرخص في ايام التشريق ان يصمن إلا لمن لم يجد الهدي. رواه البخاري.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایام تشریق میں روزہ رکھنے کی اجازت نہیں دی گئی سوائے اس شخص کے جسے قربانی کا جانور نہ ملا ہو۔ (بخاری)

عَائِشَةَ وَابْنِ عُمَرَ

Bulugh Al Maram · The Book of Fasting › Chapter · Hadith 560

بلوغ المرام · كتاب الصيام ‹ باب · حديث 561

وعن ابي هريرة رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏لا تخصوا ليلة الجمعة بقيام من بين الليالي ولا تخصوا يوم الجمعة بصيام من بين الايام إلا ان يكون في صوم يصومه احدكم» .‏‏‏‏ رواه مسلم.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”دوسری راتوں میں سے جمعہ کی رات کو قیام کرنے کے لیے مخصوص نہ کرو اور نہ ہی دوسرے دنوں میں سے جمعہ کے دن کو روزہ رکھنے کے لیے مختص کرو سوائے اس کے کہ جمعہ کا دن ایسے دن آ جائے کہ جس دن تم میں سے کوئی ایک روزہ رکھتا ہو۔“ (مسلم)

النبي صلى الله عليه وآله وسلم ← أَبِي هُرَيْرَةَ،

Bulugh Al Maram · The Book of Fasting › Chapter · Hadith 561

بلوغ المرام · كتاب الصيام ‹ باب · حديث 562

وعنه ايضا رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا يصومن احدكم يوم الجمعة إلا ان يصوم يوما قبله او يوما بعده» .‏‏‏‏ متفق عليه

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”تم میں سے کوئی بھی جمعہ کے دن روزہ نہ رکھے سوائے اس کے کہ اس سے ایک دن پہلے یا ایک دن بعد روزہ رکھے۔“ (بخاری و مسلم)

وَعَنْهُ أَيْضًا

Bulugh Al Maram · The Book of Fasting › Chapter · Hadith 562

بلوغ المرام · كتاب الصيام ‹ باب · حديث 563

وعنه ايضا رضي الله عنه ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏إذا انتصف شعبان فلا تصوموا» . رواه الخمسة واستنكره احمد.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”جب شعبان آدھا ہو جائے تو روزہ نہ رکھو۔“ اسے پانچوں نے روایت کیا ہے اور امام احمد رحمہ اللہ نے اسے منکر کہا ہے۔

Bulugh Al Maram · The Book of Fasting › Chapter · Hadith 563

chevron_left Previous
12345
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Purity
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The funeral book
    0. Chapter
4. The Book of Zakat
    0. Chapter
5. The Book of Fasting
    0. Chapter
6. Hajj book
    0. Chapter
7. Sales book
    0. Chapter
8. The Book of Marriage
    0. Chapter
9. Criminal Book
    0. Chapter
10. The Book of Frontiers
    0. Chapter
11. The Book of Jihad
    0. Chapter
12. Food Book
    0. Chapter