Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
بلوغ المرام

Bulugh Al Maram

by Ibn Hajar Asqalani

1,359 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 461

وعنه رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏من شهد الجنازة حتى يصلى عليها فله قيراط ومن شهدها حتى تدفن فله قيراطان» ‏‏‏‏ قيل: وما القيراطان؟ قال: «‏‏‏‏مثل الجبلين العظيمين» ‏‏‏‏ متفق عليه ولمسلم: «‏‏‏‏حتى توضع في اللحد» وللبخاري: «‏‏‏‏من تبع جنازة مسلم إيمانا واحتسابا وكان معها حتى يصلى عليها ويفرغ من دفنها فإنه يرجع بقيراطين كل قيراط مثل جبل احد» .

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جو شخص جنازہ کے ساتھ جائے یہاں تک کہ اس کی نماز پڑھی جائے اسے ایک قیراط کے برابر ثواب ملے گا اور جو شخص دفن ہونے کے وقت تک حاضر رہے اسے دو قیراط کے برابر اجر ملے گا۔“ دریافت کیا گیا کہ دو قیراط سے کیا مراد ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”دو قیراط دو بڑے پہاڑوں کے برابر۔“ (بخاری ومسلم) اور مسلم کی روایت میں ہے ”میت کو قبر میں اتارے جانے تک حاضر رہے۔“ اور بخاری کی روایت میں ہے ”جس نے کسی مسلمان کے جنازے میں ایمان اور حصول ثواب کی نیت سے شرکت کی اور نماز جنازہ کے اختتام تک اس کے ساتھ بھی رہا اور تدفین سے فراغت کے بعد واپس لوٹا تو وہ دو قیراط لے کر واپس لوٹا۔ ہر قیراط احد پہاڑ کے برابر ہے۔“

وعنه

Bulugh Al Maram · The funeral book › Chapter · Hadith 461

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 462

وعن سالم عن ابيه رضي الله عنهما انه راى النبي صلى الله عليه وآله وسلم وابا بكر وعمر وهم يمشون امام الجنازة. رواه الخمسة،‏‏‏‏ وصححه ابن حبان،‏‏‏‏ واعله النسائي وطائفة بالإرسال.

سیدنا سالم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور عمر رضی اللہ عنہ کو جنازے کے آگے چلتے دیکھا ہے۔ اس کو پانچوں یعنی احمد، ابوداؤد، ترمذی، نسائی، ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے صحیح قرار دیا ہے اور نسائی اور ایک گروہ نے اسے مرسل ہونے کی وجہ سے معلول کہا ہے۔

أَبِيهِ ← سَالِمٍ

Bulugh Al Maram · The funeral book › Chapter · Hadith 462

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 463

وعن ام عطية رضي الله عنها قالت: نهينا عن اتباع الجنائز ولم يعزم علينا. متفق عليه.

سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ہمیں جنازوں میں شرکت سے منع کر دیا گیا مگر یہ ممانعت ہم پر لازمی قرار نہیں دی گئی۔ (بخاری و مسلم)

اتباع الجنائز ولم يعزم علينا. متفق عليه. ← نهينا ← وعن ام عطية

Bulugh Al Maram · The funeral book › Chapter · Hadith 463

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 464

وعن ابي سعيد رضي الله عنه ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏إذا رايتم الجنازة فقوموا فمن تبعها فلا يجلس حتى توضع» .‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جب تم کسی جنازے کو آتے دیکھو تو کھڑے ہو جاؤ۔ نیز جو شخص جنازے کے ساتھ ہو وہ جنازے کے زمین پر رکھے جانے سے پہلے نہ بیٹھے۔“ (بخاری و مسلم)

اَبِیْ سَعِیْدٍ

Bulugh Al Maram · The funeral book › Chapter · Hadith 464

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 465

وعن ابي إسحاق ان عبد الله بن يزيد رضي الله عنه ادخل الميت من قبل رجلي القبر وقال: هذا من السنة. اخرجه ابو داود.

سیدنا ابواسحٰق رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ عبداللہ بن یزید رضی اللہ عنہ نے میت کو اس کے پاؤں کی طرف سے قبر میں اتارا اور کہا کہ سنت طریقہ یہی ہے۔ (ابوداؤد)

هذا من السنة. اخرجه ابو داود.

Bulugh Al Maram · The funeral book › Chapter · Hadith 465

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 466

وعن ابن عمر رضي الله عنهما عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏إذا وضعتم موتاكم في القبور فقولوا: بسم الله وعلى مله رسول الله» .‏‏‏‏ اخرجه احمد وابو داود والنسائي وصححه ابن حبان واعله الدارقطني بالوقف.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ ”جب اپنے مرنے والوں کو قبروں میں اتارو تو «بسم الله وعلى مله رسول الله» کہو۔“ اسے احمد، ابوداؤد اور نسائی نے نکالا ہے۔ ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے اور دارقطنی نے اسے معلول قرار دیتے ہوئے اسے موقوف کہا ہے۔

النبي صلى الله عليه وآله وسلم ← ابْنِ عُمَرَ

Bulugh Al Maram · The funeral book › Chapter · Hadith 466

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 467

وعن عائشة رضي الله عنها ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «كسر عظم الميت ككسره حيا» .‏‏‏‏ رواه ابو داود بإسناد علي شرط مسلم. وزاد ابن ماجه من حديث ام سلمة رضي الله عنها:«‏‏‏‏في الإثم» .‏‏‏‏

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”کسی مردے کی ہڈی توڑنے (کا گناہ) زندہ انسان کی ہڈی توڑنے کے گناہ کی طرح ہے۔“ اسے ابوداؤد نے مسلم کی شرط کی سند سے روایت کیا ہے اور ابن ماجہ نے ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی روایت میں اتنا اضافہ نقل کیا ہے کہ ”گناہ میں“۔

عَائِشَةَ

Bulugh Al Maram · The funeral book › Chapter · Hadith 467

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 468

وعن سعد بن ابي وقاص رضي الله عنه قال: الحدوا لي لحدا وانصبوا علي اللبن نصبا،‏‏‏‏ كما صنع برسول الله صلى الله عليه وآله وسلم. رواه مسلم. وللبيهقي عن جابر رضي الله عنه نحوه وزاد: ورفع قبره عن الارض قدر شبر. وصححه ابن حبان. ولمسلم عنه رضي الله عنه: نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ان يجصص القبر،‏‏‏‏ وان يقعد عليه،‏‏‏‏ وان يبنى عليه.

سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہا کہ میرے لیے بغلی لحد والی قبر بنانا اور مجھ پر کچی اینٹیں چننا جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کیا گیا۔ (مسلم) اور بیہقی نے جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے اسی طرح روایت کیا ہے اور اتنا اضافہ نقل کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر زمین سے صرف ایک بالشت برابر اونچی بنائی گئی۔ ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ اور مسلم میں جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ ”قبر کو پختہ کیا جائے اور اس پر بیٹھا جائے اور اس پر عمارت تعمیر کی جائے۔“

سَعْدَ بْنَ اَبِیْ وَقَّاصِ

Bulugh Al Maram · The funeral book › Chapter · Hadith 468

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 469

وعن عامر بن ربيعة رضي الله عنه: ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم صلى على عثمان بن مظعون واتى القبر فحثى عليه ثلاث حثيات وهو قائم. رواه الدارقطني.

سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ پڑھی اور ان کی قبر پر تشریف لائے اور کھڑے کھڑے تین لپ مٹی ڈالی۔ (سنن دارقطنی)

عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ

Bulugh Al Maram · The funeral book › Chapter · Hadith 469

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 470

وعن عثمان رضي الله عنه قال: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم إذا فرغ من دفن الميت وقف عليه وقال: «‏‏‏‏استغفروا لاخيكم واسالوا له التثبيت فإنه الآن يسال» .‏‏‏‏رواه ابو داود،‏‏‏‏ وصححه الحاكم.

سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب میت کی تدفین سے فارغ ہو جاتے تو قبر پر کھڑے ہو جاتے اور فرماتے کہ ”اپنے بھائی کیلئے بخشش مانگو اور ثابت قدم رہنے کی دعا کرو کیونکہ اب اس سے بازپرس کی جائے گی۔“ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے اور حاکم نے صحیح قرار دیا ہے۔

عُثْمَانَ،

Bulugh Al Maram · The funeral book › Chapter · Hadith 470

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 471

وعن ضمرة بن حبيب احد التابعين قال: كانوا يستحبون إذا سوي على الميت قبره وانصرف الناس عنه ان يقال عند قبره: يا فلان قل: لا إله إلا الله ثلاث مرات يا فلان قل: ربي الله وديني الإسلام ونبيي محمد. رواه سعيد بن منصور موقوفا،‏‏‏‏ وللطبراني نحوه من حديث ابي امامة مرفوعا مطولا.

سیدنا ضمرہ بن حبیب رحمہ اللہ جو ایک تابعی ہیں، سے مروی ہے کہ لوگ مستحب سمجھتے تھے کہ جب میت کی قبر برابر و ہموار کر دی جاتی اور لوگ جب جانے لگتے تو قبر کے پاس کھڑے ہو کر میت کو مخاطب ہو کر یوں کہا جائے ”اے فلاں! «لا إله إلا الله» کہو اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں“ اس کو تین مرتبہ کہے ”اے فلاں! «ربي الله وديني الإسلام ونبيي محمد» کہو میرا رب اللہ ہے، میرا دین اسلام ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم میرے نبی ہیں“ سعید بن منصور نے اسے موقوف بیان کیا ہے اور طبرانی نے اسی طرح کی ابوامامہ رضی اللہ عنہ کی لمبی مرفوع حدیث بیان کی ہے۔

ضمرة بن حبيب احد التابعين

Bulugh Al Maram · The funeral book › Chapter · Hadith 471

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 472

وعن بريدة بن الحصيب الاسلمي رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم:«‏‏‏‏كنت نهيتكم عن زيارة القبور فزوروها» .‏‏‏‏ رواه مسلم. زاد الترمذي: «‏‏‏‏فإنها تذكر الآخرة» . زاد ابن ماجه من حديث ابن مسعود: «‏‏‏‏وتزهد في الدنيا» .

سیدنا بریدہ بن حصیب اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”میں نے تمہیں قبروں کی زیارت سے منع کیا تھا۔ اب ان کی زیارت کرو“ (مسلم) ترمذی نے اتنا اضافہ کیا ہے کہ ”قبروں کی زیارت آخرت کی یاد دلاتی ہے۔“ اور ابن ماجہ نے ابن مسعود رضی اللہ عنہما کی روایت میں اتنا اضافہ کیا ہے کہ ”یہ زیارت دنیا سے بے رغبت بنا دیتی ہے۔“

بريدة بن الحصيب الاسلمي

Bulugh Al Maram · The funeral book › Chapter · Hadith 472

chevron_left Previous
12345
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Purity
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The funeral book
    0. Chapter
4. The Book of Zakat
    0. Chapter
5. The Book of Fasting
    0. Chapter
6. Hajj book
    0. Chapter
7. Sales book
    0. Chapter
8. The Book of Marriage
    0. Chapter
9. Criminal Book
    0. Chapter
10. The Book of Frontiers
    0. Chapter
11. The Book of Jihad
    0. Chapter
12. Food Book
    0. Chapter